پاکستانی مصنوعات اور ہماری ترجیحات

فرحت کیانی

لائبریرین
انھوں نے لورئیل کو بھی پاکستانی بنا دیا ہے۔
کرنا ہی تھا۔ سنا ہے اکثر غیر ملکی مصنوعات خصوصا شیمپو، کریم وغیرہ کی بوتلیں شاہ عالمی مارکیٹ لاہور میں بھری جاتی ہیں۔
ویسے یہ انٹرنیشنل ڈرگ سٹور برانڈز ہر علاقے کے لیے اپنی مصنوعات کی کوالٹی اور اجزا بلکہ قیمت بھی بدل دیتے ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بورجن اور احسان والے تو کافی سوشل ورک بھی کرتے ہیں۔ سٹائلو کے مالک اپنے گھر میں درس دیتے ہیں۔
ای سی ایس والوں کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے مجھے۔ چاہے آپ کسی بھی شہر میں ان کی دکان پر چلے جائیں، جیسے ہی اذان ہوتی ہے ان کا تمام عملہ دس منٹ کے لیے کاروبار روک کر ب باجماعت نماز ادا کرتا ہے اور پھر فورا اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
میں نے بھی احسان والوں سے پہلا جوتا ایک کولہا پوری لاہور سے ہی خریدی تھی۔
ابھی جب سے پاکستان واپسی ہوئی ہے، اچھا جوتا ڈھونڈنے میں بہت وقت لگ جاتا ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پہلے میں جاگرز اور ٹرینرز زیادہ پہنتی تھی تو مسئلہ نہیں ہوتا تھا۔ اب مشکل ہو جاتی ہے۔ Borjan اور باٹا آرام دہ جوتوں میں میری ترجیح ہوتے ہیں۔ جو بین الاقوامی برانڈز یہاں موجود ہیں، مجال ہے کوئی اچھی چیز یہاں رکھی ہو۔ باٹا سے کوئی کوئی جوتا بہت اچھا مل جاتا ہے۔ اور borjan میں آرام کے ساتھ ساتھ سٹائل بھی ہے لیکن وہاں بھی بہترین جوتا قسمت سے ہی ملتا ہے۔

میں تو اب بس اپنی پسند کا جوتا ڈھونڈتی ہوں چاہے کہیں سے مل جائے۔ میری امی جی کو بہت کم جوتے پسند آتے ہیں۔ میری نظر بیک وقت تین لوگوں کے لئے جوتوں پہ گھومتی ہے۔ اور پھر چاہے فوری ضرورت نہ بھی ہو، میں لے لیتی ہوں کہ نجانے ضرورت کے وقت اپنی پسند کا ملے یا نہ ملے اور وقت بھی نہ ہو ڈھونڈنے کا۔
ہمارے ہاں بھی اب تقریبا سارے برانڈز آگئے ہیں۔
لیکن ہمارے بہاولپوری کھسوں کی کیا بات ہے!
 
جاسمن

لائبریرین
ای سی ایس والوں کی ایک بات بہت اچھی لگتی ہے مجھے۔ چاہے آپ کسی بھی شہر میں ان کی دکان پر چکے جائیں، جیسے ہی اذان ہوتی ہے ان کا تمام عملہ دس منٹ کے لیے کاروبار روک کر ب باجماعت نماز ادا کرتا ہے اور پھر فورا اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔
ہاں یہ تو ہے۔ پھر چاہے آپ کو بیٹھنا پڑے یا آپ چلے جائیں ، وہ اپنی نماز نہیں چھوڑتے ماشاءاللہ۔
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے یاد ہے باریزے ابھی بہاولپور میں نہیں تھی تو ہم لاہور گئے۔ میرے ساتھ میری دو دوست تھیں۔ انھوں نے وہاں بریزے سے کپڑے لئے اور مجھ سے ادھار لےکے اور بھی لئے۔ مجھے نہ اس وقت نہ اب برانڈز کا "ہوکا" ہے تو میں نے بریزے سے کوئی خریداری نہ کی اور مال روڈ سے خوب کتابیں خریدیں۔ اشفاق صاحب کی کتابیں پی ٹی وی ان کے پروگرام زاویہ میں ان سے ملاقات کر کے ان کے آٹوگرافز لئے۔
اور میری یہ کمائی مجھے آج بھی محظوظ کرتی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں تو اب بس اپنی پسند کا جوتا ڈھونڈتی ہوں چاہے کہیں سے مل جائے۔ میری امی جی کو بہت کم جوتے پسند آتے ہیں۔ میری نظر بیک وقت تین لوگوں کے لئے جوتوں پہ گھومتی ہے۔ اور پھر چاہے فوری ضرورت نہ بھی ہو، میں لے لیتی ہوں کہ نجانے ضرورت کے وقت اپنی پسند کا ملے یا نہ ملے اور وقت بھی نہ ہو ڈھونڈنے کا۔
ہمارے ہاں بھی اب تقریبا سارے برانڈز آگئے ہیں۔
لیکن ہمارے بہاولپوری کھسوں کی کیا بات ہے!
یہ بھی اچھا ہے۔ جہاں سے اچھی چیز ملے، لے لیں۔
میں آخری بار دو سال پہلے بہاولپور گئی تھی تو وہاں کی کڑھائیوں والے کپڑے، مکیش والے سوٹ، ٹائی ڈائی کی بیڈ شیٹس، چنری کے سوٹ اور چاندی کی جیولری میں چند چیزیں خریدی تھیں۔ صرف چاندی کے بٹن مجھے نہیں ملے تھے کیوں کہ وقت کم تھا، بازار گھوم نہیں سکے۔ کیا وہاں دکاندار آن لائن شپنگ بھی کرتے ہیں؟ جیسے ملتان میں ایک دکاندار نے ہمیں کہا تھا کہ وہ ہمیں فون یا ای میل پر آرڈر کے جواب میں کپڑے کوریئر کے ذریعے بھجوا سکتا ہے۔
 
مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ کوئی دکاندار آن لائن شاپنگ کی سہولت دیتا ہے یا نہیں کیونکہ کبھی یہ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ جس دوست/ ملنے والے کو کچھ چاہیے تو میں وقت نکال کے لے ہی آتی ہوں۔
اب پتہ کروں گی جب بھی بازار گئی۔
آپ کو کیا چاہیے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
تصویر لوڈ نہیں ہوئی تھی۔ تو خالی سفید جگہ اور نیچے لکھا تھا گولڈن پرل بھی پاکستانی کمپنی ہے۔ میں سمجھا شاید بہت نچلی کمپنی ہے۔

تصویر کے بجائے یہ ایک ویڈیو ہے جس میں مردانہ فیس واش کا اشتہار ہے اور یہ فیس واش گولڈن پرل کا ہے۔

اشتہار میں کرکٹر فخر زمان نظر آ رہے ہیں غالباً؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ کوئی دکاندار آن لائن شاپنگ کی سہولت دیتا ہے یا نہیں کیونکہ کبھی یہ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔ جس دوست/ ملنے والے کو کچھ چاہیے تو میں وقت نکال کے لے ہی آتی ہوں۔
اب پتہ کروں گی جب بھی بازار گئی۔
آپ کو کیا چاہیے؟
معذرت یہ پیغام آج پڑھا۔
میری کوئی فوری ضرورت تو نہیں ہے جاسمن۔ بس سوغات کے طور پر چیزیں لے لیتی ہوں اور تحفے میں بھی کوشش ہوتی یے ایسی ہی منفرد چیز دینے کی۔ ویسے مجھے چاندی کے بٹنوں کی تلاش ہے۔ اگر آپ کوئی دکان یا بازار تجویز کرتی ہیں تو میں بہاولپور میں کسی سے درخواست کر کے کوریئر کروا لوں گی۔
 
فرحت! میں جس دن بازار جاؤں گی تو ان شاءاللہ تلاش کروں گی۔
اس کے علاوہ آن لائن خریداری کی سہولت بھی تلاش کرتی ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہاں جی کوئی پاکستانی شیمپو ملا ؟

یا اے خان سے کہہ کر مینوفیکچرنگ کمپنی بنواؤں؟ :)
بتایا تو تھا سارے بین الاقوامی شیمپو کی خالی بوتلیں شاہ عالمی لاہور میں بھری جاتی ہیں۔ تو پاکستانی شیمپو ہی ہوئے نا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا کسی کو علم ہے کہ پاکستان میں تام چینی کے برتن کہاں سے ملتے ہیں؟ کیا اسلام آباد یا راولپنڈی میں بھی یہ برتن ملتے ہیں؟
اور کیا تام چینی کے برتن اور سٹون کوٹڈ برتن ایک ہی چیز ہیں؟
 
Top