کاشفی
محفلین
فوج سیاستدانوں کوکنٹرول کرنے کی پالیسی ختم کرے،عمران خان
واشنگٹن‘ لاہور (ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاک فوج اپنی آئینی حدودمیں رہتے ہوئے سیاستدانوں کو پتلیوں کی طرح کنٹرول کرنے کی پالیسی ختم کرے،ان خیالات کااظہارانہوں نے الجزیرہ ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا،عمران خان نے امریکا کے دورے پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقا تیں کی ہیں ‘ معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد اپنی پارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی امریکہ بلا لیا ہے اور ان کی آئندہ دو تین روز میں یہاں آمد متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے اس اہم دورہ امریکا کا مقصد پاک امریکا تعلقات سمیت بعض اہم ایشوز خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ اور طالبان کے حوالے سے موقف کے بارے میں امریکیوں میں پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنا ہے۔
ماخد: جنگ