پاسکل اور بنسکل پال آرٹس ۔۔

عمر سیف

محفلین
شکریہ، عمر جی۔
ایک layman کی حیثیت سے مجھے تو ان کے بنائے ہوئے سکیچ پسند آئے ہیں۔۔ باقی فن کی باریکیوں کے لحاظ سے تجزیہ کاروں کے تبصرے آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔
شکریہ تلمیذ سر .. دیکھیں پاسکل اس بارے کیا رائے رکھتا ہے .. میرے خیال سے چند تصاویر تو کمال کی ہیں .. ہاں آنکھوں سے مجھے بھی پرابلم ہے .. مصنوعی معلوم ہوتی ہیں.
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت بہت کمال آرٹ ہے۔۔۔ بھئی ایسے آدمی جس نے زندگی میں کبھی برش نہ پکڑا ہو (پینٹنگ والا نہ کہ دانت صاف کرنے والا) تو اس پر تیکنیکی رائے نہیں دے سکتا۔۔۔ لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ بہت ہی خوبصورت آرٹ ہے۔ اور دست ہنر کا شاہکار ہے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
اچھی تصاویر ہیں ۔
مگر ایک بات دھیان میں رہے کہ جب آپ کسی کو مصور قرار دیتے ہیں تو اس کی تخلیق ، اس کے تخیل کی نمائندگی کرتی ہو ۔ اور پھر اس تخیل کی تخلیق میں جاذبیت ، رنگوں کا امتزاج اور پختگی اتنی اعلی ہونا چاہیئے کہ آپ کو وہ تصویر کسی مصور کی بنائی ہوئی تصویر نہیں بلکہ ایک سامنے کا ایک منظر لگے ۔
ان تمام تصویروں میں مجھے یہ تینوں چیزیں کہیں نظر نہیں آئیں ۔ کسی تصویر کو دیکھ کر اس کا اسکیچ بنا دیا یا پھر اس کو رنگوں میں ڈھال دینا کسی ایسے آدمی کا کوئی کمال نہیں جوپیدائشی طورپر ڈرائنگ پر قدرت رکھتا ہو ۔ ایسے بہت سے لوگ ہم کو مالز اور دیگر پبلک پلیسز پر مل جائیں گے جو تھوڑی سی رقم کے عوض یہ کام بخوبی کرلیتے ہیں ۔ مگر جب یہ صلاحیت انتہا پر پہنچی ہوئی ہو تو پھر پکاسو جیسے لوگ سامنے آتے ہیں ۔
بہرحال یہ ایک تخلیقی کام ہے ۔ اس میں معیار کا فرق ہوسکتا ہے ۔ مگر یہ تصاویر اس لیئے بھی قابلِ تحسین ہیں کہ اب ہر کوئی شخص تو انہیں بنا نہیں سکتا ۔
 
اس بارے پاسکل کیا کہتا ہے.. وہ آئے تو لکھتا ہوں
 
Top