اعلان پائتھون کورس میں شرکت کریں

محمداحمد

لائبریرین
چلیں کورس شروع ہونے دیتے ہیں۔ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے :) (اصل میں میں پائتھن سیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہوں لیکن کوشش ہوگی کی intermediate difficulty کا کورس لیا جائے)

اس سے بھاگنے کا راستہ تو موجود ہے نا؟ :p


واپسی کا راستہ تو ہر سفر میں ہوتا ہے۔ :)

اگر کورس زیادہ آسان لگے تو آپ باقی سیکھنے والوں کو سیکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

ویسے آپ کا intermediate difficulty level بھی ہمارے advance level کو شرمانے والا ہوگا۔ :)
 
چلیں کورس شروع ہونے دیتے ہیں۔ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے :) (اصل میں میں پائتھن سیکھنے میں دلچسپی رکھتا ہوں لیکن کوشش ہوگی کی intermediate difficulty کا کورس لیا جائے)

اس سے بھاگنے کا راستہ تو موجود ہے نا؟ :p

بھاگنے والوں کی تو ایک فوج ہوگی اور آپ کو بھی اس میں ہی جگہ بنا کر نکلنے کا موقع مل سکتا ہے مگر بنیادی رکھا ہی اس لیے ہے کہ زیادہ لوگ نہ بھاگیں اور اگلے لیول تک چند نفوس باقی رہ جائیں۔ :)
 
پائتھون انسٹالیشن سے متعلق دھاگہ پوسٹ ہو گیا ہے اور چونکہ یہ اولین کام ہے جو سب کو کرنا ہے اس لیے اس کا آغاز ابھی سے کیا جا رہا ہے ، کورس شروع ہونے سے پہلے ہی۔ مندرجہ ذیل دھاگہ پر جا کر پائتھون انسٹال کر لیں :

پائتھون انسٹالیشن

پائتھون انسٹال کرنے میں جو مسائل یا مشکلات پیش آئیں ، انہیں مندرجہ ذیل دھاگے میں لکھ سکتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ نہیں بھی آتا تب بھی کامیاب انسٹالیشن کی اطلاع دیں اور جس کسی کو مسئلہ آ رہا ہے اس کی مدد کرنے کی کوشش کریں۔

پائتھون انسٹالیشن پر تبصرے
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
محب بھیا میں نے تب ہی کر لیا تھا انسٹال اور یہ 3.3.0 ہے۔


PHP:
Python 3.3.0 (v3.3.0:bd8afb90ebf2, Sep 29 2012, 10:55:48) [MSC v.1600 32 bit (Intel)] on win32
Type "copyright", "credits" or "license()" for more information.
>>>
 
Top