پانی پانی رے

اظہرالحق

محفلین
پچھلے دو مہینوں سے پاکستان میں آلودہ پانی کے استعمال سے اموات اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ ۔ ۔ پشاور تا کراچی ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ ۔ وجہ صرف ایک ہے پانی ۔ ۔

گرمیوں میں یہ مسلہ اکثر ہوتا تھا مگر اس دفعہ بہت ہی گھمبیر صورت اختیار کر گیا ہے ، میں نے غور کیا تو ایسا لگا (پتہ نہیں کیوں) کہ شاید اگر یہ پانی کا مسلہ نہ ہوتا تو شاید حکومت کے خلاف عوام مزید فعال ہو جاتے ، اب عوام کیا حکومت کے خلاف بولیں ؟ گرمی میں بجلی کا بحران سونے نہیں دیتا ، پینے کا صاف پانی ۔ ۔ ۔ نہ ہونے کی وجہ سے صحت ہی ٹھیک نہیں رہتی ۔ ۔ ۔ مہنگائی کی وجہ سے ۔ ۔ ۔ کچھ اور سوچنے کی استعداد ہی نہیں ۔ ۔ ۔ گھبرا کہ حاکم وقت کو دیکھتے ہیں ، انکے مزاج ہی نہیں ملتے ۔۔ ۔ اللہ کے “مقرب“ بندوں کو دیکھتے ہیں وہ اپنی ہی “شان بے نیازی“ میں گم ہیں ۔ ۔ ۔

یا الہی یہ تیرے سادہ بندے کدھر جائیں ۔ ۔ ۔ ۔
 

دوست

محفلین
منرل واٹر پئیں۔
کیونکہ انھوں نے بھی تو کچھ کمانا ہے نا۔
میرا تو خیال ہے میں بھی ایک زم زم واٹر جیسے نام کی ایک کمپنی کھول لوں اور اپنے گھر کا پانی جو کہ زمینی ہے اور نہر قریب ہونے کی وجہ سے میٹھا بھی بوتلیں‌ بھر بھر کر سستے داموں سپلائی کرنا شروع کردوں( مارکیٹ بن جانے پر ریٹ بڑھا دوں گا) مخلوق خدا کا بھلا بھی تجارت بھی۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
شاکر بھائی مذاق برطرف، منرل پانی کی ایک بوتل 40 سے 50 روپے کی ہے، بندہ دال روٹی کی فکر کرے کہ منرل پانی کی۔

اللہ کی لعنت ہو ایسے حکمرانوں پر جو اپنے ملک کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کر سکتے۔
 

اظہرالحق

محفلین
دوست نے کہا:
منرل واٹر پئیں۔
کیونکہ انھوں نے بھی تو کچھ کمانا ہے نا۔
میرا تو خیال ہے میں بھی ایک زم زم واٹر جیسے نام کی ایک کمپنی کھول لوں اور اپنے گھر کا پانی جو کہ زمینی ہے اور نہر قریب ہونے کی وجہ سے میٹھا بھی بوتلیں‌ بھر بھر کر سستے داموں سپلائی کرنا شروع کردوں( مارکیٹ بن جانے پر ریٹ بڑھا دوں گا) مخلوق خدا کا بھلا بھی تجارت بھی۔ :?

“گنگا جل“ اچھا نام ہے ۔ ۔ ۔ بھارت میں ایکسپورٹ بھی کر سکیں گے ۔ ۔ ۔ ۔

مگر صرف اتنا کہوں گا کہ گنگا تو میلی ہو گئی مگر زم زم ابھی تک ۔ ۔ ویسے کا ویسا ہی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سمجھ نہیں آتا کیسے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
اظہر بھائی دوسروں کے جذبات کا خیال رکھیں، گنگا جل ہندووں کے لیے اتنا ہی مقدس ہے جتنا زمزم مسلمانوں کے لیے۔

پاکستان سے بھیجا ہوا گنگا جل وہاں بالکل نہیں چلے گا۔
 

اظہرالحق

محفلین
شمشاد نے کہا:
اظہر بھائی دوسروں کے جذبات کا خیال رکھیں، گنگا جل ہندووں کے لیے اتنا ہی مقدس ہے جتنا زمزم مسلمانوں کے لیے۔

پاکستان سے بھیجا ہوا گنگا جل وہاں بالکل نہیں چلے گا۔

یہ الفاظ گنگا جل اور میلی گنگا میرے الفاظ یا خیالات نہیں ۔ ۔ ۔
ویسے اگر ان الفاظ سے کسی کی دل شکنی ہوئی ہو تو معزرت ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس محفل کو ماحول خوشگوار تبھی رہ سکتا ہے اگر ہم سب ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں گے تو،
 

زیک

مسافر
صاف پانی کا نہ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان اور تیسری دنیا کے ممالک میں۔

منرل واٹر سے یاد آیا کہ یہاں امریکہ میں کسی نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہاں نلکے کا پانی بوتلوں والے پانی سے بہتر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کاش ہمارے ہاں بھی ذمہ داری کا احساس جاگ جائے اور اربابِ اختیار کچھ شرم محسوس کر لیں۔
 
Top