پاکستانی سیا سی جماعتیں

عزیزامین

محفلین
آپ کس پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ یا کسی کو بھی نہیں۔؟ میں تحریک انصاف کو پسند کرتا ہوں۔نوٹ اگرآپ کسی بھی چھوٹی بڑی پارٹی کو پسند کرتے ہیں تو ضرور بتایں جیسے جے یو آئی ف وغیرہ۔ کون۔ کیا تحریک کےانصاف حامی ہیں۔ یہ دھاگہ ہر یوزر کے لیے ہے۔ کیا آپ تحریک کوانصاف پسند کرتے ہیں۔ یا ن کو یا۔ پی ٹی آئی کو۔؟ پاکستان میں کتنیں پارٹیز ہیں اور محفلین کی ان پر کیا رائے ہے۔ موجودہ حالات کا آپ کی نظر میں کیا حل ہے۔؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کیا یہ پاکستانی پارٹی ہے ؟ ہے تو اس کی تفصیلات دیں ۔ نوٹ امریکی پارٹی ہو تو زحمت نہ کریں اس دھاگے میں ۔ بین الاقوامی جماعتوں کے لیے نیا دھاگہ کھولا جا سکتا ہے
امریکہ میں رہتا ہوں تو ظاہر ہے امریکی پارٹی ہی کو ووٹ اور سپورٹ کروں گا۔ پاکستانی پارٹی کو سپورٹ کرنے کا فائدہ؟
 
عزیزامین

محفلین
امریکہ میں رہتا ہوں تو ظاہر ہے امریکی پارٹی ہی کو ووٹ اور سپورٹ کروں گا۔ پاکستانی پارٹی کو سپورٹ کرنے کا فائدہ؟
زیک بھائی آپ بھی الطاف بھائی کی طرح امریکہ ہی کے ہو کر رہ گے۔ آپ بین الاقوامی جماعتوں پر نیا دھاگہ کھول لیں شکریہ
 
عزیزامین

محفلین
اگر آپ کی کوئی جماعت نہیں یا سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں تب بھی بحثیت پاکستان تب بھی آپ گفتگو کر سکتے ہیں۔
 
آپ کس پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ یا کسی کو بھی نہیں۔؟ میں عوامی تحریک کو پسند کرتا ہوں۔نوٹ اگرآپ کسی بھی چھوٹی بڑی پارٹی کو پسند کرتے ہیں تو ضرور بتایں جیسے جے یو آئی ف وغیرہ۔ کون۔ کیا آپ عوامی تحریک کے حامی ہیں۔ یہ دھاگہ ہر یوزر کے لیے ہے۔ کیا آپ عوامی تحریک کو پسند کرتے ہیں۔ یا ن کو یا۔ پی ٹی آئی کو۔؟ پاکستان میں کتنیں پارٹیز ہیں اور محفلین کی ان پر کیا رائے ہے۔ موجودہ حالات کا آپ کی نظر میں کیا حل ہے۔؟

عوامی تحریک کا حامی تو مشکل سے ملے گا اپ کو۔ مگر یہ جماعت کیوں پسند ہے؟ کیا اپ منہاج القران کے ممبر ہیں؟
 
سر جی آپ پسند تو عوامی تحریک کو کرتے ہیں اور تصویر آپ نے عمران کی لگائی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ یہ تو کھلا تضاد ہے
 
loneliness4ever

محفلین
آپ کس پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ یا کسی کو بھی نہیں۔؟

محترم عزیز امین صاحب،

یہ سوال تو آپ نے پوچھ لیا مگر یہ سوال پوچھا غلط لوگوں سے، یعنی کہ آپ یہ سوال پوچھ رہیں ہیں خصوصی طور پر پاکستانیوں سے، جن کی اکثریت میں اختلاف ِ رائے برداشت کرنا کافی مشکل پایا گیا ہے۔ آپ کا یہ سوال ہی یہاں پر خوب تماشہ لگا دے گا باقی سوالوں کی بات تو جانیں دیں ، آپ نے سوال کئے

آپ کس پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ یا کسی کو بھی نہیں۔؟
کیا آپ عوامی تحریک کے حامی ہیں۔
کیا آپ عوامی تحریک کو پسند کرتے ہیں۔ یا ن کو یا۔ پی ٹی آئی کو۔؟
پاکستان میں کتنیں پارٹیز ہیں اور محفلین کی ان پر کیا رائے ہے
موجودہ حالات کا آپ کی نظر میں کیا حل ہے۔؟

اگر پہلا سوال اٹھایا جائے تو دیکھیں یہاں ہمارے دو محترم بھائیوں نے آپ کے سوالوں کے جوابات دینے کے بجائے ::

ایچ اے خان سوال کرتے ہیں
عوامی تحریک کا حامی تو مشکل سے ملے گا اپ کو۔ مگر یہ جماعت کیوں پسند ہے؟ کیا اپ منہاج القران کے ممبر ہیں؟

خالد محمود چوہدری کہتے ہیں
سر جی آپ پسند تو عوامی تحریک کو کرتے ہیں اور تصویر آپ نے عمران کی لگائی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ یہ تو کھلا تضاد ہے

یاد رکھیں پاکستان کی اکثریت سیدھے رستوں پر چلنے کی عادی نہیں رہی، آپ لوگوں سے سوال کریں گے، لوگ آپ کے سوال کا جواب دینے کے بجائے خود آپ سے سوال کر لیں گے۔ یا پھر آپ پر انگلی اٹھا لیں گے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دینے سے قبل اوپر آپ کو جو بات سمجھانا چاہی ہے امید ہے وہ سمجھ گئے ہونگے اب آتے ہیں سوالوں کی جانب

آپ کس پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ یا کسی کو بھی نہیں۔؟

میں اس پارٹی کو پسند کرتا ہوں جو پاکستان کے لئے کام کرے،

کیا آپ عوامی تحریک کے حامی ہیں۔

میں ہر اس پارٹی کا حامی ہوں جو پاکستان کے لئے کام کرے

کیا آپ عوامی تحریک کو پسند کرتے ہیں۔ یا ن کو یا۔ پی ٹی آئی کو۔؟

میں ہر اس پارٹی کو پسند کرتا ہوں جو پاکستان کے لئے کام کرے

پاکستان میں کتنیں پارٹیز ہیں اور محفلین کی ان پر کیا رائے ہے

انگلیوں پر گن کر بتانا مشکل ہے، وجہ یہ کہ پہلے پارٹیاں بنیں عقائد کی بنیاد پر، اب دور بدل گیا تو عموما پارٹیاں بن رہی ہیں زبان اور قومیت کی بنیاد پر ۔۔۔۔ تو جناب پاکستان میں جتنی زبانیں بولی جاتی ہیں، مدرسوں، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں میں عقائد کا جتنا تضاد نظر آتا ہے آپ اتنی ہی تعداد میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی گنتی مکمل کر لیں ۔۔۔۔

یہ حال عجب پایا ہے تیرا اے پاکستاں!!
دھرتی پہ تری پاکستانی ہی نہیں ملتا

موجودہ حالات کا آپ کی نظر میں کیا حل ہے۔؟

جسطرح سیاست دان کم و بیش ساٹھ سال سے پاکستان کے عوام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں
اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان سیاست دانوں سے فائدہ اٹھائے

اگر کسی کو کوئی بات ناگوار گزری تو ایک پاکستانی سمجھ کر ہنسی ٹھٹھے میں لکھا سب اڑا دینا

س ن مخمور
 
کاشفی

محفلین
10617761_10204331396022400_640222389_n.jpg
 
عزیزامین

محفلین
زبردست
تحریک انصاف کس وجہ سے پسند ہے اور کون کون پسند ہے؟ شیریں مزاری، ہاشمی، یا قریشی؟
عمران۔ہاشمی قریشی۔ قریشی صاحب انداز گفتگو ڈیسنٹ ہے۔ عمران کے اندارسچائی اور جزبہ ہے ہاشمی صاحب بہترین شخصیت ہیں
 
Top