میں خود صوفی ازم کا بڑا فین ہوں۔ لیکن ہر ایک چیز بغیر چوں چرا کے قبول بھی نہیں کرتا۔ جو بات غلط ہو اس کو غلط کہنا چاہیے، یہی انصاف کا تقاضا ہے۔ میں نے وہی کہا جو مجھے سمجھ میں آیا۔ اگر اس میں کوئی غلطی ہے تو اس کی نشاندہی کریں تاکہ آئندہ خیال رکھوں۔لگتا ہے آپ نے تپ کر بے ساختہ ہی یہ جملہ لکھ دیا، ہاہاہاہاہا بہت خوب،
کسی بھی صوفی ازم کے قائل بندے کے لیے یہ حکایت بہت معنی رکھتی ہو گی اور ادراک و معرفت کی ایک نئی منزل سجھ کر وہ اسے تلاوت کرتا ہو گا، مگر واہ رے ریشنلیسٹز آپ نے تو اسکا پوسٹ مارٹم ہی کر دیا، ارے یہ معرفت کی باتیں ہوتی ہیں انھیں عقل کی کسوٹی پہ پرکھنے کے بجائے دل کی نظروں سے پڑھا کرتے ہیں اور دل کے پنہاں خانوں میں محفوظ کر لیا کرتے ہیں اس طرح سرے بازار نہیں اچھالا کرتےککر تے انگور چڑھایا۔۔۔ ۔۔!
چلیں ایک لمحے کو سب غلط ہی سمجھ لیں۔ بلا تحقیق ہی سہی۔ ان فزکس کے طلباء سے گزارش ہے کہ پھر وہ خود بھی اپنے اصول کا اطلاق اپنے آپ پر فرما لیتے ۔ یعنی خود بھی تو بغیر تحقیق کے ہی اتنی بڑی بڑی باتیں لکھ کر تردید کر رہے ہیں نا۔ دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت
میں خود صوفی ازم کا بڑا فین ہوں۔ لیکن ہر ایک چیز بغیر چوں چرا کے قبول بھی نہیں کرتا۔
مطلب یہ تھا کہ کوئی تحریر بنیادی طور پر consistent ہو تو اسکو مان بھی لیا جائے۔ اب اسکا کیا مطلب ہوا کہ راہب کو تمام سوالات کے جوابات معلوم تھے اور یہ بھی معلوم تھا کہ نصاریٰ جہنم میں جائیں گے(جو کہ بذات خود عجیب و غریب سا دعویٰ ہے) پھر بھی وہ ان کے پادری بنے رہے؟ اور بعد میں مسلمان بھی ہو گئے؟اگر آپ کے یہی طور اطوار رہے تو آپ کی 'فین شپ' بہت جلد خطرے میں پڑ جائے گی۔
خیال خاطر احباب چاہئیے ہر دم
انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو
ُآپ کو بھی اس بات کی سمجھ جلدی آ جاتی ۔ اب تو نہیں۔ پلیز کسی اور وقت تفصیل آپ کی نذر کی جا سکتی ہے۔ اب کلاس کا وقت ہو گیا ہے جیہ راہب کو تمام سوالات کے جوابات معلوم تھے اور یہ بھی معلوم تھا کہ نصاریٰ جہنم میں جائیں گے(جو کہ بذات خود عجیب و غریب سا دعویٰ ہے) پھر بھی وہ ان کے پادری بنے رہے؟ اور بعد میں مسلمان بھی ہو گئے؟
ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے اور بیان کرنے کا حق ہےتحقیق اور عقل سے پرکھنے والی بات صوفی ازم سے اتنی ہی دور ہے جتنی زمین آسمان سے۔۔۔ ! یہ تو سارا کام ہی تقلید اور آنکھیں بند کر کے یقین کرنے کا ہے۔ معرفت اور درجات ولایت تو مرشد کی بات آنکھیں بند کر کے، بنا کسی سوال کے، ماننے سے ہی ملتے ہیں ایسے میں آپکا پرکھنے کے ساتھ صوفی ازم کا فین ہونے کا دعوٰی۔۔۔ ۔۔! بہرحال کیا کہا جا سکتا ہے، میرے نزدیک تو یہ دو الگ الگ دنیا ہیں جو اپنی اپنی جگہ بہرحال ایک مقام رکھتی ہیں۔
آزادی افکار ہے ابلیس کی ایجادہر کسی کو اپنی رائے رکھنے اور بیان کرنے کا حق ہے