پاپا کی پیاری - ماما کا راج دلارا

عمر سیف

محفلین
یہ کہنا ٹھیک ہی نہیں کہ کون کس کو زیادہ پیار کرتا ہے۔ امیاں تو کرتی ہی ہیں اور ابو بھی کرتے ہیں وہ الگ بات کہ ان کا پیار ان کی ڈانٹ میں نظر آتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھ سال پرانا دھاگہ ہے۔

نئے اراکین اور پرانے بھی جنہوں نے ابھی تک اپنی ڈانٹ ڈپٹ چھپا کر رکھی ہوئی ہے، ادھر آئیں اور اپنے بارے میں بتائیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
چھ سال پرانا دھاگہ ہے۔

نئے اراکین اور پرانے بھی جنہوں نے ابھی تک اپنی ڈانٹ ڈپٹ چھپا کر رکھی ہوئی ہے، ادھر آئیں اور اپنے بارے میں بتائیں۔

اماں سے بہت ڈانٹ کھائی ۔ البتہ جب امی گھر نہیں ہو تیں تو ابو بڑے پیار سے بلاتے ہیں :tongue:
 

مقدس

لائبریرین
میں تو بابا کی پیاری تھی۔۔ شروع سے ہی۔۔ ہمارے گھر میں سارے رولز امی کے ہوتے تھے شروع سے ہی۔ پڑھائی کرنی ہے، ٹائم پہ کھانا ہے، کھاتے ہوئے نخرے نہیں کرنے جو نہیں کھائے گا ایسے ہی سو جائے گا۔ لیکن بابا ہمارے ساتھ مل کر امی کے بنائے ہوئے رولز چوری چھپے توڑ دیتے تھے اور ہمیں کچھ اور کھانا ہو تو بابا بنا دیا کرتے تھے۔ امی کی ڈانٹ سے بھی بابا بچاتے تھے۔
بابا کے جانے کے بعد تو امی نے ڈانٹنا ہی چھوڑ دیا ۔۔ مجھے بہت یاد آتا ہے وہ وقت۔۔
 

نیلم

محفلین
جی بیٹے کی نسبت بیٹیاں ہمارےابو کو زیادہ اچھی لگتی ہیں ہم ساری بہینں ہی ابو کو زیادہ اچھی لگتی ہیں۔اورمجھےابو سے تو کبھی ڈانٹ نہیں پڑی ۔اور امی سے بچپن میں پڑتی تھی وہ بھی بہت ہی کم۔کم اس لیے کے میں شاہد ایک اچھی بچی تھی ۔شرارتیں نہیں کرتی تھی ۔نہ ہی ضدی بچی تھی۔ہر بات آسانی سے مان لیتی تھی۔لکین
اب وقت گزرنے کے ساتھ ہمیں یہ احساس ہوا ہے کہ ماں اور باپ دونوں ہمیں بہت پیار کرتے ہیں۔اور اتنا پیار اولاد بھی اپنے ماں باپ سے نہیں کرتی جتنا ماں باپ کرتے ہیں ۔اس نفسا نفسی کے دور میں ہر رشتہ میں بےوفائی ہو سکتی ہیں ۔ماں باپ کبھی بےوفا نہیں ہوتے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یعنی کہ سونے پر سہاگہ یا پھر نہلے پر دہلا، روٹی کے ساتھ چٹنی بھی۔ :laugh:

بس کچھ ایسا ہی ہوتا ہے لالہ اب آپ ہمارے زخموں پر نمک تو نا چھڑکیں :shameonyou:
ایسی باتوں پر والدین میں اکثر اتحاد ہو جاتا ہے :openmouthed:
ایسا اتحاد نہیں ہونا چاہئے نا اپیا :unsure:
 

شمشاد

لائبریرین
بس کچھ ایسا ہی ہوتا ہے لالہ اب آپ ہمارے زخموں پر نمک تو نا چھڑکیں :shameonyou:

ایسا اتحاد نہیں ہونا چاہئے نا اپیا :unsure:

جس انداز میں تم نے لکھا ہے، اس سے مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھار پھینٹی شینٹی بھی لگتی ہو گی۔ سچی سچی بتانا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جس انداز میں تم نے لکھا ہے، اس سے مجھے لگتا ہے کہ کبھی کبھار پھینٹی شینٹی بھی لگتی ہو گی۔ سچی سچی بتانا۔

ارے ارے نہیں ایسی کوئی با ت نہیں ہے لالہ ، اب بڑی ہو گئی ہوں نا ، اب بس ڈانٹ ہی پڑتی ہے وہ بھی کبھی کبھار:smug:
 

مہ جبین

محفلین
بچوں کی تربیت کے لئے ڈانٹ، مار اور پیار محبت سب ہی ضروری ہیں اور ہمارے والدین نے موقع اور محل کے لحاظ سے ہی ہماری تربیت کی ہے نہ بے جا ڈانٹ اور نہ بے جا لاڈ پیار کیا بس ایک اعتدال میں ہی رکھا ہے ہمیشہ ۔۔۔۔شکر ہے اللہ کا
یعنی کھلایا سونے کا نوالہ اور دیکھا شیر کی نگاہ سے
 
Top