اظہرالحق
محفلین
پچھلے دو مہینوں سے پاکستان میں آلودہ پانی کے استعمال سے اموات اور بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ ۔ ۔ پشاور تا کراچی ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ ۔ وجہ صرف ایک ہے پانی ۔ ۔
گرمیوں میں یہ مسلہ اکثر ہوتا تھا مگر اس دفعہ بہت ہی گھمبیر صورت اختیار کر گیا ہے ، میں نے غور کیا تو ایسا لگا (پتہ نہیں کیوں) کہ شاید اگر یہ پانی کا مسلہ نہ ہوتا تو شاید حکومت کے خلاف عوام مزید فعال ہو جاتے ، اب عوام کیا حکومت کے خلاف بولیں ؟ گرمی میں بجلی کا بحران سونے نہیں دیتا ، پینے کا صاف پانی ۔ ۔ ۔ نہ ہونے کی وجہ سے صحت ہی ٹھیک نہیں رہتی ۔ ۔ ۔ مہنگائی کی وجہ سے ۔ ۔ ۔ کچھ اور سوچنے کی استعداد ہی نہیں ۔ ۔ ۔ گھبرا کہ حاکم وقت کو دیکھتے ہیں ، انکے مزاج ہی نہیں ملتے ۔۔ ۔ اللہ کے “مقرب“ بندوں کو دیکھتے ہیں وہ اپنی ہی “شان بے نیازی“ میں گم ہیں ۔ ۔ ۔
یا الہی یہ تیرے سادہ بندے کدھر جائیں ۔ ۔ ۔ ۔