جان
محفلین
عزت، آزادی، تحفظ اور اونر شپ کے لیے یہ سب چاہیے؟ سلام ہے!کیا پاکستان میں خلیجی ممالک کی طرح تیل اور گیس کے وافر ذخائر نکل آئے ہیں جو یہ سب چیزیں حکومت وقت عوام کو مفت یا سستے داموں مہیا کرے؟ سکینڈینیویا جیسی امیر اور خوشحال فلاحی ریاستوں میں بھی اِنکم ٹیکس ۴۰ فیصد ہے۔ سیلز ٹیکس ۲۵ فیصد، پراپرٹی ٹیکسز الگ ہیں۔ تب کہیں جا کر حکومت کے پاس اتنا پیسا اکٹھا ہوتا ہے کہ وہ اپنی قوموں وہ کو بنیادی چیزیں مہیا کر سکے جس کا آپ اوپر ذکر کر رہے ہیں۔
پاکستان میں کتنے فیصد لوگ یہ ٹیکسز ایمانداری سے قومی خزانے میں جمع کرواتے ہیں؟ اور پھر شور مچاتے ہیں کہ حکومت نے ہمیں کیا دیا؟
درحقیقت سٹیٹ کا کام ملک میں امن، تحفظ، برابری، آزادی اور انصاف مہیا کرنا ہوتا ہے باقی مسائل خود بخود حل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کوئی یہاں سرمایہ کیوں لگائے؟ کوئی یہاں تحقیق کیوں کرے؟ کوئی یہاں قربانی کیوں اور کس لیے دے؟
آخری تدوین: