بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم نبیل بھائی..
آپ کی تجویز بجا ہے لیکن پی ایچ پی بی بی کے سٹائل اتنے زیادہ ہیں کہ اگر سب پر رائے لینی شروع کردی جائے تو فورمز ڈاٹ پر کبھی کوئی سٹائل سبمٹ ہی نہ ہوسکے.. دوسرے ہر سٹائل کو اردو کرنا آسان نہیں ہوتا.. بعض سٹائل اتنے پیچیدہ ہوتے ہیں کہ ان کی ڈائرکشن تبدیل کرتے کرتے چھکے چھوٹ جاتے ہیں..
اس لئے میں اپنی بساط کے مطابق ہی سٹائل سلیکٹ کرکے انہیں اردو کرنے کی کوشش کررہا ہوں.. پھر بھی اگر کسی کی نظر میں کوئی خاص سٹائل ہو تو اس پر غور کیا جاسکتا ہے بشرط کہ وہ سٹائل زیادہ پیچیدہ نہ ہو.. اور آسانی سے تبدیل ہوسکے..
آپ نے جن ٹیمپلیٹس کا ذکر کیا ہے ان میں سے Morpheus eXtreme پر تو میرا خیال ہے وقت ضائع کرنا ہی بیکار ہے کیونکہ اس کے لئے اس کا مطلوبہ موڈ بھی انسٹال کرنا پڑے گا جو فری ہوسٹ پر ممکن نہیں.. البتہ Aphrodite اور Morpheus پر غور کیا جاسکتا ہے لیکن یہ دونوں سٹائل کافی رنگوں میں دستیاب ہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو کونسا رنگ پسند ہے.. اگر مطلوبہ سٹائل کا براہ راست ربط فراہم کردیں تو میں "کوشش" کروں..
فی الحال پانچ ٹیمپلیٹس بالکل تیار حالت میں موجود ہیں جن میں نہ صرف فونٹ کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے بلکہ اردو ویب پیڈ.. آسان رجسٹریشن کا موڈ اور تصاویر اپلوڈ کرنے کا موڈ اضافی طور پر شامل ہیں کیونکہ یہ موڈ صرف ٹیمپلیٹ کی فائلوں تک ہی محدود ہیں چنانچہ انہیں ڈالنے میں مجھے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوئی بلکہ اس سے کچھ اضافی خوبیاں ہی شامل ہوگئیں ہیں جو بہر حال سادہ ٹیمپلیٹ سے بہتر ہی ہے.. یہ ٹیمپلیٹ پي ایچ پی بی بی 2 کے سادہ اردو ورزن پر کام کرسکتے ہیں..
مذکورہ پانچ ٹیمپلیٹ یہ ہیں:
میں ان ٹیمپلیٹس کو آج ہی سبمٹ کرنے کا سوچ رہا تھا.. لیکن اگر آپ اپنے مذکورہ ٹیمپلیٹ بھی فری ہوسٹ پر شامل کروانا چاہتے ہیں تو میں رک جاتا ہوں تاکہ سب کو ایک ساتھ ہی سبمٹ کیا جاسکے..
واللہ الموفق