محمد تابش صدیقی
منتظم
آئسکریم میں اومور بھی۔
پاک فین، جی ایف سی فین اور سپر ایشیا فین دوسروں کی نسبت بہتر ہیں!!!
ہمارے تو دفتر میں بھی اب گورمے ہی آتی ہے۔ اور گھر میں بھی۔اگلو شاذ ہی کہیں ملتی ہے۔
حالانکہ والز کے مقابلے میں اگلو کا ذائقہ کہیں بہتر ہوتا ہے۔
آئسکریم میں اومور بھی۔
یہاں کچھ عرصہ پہلے تک ہائکو کی آئسکریم آتی تھی، اور بہت اچھی تھی۔ مگر اب نہیں آ رہی۔اومور مجھے اچھی نہیں لگتی۔
گورمے نیوز نیٹ ورک تو کراچی میں آتا ہی ہو گا۔ اس پر گزارہ کریں۔افسوس۔۔۔
گورمے کراچی میں دستیاب نہیں!!!
سہراب سائیکل ، سیالکوٹ میں تیار ہونے والا کھیلوں کا سامان جس میں کرکٹ بیٹ ، فٹبال ، ٹینس ریکٹ وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔
صابن اور شیمپو میں لائف بوائے کے علاوہ کوئی بہتر پاکستانی برانڈ؟
اس کی معلومات ہمیں نہیں ۔سہراب سے یاد آیا؟
کیا پیکو سائکل پاکستانی نہیں تھی؟
Apricot فیصل آباد کی بیڈ شیٹس وغیرہ بہترین ہیں!!!چناب لمیٹڈ کا کپڑا جس میں بستر کی چادریں، رضائیاں، کشن، تکیے اور تولیے دنیا بھر میں اپنی بہترین کوالٹی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اسی طرح گل احمد اور خاص والوں کے تولیے، چادریں ، رضائیاں، تکیے اور cover وغیرہ بہترین کوالٹی ہیں۔
ہماری فیلڈ میں کچھ آئٹم لاہور اور کراچی میں تیار ہوتے ہیں مگر چائنہ اور تائیوان کے لیبل سے بکتے ہیں۔ان کا معیار بھی اچھا ہوتا ہے اور مارکیٹ ڈیمانڈ بھی ٹھیک ٹھاک۔اس دھوکے کی وجہ بھی شاید یہی ہے کہ ہم لوگ اپنی مصنوعات کی قدر نہیں کرتے۔یا کہہ سکتے ہیں کہ جب تک چیز پر بیرونی ممالک کے ٹھپے نہ ہوں ہم لوگ خریدنا جائز ہی نہیں سمجھتے۔خیر اس معاملے میں دونوں فریق ہی قصور وار ٹھہرائے جاسکتے ہیں۔الحمدللہ پاکستان ہر نعمت سے مالامال ہے ،پاکستان کی مصنوعات کی دنیا بھر میں بہت مانگ ہے ،مگر صد افسوس اپنے ہی ملک میں اپنے ہی مال کی کوئی خاص قدر قیمت نہیں ۔اس میں کچھ قصور فیکٹری مالکان کابھی ہے جو کم لاگت اور زائد منافع کے چکر میں کوالٹی کا خیال نہیں رکھتے ، اس وجہ سے صارف ملکی مصنوعات پر غیر ملکی مصنوعات کو پسند کرتے ہیں ۔
کسی دور میں کوک کی لت لگی تھی اس درمیان بہت سے مقامی مشروبات درمیان میں آئے لیکن معیار بہت پست تھا دو تین سال کوک بالکل چھوڑے رکھی.گورمے کولا؟
ویسے پیپسی اور کوک کی تو پاکستانیوں کو ایسی چاٹ لگی ہے کہ کسی طرح نہیں رُکتے۔