پاکستانی موسیقار شیراز اپل موسیقی سے تائب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بسم اللہ الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ
گزشتہ برس فرورى ميں ہندوستان كا بيسٹ ميوزك ڈائريكٹر مرچی ایوارڈ حاصل كرنے والے پاكستانى گلوكار اور موسيقار شيراز اپل نے موسيقى چھوڑ دينے كا فيصلہ كيا ہے۔ اس وڈيو ميں وہ يوتھ كلب کے پروگرام ونڈز آف چينج ميں اپنے روحانى انقلاب كى كہانى سنا رہے ہيں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

میں تو اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ جب چاہے اور جسے چاہے ہدایت عطا فرما دے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا میں ہدایت پا گئے۔
 

arifkarim

معطل
و علیکم السلام

میں تو اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ جب چاہے اور جسے چاہے ہدایت عطا فرما دے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا میں ہدایت پا گئے۔
موسیقی ترک کرنا کیسی ہدایت ہے؟ حضرت داؤد علیہ السلام بھی تو موسیقار تھے اور اللہ کے نبی تھے؟

جی بالکل درست، نجم شیراز نے تو ہدایت پا لی ، دیکھیے ان کے فین کب حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں ؟
کونسی ہدایت؟ کیا اسنے بھی آپکے مدرسے میں داخلہ لے لیا ہے مسلمان ہونے کیلئے؟ :)

اللہ جسے چاہے ہدایت دے اور جب چاہے ہدایت سے نوازے
اللہ سب کو استقامت نصیب فرمائے
کونسی ہدایت جناب؟! ہر کوئی یہاں ہدایت کی بات کر رہا ہے لیکن کیسی ہدایت، وہ کوئی نہیں بتا رہا! :notworthy:

شیراز اپل میوزک کی دنیا میں واپس! ربط
زبردست! اور یوں شدت پسند مولویوں کا منہ بند ہو گیا!
 
موسیقی ترک کرنا کیسی ہدایت ہے؟ حضرت داؤد علیہ السلام بھی تو موسیقار تھے اور اللہ کے نبی تھے؟
!
آپ اسلام پر لکھنے کی زحمت نہ کیا کریں تو بہتر ہے کیوں کہ جب ہم جوابا قادیانیت پر کچھ لکھتے ہیں تو آپ کو مشکل ہونے لگتی ہے ۔
 

arifkarim

معطل
آپ اسلام پر لکھنے کی زحمت نہ کیا کریں تو بہتر ہے کیوں کہ جب ہم جوابا قادیانیت پر کچھ لکھتے ہیں تو آپ کو مشکل ہونے لگتی ہے ۔
بقول مدرسے والوں کے قادیانیت تو اسلام ہی نہیں تو اسپر ایک اسلامی سیکشن میں لکھ کر آپکو کتنے نفلوں کا ثواب ملے گا؟ اگر آپکو میری کسی اسلامی بات پر اعتراض ہے تو اسکا اسلامی جواب دیجئے۔ ہر دھاگے میں قادیانیت کا ڈنڈا کو کیوں دیتی ہیں؟

ہدایت سے مراد وہ ہدایت جس کی ضد ضلالت ہے
موسیقی میں ایسی کیا ضلالت ہے کہ اسکو ترک کرنے والو کو "ہدایت یافتہ" ہونے کا سرٹیفکیٹ تھمایا جا رہا ہے؟ :)
 

سویدا

محفلین
میں نے یہ کب کہا کہ موسیقی میں ضلالت ہے !
یہ تو آپ بتایے کہ موسیقی میں کس قسم کی ہدایت ہے
 

arifkarim

معطل
میں نے یہ کب کہا کہ موسیقی میں ضلالت ہے !
یہ تو آپ بتایے کہ موسیقی میں کس قسم کی ہدایت ہے
موسیقی روح کی غذا ہے۔ کیا آپنے پاکستانی لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی صوفیائی قوالیوں پر بالکل غیر قوم جاپانیوں اور انگریزوں کو جھومتے نہیں دیکھتا؟ اِن قوموں نے کبھی بھی مغرب زدہ پاکستانی کاپی کیٹس کو اپنے ہاں مدعو نہیں کیا۔ یہ اصلیت اور تخلیقیت کو بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جاپانیوں کا نصرت فتح علی خان کو 1987 خاص طور میوزک فیسٹیول میں مدعو کرنا اسکی زندہ مثالیں ہیں۔ یہاں برطانیہ میں انگریزوں کو صوفیاء کلام پر جھومتے ہوئے فلمایا گیا ہے:
اور یہ 1987 جاپان میں:​
 
حیوان بننے سے ممانعت فرماتی ہے۔ انسان کو انسان کے درجے پر فائز کرتی ہے۔
آپکا اشارہ غالباّ اس کلام کی طرف ہے جو مالکونس میں گایا گیاہے۔۔۔:
پیار نہیں ہے ُسر سے جسکو
وہ مُورکھ انسان نہیں ۔۔۔
سُر انسان بنادیتا ہے
سُر رحمان ملا دیتا ہے
سُر کی آگ میں جلنے والے
پروانے، نادان نہیں ۔۔۔۔
جگ میں اگر سنگیت نہ ہوتا
کوئی کسی کا میت نہ ہوتا
یہ احسان ہے سات سُروں کا
کہ دنیا ویران نہیں۔۔۔۔۔
 
موسیقی ترک کرنا کیسی ہدایت ہے؟ حضرت داؤد علیہ السلام بھی تو موسیقار تھے اور اللہ کے نبی تھے؟
یہاں آپ حضرت داود علیہ السلام کی توہین کر رہے ہیں ۔ کبھی تو آپ کو قرآن میں موجود کسی نبی کی عمر پر اعتراض ہو جاتا ہے اور کبھی آپ یہود و نصاری کی کتب سے کسی نبی مکرم کو موسیقار ثابت کرنے لگتے ہیں ؟ آپ صرف شکوک پھیلانے کے ماہر ہیں ۔ یہود و نصاری کی ان کتب میں انبیاء کرام کے متعلق کیا کیا ہفوات درج ہے ہم جانتے ہیں ۔ ہمارے لیے انبیاء کرام پر ایمان کی تفصیلات میں وہی سب کافی ہے جو قرآن اور صحیح حدیث میں ہے ۔ اس کے علاوہ ہمیں کسی قادیانی ، نصرانی یا یہودی رواایت سے کوئی سروکار نہیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top