پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

وجی

لائبریرین
l
IMG-1134.jpg

یہ استعمال کی ہے بہت بہترین ۔۔۔۔
ا چھا!! مجھے معلوم نہیں تھا۔ اب کہ جاؤں گی بازار تو ڈھونڈوں گی ان شاءاللہ۔
میں نے کافی پینے کے لیے اپنے ادارے میں ایک جگہ کا انتخاب کیا ہے کہ اپنی ایک سہیلی کو کافی پہ بلانا ہے اور وہاں بیٹھ کے پینی ہے ان شاءاللہ۔ :):):)
جی بلکل امتیاز اسٹور میں یہ کافی بھی مل رہی ہے اور ٹپال کی بھی
مگر ہم ٹپال کی انسٹنٹ کافی لے کر آتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
کبھی سٹائلو میری پہلی اور آخری ترجیح تھا۔ انارکلی کے سٹائلو سے آغاز کیا۔ اپنی نوکری بھی ان ہی کے جوتے پہن کے شروع کی۔ شادی پہ سٹائلو اور احسان کے سوا کسی اور برانڈ کے جوتے نہیں لئے۔ اور ایک جب تک بہاولپور میں برانڈز شروع ہوئے، میں لاہور سے جوتے لاتی تھی۔
اب تو سٹائلو کو چھوڑ رہی ہوں رفتہ رفتہ۔
پھر میں میٹرو راولپنڈی سے پہلی بار تین جوتے لئے۔ ایک اپنی سہیلی کو دیا اور دو میں نے خوب ہنڈائے۔ یہ سٹائلو والا معیار تھا۔
اب میں میٹرو سے یا مقامی جوتے یا جس برانڈ سے پسند آجائے۔ بس آرام دہ ہو۔ کچھ نہ کچھ ہیل ضرور ہو۔ لیکن ہیل بہت بڑی نہ ہو۔ اب اس طرح کی کئی شرطیں ہوتی ہیں تو کم جوتے پسند آتے ہیں اور بہت گھومنا پڑتا ہے۔
لیکن ایک آرام ہوگیا ہے۔ ایمی کا اور میرا ایک ناپ ہے۔ میری امی جی کا بھی۔ سو ہم تینوں کچھ جوتوں میں ادل بدل کر لیتے ہیں۔
کبھی سٹائلو کو میں نے ایک خط بھی لکھا تھا۔ اور مزے کی بات کہ سٹائلو کا جواب بھی آیا تھا۔
تفصیل پھر کبھی۔
 
جاسمن

لائبریرین
کچھ عرصے سے فرید گیٹ پہ ایک عام دکان ہے، احسان شوز۔ وہاں کے جوتوں کا تجربہ بہت کامیاب ہے۔ وہ کوئی برانڈ نہیں ہے۔ لیکن جوتے اچھے، معیاری اور خوبصورت ہوتے ہیں۔ ابھی میں نے سفید سینڈل لیا ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ میری پسندیدہ ہیل میں مل گیا ہے۔ پیدل چلنے میں بھی بہت آرام دہ ہے۔ اس دکان سے آج تک جو بھی جوتا لیا، بہت اچھا تجربہ رہا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ساڑھی مجھے بہت پسند ہے۔ میں نے خود سے بہت سی ساڑھیاں ڈیزائن کیں اور بازار سے بنی بنائی بھی لیں۔ لیکن آج کل مجھے ساڑھیاں نہیں مل رہیں یا مجھے پتہ نہیں ہے کہ کہاں سے مل سکتی ہیں۔ کسی دوسرے ملک کی ساڑھی منگواتے منگواتے میں نے کئی مرتبہ خود کو روک لیا کہ نہیں۔۔۔ لوں گی تو پاکستانی لوں گی۔
 
سید عاطف علی

کراچی میں تو عام ملتی ہیں ساڑھیاں۔
 
جاسمن

لائبریرین
خط کی نقل تو نہیں ہے نہ ہی جواب سنبھال کے رکھ سکی لیکن کچھ اس طرح تھا۔ مفہوم ہی بیان کیا جا سکتا ہے۔
جب سٹائلو کے شروع کے دن تھے تو اس وقت لفظ "برانڈ" نہیں ہوتا تھا۔ کمپنی کا لفظ استعمال ہوتا تھا۔ انار کلی کی بابر مارکیٹ میں احسان اور سٹائلو کی دھوم تھی۔ میں لاہور سے چلی بھی گئی تو ہر عید پہ اور سالگرہ پہ سٹائلو کے کارڈز آتے تھے۔ میری اچھی عادات میں ایک عادت وفاداری کی ہے۔ میں اپنی طرف سے خودبخود بغیر کسی ارادے کے کسی شخص، ادارے، چیز کی وفادار ہو جاتی ہوں۔ میں نے لاہور سے کئی جوتے لے آنے اور میرا گزارا کافی عرصے تک ہو جایا کرتا تھا۔ ایک بار میرا جوتا خراب ہوا۔ ملٹی کلرز کی پٹیوں والا بہت پیارا جوتا تھا۔ وہ میں نے اپنی ایک ساتھی کے ہاتھ لاہور سٹائلو پہ بھیج دیا۔ انھوں نے فیکٹری سے مرمت کروا کے پارسل کرا دیا مجھے۔ تو میرا تجربہ سٹائلو کے حوالے سے بہت اچھا تھا۔
میرے بچے چھوٹے تھے۔ ہم جب بھی لاہور جاتے، جوہر ٹاؤن میری سہیلی کے گھر رہائش رکھتے تھے۔ وہ شبِ جمعہ درس و دعا میں شریک ہونے جایا کرتی تھی۔ میں بھی اس کے ساتھ جاتی۔ کبھی محلے میں اور کبھی سٹائلوکے مالک کے گھر۔ میرے ذہن میں کب سے سٹائلو سے شکایات چل رہی تھیں۔ اب ان کا معیار وہ نہیں رہ گیا تھا جو ان کا طرۂ امتیاز ہوا کرتا تھا۔ میری بیٹی کے لیے جوتا لیا تو ایک دفعہ پہننے کے بعد ٹوٹ گیا۔ صاف پتہ چلتا تھا کہ اب میٹیریل میں وہ بات نہیں رہی۔
جاری ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
انسٹنٹ ساشے 90 روپے کا مل رہا ہے امتیاز اسٹور میں۔
مجھے بہت عرصہ اسلام آباد میں بھی گراؤنڈ کافی اور کافی بینز ڈھونڈنے میں کافی دقت ہوئی۔ ابھی بھی انسٹنٹ کافی میں تو پاکستانی برانڈ دکھ جاتا ہے لیکن کافی مشین کے لیے نہیں۔ اور جو ملتی ہے جیسے شمس اور الفتح وغیرہ پر وہ شدید مہنگی بھی ہوتی ہے اور عموما فلیورڈ ہوتی ہے۔
ایک دن ایک کافی شاپ والوں سے پوچھا کہ وہ کہاں سے کافی لاتے ہیں تو اس نے کہا "راجہ بازار" سے۔ جب لوگوں کو راجہ بازار راولپنڈی کا علم ہے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ وہاں سے جو کافی ملتی ہو گی وہ یقینا پاکستانی میڈ ہو گی لیکن پیکنگ شاید کہیں اور کی ہو۔
سو ابھی تک چیک نہیں کیا کیوں کہ ابھی کافی سٹاک موجود ہے جب ختم ہوا تو راجہ بازار سے منگوانے کا بھی ارادہ ہے ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ساڑھی مجھے بہت پسند ہے۔ میں نے خود سے بہت سی ساڑھیاں ڈیزائن کیں اور بازار سے بنی بنائی بھی لیں۔ لیکن آج کل مجھے ساڑھیاں نہیں مل رہیں یا مجھے پتہ نہیں ہے کہ کہاں سے مل سکتی ہیں۔ کسی دوسرے ملک کی ساڑھی منگواتے منگواتے میں نے کئی مرتبہ خود کو روک لیا کہ نہیں۔۔۔ لوں گی تو پاکستانی لوں گی۔
ہم تو آپ کے بہاولپور سے لائے تھے مکیش والی اور کڑھائیوں والی ساڑھیاں لائے تھے۔
کراچی سے تو بے تحاشا ورائٹی مل جاتی ہے۔ آن لائن بھی ملتی ہوں گی یقینا۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہم تو آپ کے بہاولپور سے لائے تھے مکیش والی اور کڑھائیوں والی ساڑھیاں لائے تھے۔
کراچی سے تو بے تحاشا ورائٹی مل جاتی ہے۔ آن لائن بھی ملتی ہوں گی یقینا۔
اس طرح کی ساڑھیاں نہیں چاہئیں۔ وہ تو مل جاتی ہیں۔ مجھے پرنٹڈ ،سوتی ،بارڈر اور پلو والی ساڑھیاں چاہیئں۔
میں نے کل دیکھی ہیں نیٹ پہ لیکن مجھے ابھی تک ملی نہیں ہیں۔ کام والی مل رہی ہیں۔
 
میرا خیال ہے کہ ایسی ساڑھیاں کراچی سے لازمی مل جائیں گی۔ میں کسی سے چیک کر کے بتاتی ہوں ان شاءاللہ ۔چ
 
Top