پانچ کتابوں کا مصنف موچی

آوازِ دوست

محفلین
ایسے قابل آدمی کو کسی یونیورسٹی میں ہی شاعری یا پنجابی کے استاد کی ذمہ داری مل جانی چاہئے
اُستاد کی لگی بندھی فارمل سی ذمہ داری تو شائد مُشکل ہو جائے اِن کے لیے البتہ اعزازی عہدہ کوئی بہت شاندار اِنہیں ملنا چاہیے اوراِنہیں طلبہ کی ادبی محافل میں شمولیت کی درخواست کر کے طلبہ کا بہت فائدہ کیا جا سکتا ہے۔ لیجنڈری پرسنیلیٹی ڈھونڈی ہے چوہدری صاحب نے۔
 
اُستاد کی لگی بندھی فارمل سی ذمہ داری تو شائد مُشکل ہو جائے اِن کے لیے البتہ اعزازی عہدہ کوئی بہت شاندار اِنہیں ملنا چاہیے اوراِنہیں طلبہ کی ادبی محافل میں شمولیت کی درخواست کر کے طلبہ کا بہت فائدہ کیا جا سکتا ہے۔ لیجنڈری پرسنیلیٹی ڈھونڈی ہے چوہدری صاحب نے۔
شاندار اور دل لگتی بات کہی آپ نے۔ یقیناً ایسا کچه ہونا چاہیئے
 
میرا ہرگز مقصد یہ نہیں۔ لئیق بھیا کو کسی اور وجہ سے ٹوک رہا تھا میں۔
خیر اس ملک میں ایسا اچنبھا تو شاید نہ ہو سکے ابھی۔اس مضمون کے پیشِ نظر کسی اہلِ دل کے ہاتھوں منور صاحب کے لیے مناسب روزگار کے بندوبست کی گنجائش پیدا ہو جائے شاید
 
میرا ہرگز مقصد یہ نہیں۔ لئیق بھیا کو کسی اور وجہ سے ٹوک رہا تھا میں۔
خیر اس ملک میں ایسا اچنبھا تو شاید نہ ہو سکے ابھی۔اس مضمون کے پیشِ نظر کسی اہلِ دل کے ہاتھوں منور صاحب کے لیے مناسب روزگار کے بندوبست کی گنجائش پیدا ہو جائے شاید
ایسا اچنبها ہو سکتا ہے۔
جامعہ کراچی کی Ayanization کے بعد سب کچه ممکن ہے۔
 
اس سے ملتی جلتی ایک کہانی آج فیس بک پر دیکھی (اتفاق سے وہ بھی فیصل آباد کے ایک شخص کی کہانی ہے)۔ کچھ عرض بھی کر دیا، مگر یہاں شاید وہ بھی عرض نہیں کر سکوں گا۔ صرف ایک سوال ہے۔ یہ جو لکھا ہے کہ:
"اُن کی اب تک شائع ہونے والی تمام کتابیں ایوارڈ یافتہ ہیں۔ وہ رویل ادبی اکیڈمی جڑانوالہ اور پنجابی تنظیم نقیبی کاروان ادب کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ آشنائے ساندل بار، پاکستان رائٹرز گلڈ اور پنجابی سیوک جیسی ادبی تنظیموں سے اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کر چُکے ہیں۔"
۔۔۔ تو کیا وہ خالی خولی پلاسٹک کے بنے ہوئے بَیج تھے؟ (جیسا میں نے لگایا ہوا ہے)!
 
آخری تدوین:
ایان علی نہ سہی کچھ نہ کچھ سہولت تو مل ہی جائے گی ایان علی کے سر پر تو زرداری کا ہاتھ ہے
اس ضمن میں صرف شعرا اور ادیب ہی نہیں، اولمپیئنز ایتھلیٹس اور بھی کئی لوگ ہیں جو اپنے شعبہ جات میں خدمات کے باوجود انکی خدمات کے صلے میں کسی سرکاری و غیر سرکاری ادارے سے کچھ حاصل نہ کر سکے
 
ہندوستان میں پھر بھی کسی حد تک اس پر کام ہورہا ہے، "پان سنگھ تومر" اور "ملکھا سنگھ" جیسے ایتھلیٹس کی زندگیوں کوفلما کر، ان کی سوانح عمریاں لکھ کر انہیں کسی قدر پذیرائی دی گئی ہے
 
ایان علی نہ سہی کچھ نہ کچھ سہولت تو مل ہی جائے گی ایان علی کے سر پر تو زرداری کا ہاتھ ہے
کچه وضاحت ہو جائے
'ایان علی نا سہی ' سے کیا مطلب ہوا ؟
ایان علی کے سر پر تو زرداری کا ہاتھ ہے ؟
یہ ہاتھ واقعی 'سر' پر ہی تها ؟:battingeyelashes:
 
ذرا مارکیٹ جاکر پانچ کتابیں چھپوانے کا خرچ بمعہ سرکولیشن و ڈسٹری بیوشن معلوم کرلیں۔۔ اور اگر اتنا پیسہ ہے ان صاحب کے پاس تو پھر کوئی ڈھنگ کا کام کرلیں۔

وہ جو میں نے اس سے ملتی جلتی بات کے بارے میں عرض کیا تھا، وہ بھی دیکھ لیجئے۔ ہم پہ الزام تو خیر ہے ہی!

اپنے فیاض صاحب کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ساری عمر گزار کر میری چار کتابیں شائع ہوئیں (وہ بھی اپنے پلے سے) اور مجھے تو کل 2500 نہیں ملے۔ دس کتابوں کا مواد تیار پڑا ہے، مگر بانچویں کتاب شائع کرنے کی ہمت نہیں کر پا رہا۔ لکھا ہے کہ آپ کی 12 کتابیں آ چکی ہیں اور 13ویں آنے والی ہے۔ جس کے پاس گھر چلانے کو پیسہ نہ ہو وہ بارہ کتابیں چھاپ لے گا؟ یہاں تو مزدور 500 روپے دیہاڑی لیتا ہے، لوڈر رکشا فیصل آباد جیسے صنعتی شہر میں صرف 450 روپے روزانہ کمائی؟ عقل نہیں مانتی۔ واللہ اعلم۔

آپ نے کام کیا، آپ کے کام کی توقیر ہوئی (اللہ کریم اس میں اضافہ کرے)، آپ کی بنائی ہوئی لائبریری چل رہی ہے، آپ کی شخصیت کو یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پڑھے لکھے لوگوں کی ایک دنیا آپ کو تسلیم کر تی ہے تبھی تو آپ پر ایم فل ہو رہا ہے، یوں ہی تو نہیں ہو رہا۔ رکشا ڈرائیور ہونا کوئی گالی تو نہیں ہے۔ ایک شخص اپنی حق حلالی کی کمائی سے گھر چلا رہا ہے، اس کو تو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

آپ کے پڑوس میں اگر ایک طرف آپ کا ہم جماعت وفاقی وزیر ہے تو اس کے باپ نے وہ مشقتیں خواب میں بھی نہیں دیکھی ہوں گی جو میرے اور آپ کے طبقے پر حقیقت میں گزرتی ہیں۔ اپنے اور اپنے سے چھوٹے طبقے کے لوگوں کو بھی دیکھئے۔ آپ کے گھر کی دوسری طرف کوئی غریبڑا بھی ہو گا۔

میں کہتا ہوں، آپ بہت اچھے ہیں، اور بہت اچھے رہ رہے ہیں۔ آپ کو ایک کتاب پر 25000 نقد مل جاتا ہے۔ آپ کی کتاب پر پیسہ پبلشر خرچ کر رہا ہے، وہ بھی تو کمانے کو خرچ کرتا ہے۔ ویسے آپ کو بتا دوں سب سے زیادہ بُک سیلر کماتا ہے جس کا نہ پسینہ خرچ ہوا ہوتا ہے اور نہ پیسہ۔ خود چھاپ کر دیکھ لیجئے میں نے دس دس کاپیاں بیچ لی ہیں آپ پچاس پچاس کاپیاں بیچ لیں گے۔

اللہ کریم آپ کی اچھائیوں میں برکت عطا فرمائے۔ خوش رہا کیجئے۔ اپنے جیسے غریبوں کی ہمت افزائی کیا کیجئے، اللہ کریم نے اس کا بہت بڑا اجر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top