متفرق پائیتھون اسکرپٹ میں مدد درکار

محمداحمد

لائبریرین
اب بھی چونکہ منسلکہ ماڈیولز ہمارے پاس دستیاب نہیں ہیں سو کوڈ کو چلانا ممکن نہیں ہے۔

تاہم کوڈ میں list_old کے نام سے ایک لسٹ نظر آ رہی ہے۔ غالباً اس کا نام تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ ایرر آ رہا ہے۔

اسے ری نیم کرکے list کردیجے۔ اور پھر دیکھیے کہ مطلوبہ نتائج ملتے ہیں یا نہیں؟
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے iteration کسے کہتے ہیں؟؟ :)

iteration سے مراد تکرار یا دُہرائی کے ہیں۔

جیسے آپ کسی بچے کو کہتے ہیں کہ جب تک یاد نہ ہو جائے سبق دہراتے رہو۔ اسی دُہرائی کو iteration کہا جا سکتا ہے۔ کسی شرط کے پورے ہونے تک ایک ہی عمل کو دہراتے رہنا پروگرامنگ کی زبان میں loop کہلاتا ہے۔

مثال کے طور پر ایک شخص کسی بچے کو کاپیاں لا کر دیتا ہے اور اُسے کہتا ہے کہ پہلے ہر کاپی پر کور چڑھائے اور پھر اس پر اپنا نام لکھے۔

اب یوں سمجھیے کہ اس کام کو کرنے کے لئے بچے کے پاس کاپیوں کا مجموعہ× ہے ۔ اور ہر کاپی کے لئے ایک ہدایت کردہ کام ہے ×× سو بچہ اُس وقت تک ایک ایک کاپی کو سیلیکٹ کرے گا اور پھر اس پر ہدایت کردہ عمل (کور چڑھانا اور نام لکھنا) دہرائے گا جب تک ساری کاپیوں پر مذکورہ کام مکمل نہ ہو جائے۔ اسے iteration کہا جاسکتا ہے۔

× پروگرامنگ اصطلاح میں کاپیوں کی لسٹ ہے۔
××اسے آپ کوڈ بلاک بھی کہہ سکتے ہیں۔

مزید دلچسپی ہو تو یہاں دیکھیے۔
 
آخری تدوین:

MughalS

محفلین
بالکل کوڈ پائتھون 3 سے پہلے والے ورژن میں لکھا گیا ہے اور یونیکوڈ کے بہت سے مسائل ورژن 3 میں ختم ہو چکے ہیں۔

اسی کوڈ کو معمولی تبدیلیوں سے ورژن 3 میں لکھا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے شعیب انصاری کو ہمت کرنی پڑے گی کیونکہ وہ وکیپیڈیا سے بخوبی واقف ہیں اور کوڈ کو ٹیسٹ بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کورسیرا پر شروع ہونے والا نیا پائتھون کورس شروع کر لیتے ہیں تاکہ باقاعدہ اور باضابطہ پائتھون سیکھ لی جائے اور میں اور محمداحمد بھی کورس کی دوبارہ تدوین اور بہتری کر سکیں گے۔
کونسا کورس شروع ہونے والا ہے؟ ربط دیجئے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کونسا کورس شروع ہونے والا ہے؟ ربط دیجئے گا۔

یہ کورس اپریل 10 کو شروع ہوا تھا اور اس کا نام پروگرامنگ فار ایوری بڈی ہے۔ اس کا نیا سیشن جون 2، 2014 کو شروع ہوگا۔

لیکن یہ بنیادی نوعیت کا کورس ہے اور نو آموز لوگوں کے لئے اچھا ہے۔ ربط یہ ہے۔

https://www.coursera.org/course/pythonlearn
 

MughalS

محفلین
دیارِ غیر میں وقت کی کمی کی وجہ سے اس طرف دھیان اب کم ہی رہتا ہے۔ بہت سارے ایسے کورس آئے کہ کافی عرصے سے جن کا شدت سے انتظار تھا۔ لیکن مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہ کر سکا۔
 
Top