پاناما پیپرز کیا ہیں؟

arifkarim

معطل
160301192424_dollars_for_forbes_640x360_bbc_nocredit.jpg

بڑے پیمانے پر خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں۔ یہ دستاویزات پاناما کی ایک لا فرم موساک فونسیکا سے افشا ہوئیں اور ان کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ ہے۔

160404103528_panama_papers_front_page_newspaper_independent_640x360_bbc_nocredit.jpg

فائل سے معلوم چلتا ہے کہ کس طرح موساک فونسیکا کے گاہکوں نے کیسے منی لانڈرنگ کی، پابندیوں سے بچے اور ٹیکس چوری کی۔
ایک کیس میں اس لا کمپنی نے ایک امریکی لکھ پتی کو جعلی مالکی حقوق کے دستاویزات دیے تاکہ حکام سے دولت چھپا سکے۔ یہ بین الاقوامی ریگلولیشن کی خلاف ورزی ہے جو منی لانڈرنگ کو روکنے اور ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے ہے۔
ان پیپرز میں کن کا ذکر ہے؟
151009164351_iceland_flag_640x360_afp_nocredit.jpg

ان دستاویزات میں سابق اور موجودہ سربراہان مملکت کے نام ہیں بشمول ان آمروں کے جن پر ملک کی دولت لوٹنے کے الزامات ہیں۔
ان دستاویزات کے مطابق سربراہان مملکت اور دیگر سیاستدانوں کے 60 کے قریب رشتہ دار اور رفقا کے نام بھی آئے ہیں۔
فائلز میں روسی صدر پوتن کے قریبی رفقا، چینی صدر کے بہنوئی، یوکرین کے صدر، ارجنٹینا کے صدر، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے آنجہانی والد، اور وزیر اعظم پاکستان کے چار میں سے تین بچوں کا ذکر ہے۔
ٹیکس چوری کیسے ہوتی ہے؟
150428042112_income_tax_return__640x360_bbc_nocredit.jpg

اگرچہ ٹیکس سے بچنے کے قانونی طریقے ہیں لیکن زیادہ تر جو ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ دولت کے حقیقی مالک کی شناخت چھپانا، دولت کیسے حاصل کی اور اس دولت پر ٹیکس نہ دینا۔
اہم الزامات میں سے چند یہ ہیں کہ شیل کمپنیاں بنائی جاتی ہیں جو کہ ظاہری طور پر تو قانونی ہوتی ہیں لیکن یہ ایک کھوکھلی کمپنی ہوتی ہے۔ یہ کمپنیاں دولت کے مالک کی شناخت چھپاتی ہیں۔
ملوث افراد کیا کہتے ہیں؟
160404112723_mossack_fonseca_640x360_reuters_nocredit.jpg

موساک فونسیکا کا کہنا ہے کہ وہ 40 برسوں سے بے داغ طریقے سے کام کر رہی ہے اور اس پر کبھی کسی غلط کام میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا۔
روسی صدر ویلادیمیر پوتن کے ترجمان دیمیتری پیسکوو نے کہا ہے ’پوتن فوبیا اس حد تک پہنچ چکا ہے جہاں روس یا اس کے کام یا روسی کامیابیوں پر بات کرنے کی ممانعت ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ جب کہنے کو کچھ نہ ہو تو کچھ گھڑ لیا جائے۔ یہ واضح ہے۔‘
پاناما پیپرز کس نے لِیک کیے؟
121128165109_wikileaks_640x360_ap_nocredit.jpg

ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات جرمن اخبار سودیوچے زیتنگ نے حاصل کیے، جس نے انھیں تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم آئی سی آئی جے کے ساتھ شیئر کیا۔
یہ کنسورشیم76 ملکوں کے 109 میڈیا آرگنائزیشنز کے صحافیوں پر مبنی ہے۔ اس میں برطانوی اخبار گارڈیئن بھی شامل ہے اور ان دستاویزات کا تجزیہ کرنے میں ایک سال سے زیادہ لگا۔
بی بی سی کو دستاویزات کو لیک کرنے کے ذرائع کی شناخت کا علم نہیں ہے۔
یہ تاریخ کی سب سے بڑی لیکس ہیں جس کے مقابلے میں وکی لیکس بھی چھوٹے ہیں۔ پاناما لیکس میں دو لاکھ 14 ہزار افراد، کمپنیوں، ٹرسٹ اور فاؤنڈیشن کی تفصیلات ہیں۔
ان دستاویزات میں 1977 سے لے کر 2015 دسمبر تک کی معلومات موجو ہیں۔ ان دستاویزات کا بڑا حصہ ای میلز پر مشتمل ہے لیکن معاہدوں اور پاسپورٹس کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
بی بی سی اردو
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
پانامہ پیپرز عمران خان نے لیک کروائے، پرویز رشید کا متوقع رد عمل سامنے آگیا۔ دوسری طرف رحمان ملک اپنا اور محترمہ کا نام بھی لیکس میں سامنے آنے پر اسے بھارتی را کی سازش قرار دے رہے ہیں۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
arifkarim

معطل
پانامہ پیپرز میری شہرت کو داغدار کرنے کی سازش ہیں ۔۔۔۔ (رحمان ملک)۔
کئی مغربی ممالک میں ان لیکس کے بعد قانونی کاروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ بس پاکستان ہی ہے جہاں ابھی تک سازشی نظریات اور تو تو میں میں ہی ختم نہیں ہو رہی۔
 
میرا سوال محض یہ ہے کہ ان لیکس کا ماحصل کیا ؟؟
وکی لیکس سے کیا ہوا؟
ضمیر بھائی کے جاگنے سے کیا ہوا؟
مرزا صاحب کی سلطان راہی روح سے کیا ہوا؟
 
arifkarim

معطل
میرا سوال محض یہ ہے کہ ان لیکس کا ماحصل کیا ؟؟
وکی لیکس سے کیا ہوا؟
ضمیر بھائی کے جاگنے سے کیا ہوا؟
مرزا صاحب کی سلطان راہی روح سے کیا ہوا؟
یہی تو المیہ ہے کہ ان لیکس کے باوجود ہوتا کچھ بھی نہیں ماسوائے اکا دکا کاروائیوں کے۔ پورا نظام عدل بھی انہی لوگوں کی گود میں ہے جو ان بیرون ممالک ٹیکس جنتوں میں اپنی املاک اور اثاثے چھپا کر رکھتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
میرا سوال محض یہ ہے کہ ان لیکس کا ماحصل کیا ؟؟
وکی لیکس سے کیا ہوا؟
ضمیر بھائی کے جاگنے سے کیا ہوا؟
مرزا صاحب کی سلطان راہی روح سے کیا ہوا؟
میرا بھی یہی خیال اور سوال ہے کہ
سوائے میڈیا کا "رَج" لگنے کے ان سب شگوفوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔
 
میرا بھی یہی خیال اور سوال ہے کہ
سوائے میڈیا کا "رَج" لگنے کے ان سب شگوفوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔
پاء جی آپکے گیانوں کی روشنی میں ہی تو ہم اپنے خیالات کو بنتے ہیں ۔
اور آپکے خیالات کی روشنی یہ بندہ یہاں تک ہی پہنچا ہے کہ یہ سب مداری کے تماشے کے سوا کچھ نہیں ۔ لہذا کنی کترا کے نکل جاؤ۔
ویسے اس قسم کے واقعات کے متعلق کوئی کتاب تو بتائیں؟؟
 
arifkarim

معطل
سوائے میڈیا کا "رَج" لگنے کے ان سب شگوفوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔
بہرحال عوام کو کچھ نہ کچھ آگہی تو ہو گئی ہوگی کہ انکے حالیہ وزیر اعظم نے یہ بیرون ممالک ٹیکس جنتیں1993 یعنی اپنے سابقہ دور حکومت میں شروع کی تھیں۔ نیز ان دستاویزات کی فراہمی کے بعد انکا الزام بھی ختم ہو جائے گا کہ کوئی اثبوت موجود نہیں:
sharifdaughter.png

sharifsondotty.png

shariftheotherson.png

نیز بھارتی را را کی رٹ لگانے والوں کو بھی معلوم ہوگیا ہوگا کہ اسی لیکس میں 500 سے زائد بھارتی معروف شخصیات کے نام بھی موجود ہیں۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
حوالہ
 
یاز

محفلین
پاء جی آپکے گیانوں کی روشنی میں ہی تو ہم اپنے خیالات کو بنتے ہیں ۔
اور آپکے خیالات کی روشنی یہ بندہ یہاں تک ہی پہنچا ہے کہ یہ سب مداری کے تماشے کے سوا کچھ نہیں ۔ لہذا کنی کترا کے نکل جاؤ۔
ویسے اس قسم کے واقعات کے متعلق کوئی کتاب تو بتائیں؟؟

نوازش ہے جناب کی۔
ایسے معاملات سے متعلق یقیناََ بہت سی کتب ہوں گی، لیکن میرے علم میں نہیں۔ وجہ وہی کہ ایسے معاملات کو زیادہ سنجیدہ لینے کو کوشش نہیں کی۔ ان میں سے کچھ نہیں نکلنے والا۔ ہم اکثر اپنے ملک کا رونا روتے ہیں، لیکن پوری دنیا میں تقریباََ یہی حال ہے۔
 
arifkarim

معطل
ایسے معاملات سے متعلق یقیناََ بہت سی کتب ہوں گی، لیکن میرے علم میں نہیں۔ وجہ وہی کہ ایسے معاملات کو زیادہ سنجیدہ لینے کو کوشش نہیں کی۔ ان میں سے کچھ نہیں نکلنے والا۔
دنیا کی سب سے طاقت ور لانڈری کا نام منی لانڈری ہے اور یہ اسی قسم کے نامعلوم یا کم معروف جزائر میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کروا کر کی جاتی ہے۔ ان مسائل کی جڑبینکنگ سیکریسی قوانین ہیں جنکی وجہ سے یہ سالہا سال بغیر کسی حکومتی نگرانی کے پوری دنیا کا کالا گھن سفید کرتی رہتی ہیں۔ فی الحال ان خفیہ دستاویزات کی پہلی لیک نے اتنی تباہی مچائی ہے، اب سوچیں جب باقی ٹیرابائٹس ڈیٹا ریلیز ہوگا تو کیا ہوگا۔
 
بھائی ذرا تباہی تے روشنی سٹنا۔
 
arifkarim

معطل
بھائی ذرا تباہی تے روشنی سٹنا۔
  • آسٹریلیوی ٹیکس آفس نے 800 آسٹریلین جنکا نام لیکس میں آیا تھا کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
  • امیتابھ بچن ، ایشوریا روئے اور دیگر 500 معروف بھارتی شخصیات جنکا نام لیکس میں آیا ہے کے خلاف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
  • آئس لینڈ کے وزیر اعظم کیخلاف عوام نے 24000 دستخط جمع کرائے ہیں تاکہ موصوف سے جان چھڑائی جا سکے۔
  • اسی طرح فرانس، سویڈن، نیوزی لینڈ اور دیگر مغربی ممالک میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
  • پاکستان میں ان لیکس پر تحقیقات کی بجائے روایتی سیاسی کھینچا تانی کا سلسلہ جاری ہے جسے میڈیا مرچ مصالحہ لگا کر عوام میں فروخت کر رہا ہے۔

کوشش کریں گے کہ اسی لڑی میں ان کاروائیوں کا فالو اَپ بھی شامل کیا جاتا رہے مستقبل میں۔ تا کہ اندازہ ہو سکے کہ درج بالا سب اعلانات کا کچھ ماحصل بھی نکلا، یا فقط گونگلوؤں سے مٹی جھاڑی گئی ہے۔
 
  • آسٹریلیوی ٹیکس آفس نے 800 آسٹریلین جنکا نام لیکس میں آیا تھا کیخلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔
  • امیتابھ بچن ، ایشوریا روئے اور دیگر 500 معروف بھارتی شخصیات جنکا نام لیکس میں آیا ہے کے خلاف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
  • آئس لینڈ کے وزیر اعظم کیخلاف عوام نے 24000 دستخط جمع کرائے ہیں تاکہ موصوف سے جان چھڑائی جا سکے۔
  • اسی طرح فرانس، سویڈن، نیوزی لینڈ اور دیگر مغربی ممالک میں بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
  • پاکستان میں ان لیکس پر تحقیقات کی بجائے روایتی سیاسی کھینچا تانی کا سلسلہ جاری ہے جسے میڈیا مرچ مصالحہ لگا کر عوام میں فروخت کر رہا ہے۔
حوالہ

انہوں نے وکی لیکس پر بھی کچھ نہ کچھ کیا بات اپنی ہو رہی ہے۔
شرطیہ کہتا ہوں وزیر اعظم کیخلاف آپ 24000 دستخط شدہ درخواستیں آج بھی نہیں بھجوا سکتے۔
لا محالہ ایسا ہو بھئی تو آئس لینڈی شائد مستعفی ہو جائے لیکن یہ نہیں ہونگے۔
بہرکیف میڈیا کو ڈگڈگی وجانے کا اچھا موقع مل گیا چار دن ستھرے لنگ جان گے۔
 
arifkarim

معطل
بہرکیف میڈیا کو ڈگڈگی وجانے کا اچھا موقع مل گیا چار دن ستھرے لنگ جان گے۔
حریف جماعتوں کےہاتھ میں یہ دستاویزات کسی توپ سے کم نہیں۔ اگر صرف انہیں بنیاد بنا کر الیکشن لڑا جائے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔ البتہ پاکستان میں مشکل ہے کہ وہاں کچھ سچ کھلنے سے قبل ہی دو تین جھوٹ کھل جاتے ہیں۔ جیسے پاناما لیکس کو پرویز رشید نے عمران خان کے الزامات بنا کر پیش کیا۔
 
پاناما لیکس:- آئس لینڈ میں عوام کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا اور پاکستان میں عوام کا حکومت سے لتر مارنے والوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
 
Top