بسم اللہ الرحمن الرحیم
قبلہ قادری صاحب اب تیر کمان سے نکل چکا ہے.. آپ نے تجویز دینے میں تھوڑی سی دیر کردی
میں نے ٹیمپلیٹ روانہ کردئے ہیں.. پھر بھی میں نے ان میں القلم کا ٹیمپلیٹ بھی شامل کردیا ہے.. مجھے کیا پتہ تھا صبح جب دیکھوں گا تو آپ کی تجویز تبدیل ہوچکی ہوگی.. خیر کوئی بات نہیں آپ کی تجویز ہم اگلی فرصت تک اٹھارکھتے ہیں..
نبیل بھائی.. یہ اتفاق ہی ہے کہ آپ نے SMF کی بات چھیڑ دی ورنہ میرا یقیناً phpBB کے بعد اسی پر کام کرنے کا پروگرام تھا میں نے حال ہی میں نیا ورزن چیک کیا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی ایرر نہیں ہے.. اس کے کچھ سٹائل میرے پاس موجود ہیں جنہیں میں اردوانے کی کوشش کروں گا لیکن ایسا تب ہی ممکن ہے جب میرے پاس اردو زبان کی فائلیں ہوں..
اس کے علاوہ کچھ سافٹویر کا ترجمہ کرنے کا پروگرام روڈ میپ میں شامل ہے جن کا میں پہلے ہی عربی ترجمہ کر چکا ہوں جیسے
Filzip اور انسٹالیشن سیٹ اپ سمیت
PrestoNotes اور کمرشل سافٹویر میں
FotoBatch اور
THE2AVPRO شامل ہیں جن کا میرے پاس لائسنس بھی ہے اور بے شمار دوسرے جن کا ترجمہ ان آفیشل ہے جو ابھی ذہن میں نہیں آرہے.. اس حوالے سے آپ سے ایک بات یہ پوچھنی ہے کہ سافٹویر کے ترجمے میں عام طور پر ٹاہوما فونٹ ہی استعمال ہوتا ہے.. کیا اردو کے لئے بھی یہی کارآمد رہے گا یا اردو کے لئے کوئی اور فونٹ تجویز کیا جاتا ہے..
واللہ الموفق