پاکستانی ویزہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
زیارت کیجیے..........
پاکستان کے تمام گوشوں سے آنے والی طلبا رووایتی ملبوسات میں
601294_2741938002887_436027436_n.jpg

کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔۔۔۔ :cautious:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسی لیے تو میں برملا کہہ رہا تھا ..............کہ............آگت تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے..........:)

ہاہاہاہاہا :p


کہہ دیں کہہ دیں کہ ٹو پیس کے نیچے ہوائی چپل پہن رکھی ہے۔۔۔ حد ہو گئی بئی۔۔۔ (n)
 

Fawad -

محفلین
۔ویسے میرا تو خیال ہے امریکہ نے دوسروں کو غیر محفوظ کیا ہوا ہے ۔:)


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ کو دنيا کے کونے کونے ميں اپنے فوجی بھيجنے اور بغير کسی وجہ کے اپنے وسائل کے زياں کی کوئ خواہش نہيں ہے۔ خطے ميں ہماری فوجی مداخلت ايک ايسا عمل تھا جس کی نا ہميں کبھی کوئ خواہش تھی اور نا ہی اس کی ہماری جانب سے کوئ منصوبہ بندی کی گئ تھی۔

عالمی دہشت گردی کے حوالے سے آپ کو اپنی رائے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔ حقائق اور ناقابل ترديد زمينی حقائق کو بنياد بنا کر اپنی سوچ مرتب کريں۔ ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ يہ ہم ہی تھے جنھوں نے ان افراد اور گروہوں کا تعاقب کيا جن کی تباہکارياں سے پاکستان سميت دنيا کے بيشتر ممالک کے افراد متاثر ہوئے۔ ہم اس جنونی سوچ کے خلاف کھڑے ہوئے جس کے سبب گزشتہ ايک دہائ کے دوران لاتعداد پاکستانی شہری اور ہزاروں پاکستانی فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں۔ يہ امر توجہ طلب ہے کہ آپ دنيا کو غير محفوظ کرنے کے جرم ميں ہميں تو ہدف تنقيد بنا رہے ہيں ليکن ان مجرموں کے مکروہ اعمال کو نظر انداز کرنے ميں آپ کو کوئ تامل نہيں جو روزانہ آپ کے آس پاس بازاروں، مسجدوں، سکولوں اور يہاں تک کہ جنازوں ميں بھی معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کو موت کی نيند سلا رہے ہيں۔

اگر آپ کے نظريے ميں ذرا بھی صداقت ہوتی تو عمومی طور پرعالمی براداری اور خطے کے اہم فريقين بشمول پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے نا تو ہمارے وسائل ميں شراکت کی استدعا کرتے اور نا ہی ہمارے ساتھ اسٹريجک تعلقات استوار کرنے کا تردد کرتے۔ ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا خود ان کے اسٹريجک مفادات کے عين مطابق اور خطے ميں ديرپا امن کے قيام کی ضرورت کے پيش نظر ہے۔ اور اس مقصد کا حصول اس وقت تک ممکن نہيں ہے جب تک کہ دہشت گردی کے ٹھکانوں کا قلع قمع نہيں کر ديا جاتا۔

ايک آزاد فورم پر آپ کسی بھی رائے کا اظہار کر سکتے ہيں ليکن اس ضمن ميں حقائق پر مبنی دليل بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ دہشت گردی کے خلاف امريکی کاوشوں کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب دہشت گردوں نے امريکہ کے اندر نہ صرف يہ کہ دہشت گردی کے کامياب حملے کر ديے تھے بلکہ امريکی فوج کے ہيڈآفس پينٹاگون بھی ان حملوں کی زد ميں آ چکا تھا۔

عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ نے يو اين چارٹر کے آرٹيکل 51 کے تحت بالعموم امريکہ کے اس حق اور موقف کو تسليم کيا تھا کہ امريکہ ان افراد کے خلاف کاروائ کرنے ميں حق بجانب ہے جنھوں نے امريکہ کے خلاف باقاعدہ اعلان جنگ کر ديا تھا۔

اس ضمن ميں کوئ ابہام نہيں ہونا چاہيے کہ دنيا ميں دہشت گردی کی حاليہ لہر اور اس کے نتيجے ميں انسانيت کے خلاف ہونے والے ظلم کے ليے القائدہ اور اس سے منسلک تنظيميں قصوروار ہيں، نا کہ وہ قوتيں جو اس مشترکہ عالمی کاوشوں کا حصہ بنيں جن کا مقصد انسانی جانوں کی حفاظت کو يقينی بنانا اور اس خون خرابے کا خاتمہ کرنا ہے جسے عالمی منظرنامے پر روشناس کروانے کا سہرا اسامہ بن لادن کے سر ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://vidpk.com/83767/US-aid-in-Dairy-Projects/
 

فلک شیر

محفلین
حیرت ہے لوڈ شیڈنگ کے اس دور میں بھی آپ مسکرا رہے ہیں۔۔۔ کہیں منا بھائی والے ڈاکٹر کی طرح پریکٹس تو نہیں کر رہے ٹینشن میں ہنسنے کی۔۔۔ ۔ :clown:
مدت ہوئی ہمیں سلسلہ مسکانیہ میں بیعت کیے ہوئے............:):):)
مرشد کا حکم ہے، کہ ’’مسکراتے رہیے، یہ بہت اہم ہے‘‘ ................
 
ایک وقت انے والا ہے جب یہ ویزہ شیزہ سب ختم ہوجائیں گے
انسان ایک برابر ہوجائیں گے
انشاللہ


جی ہاں، دنیا کے حالات جس نہج پر جا رہے ہیں، لگتا ہے بہت جلد سب سرحدیں مٹ جائیں گی۔ اور ۔۔۔
۔۔۔ بہت خوفناک نقشہ بن رہا ہے۔
 
فواد صاحب کو کچھ نہ کہئے کہ وہ اپنا فرضِ منصبی اور حقِ نمک ادا کرنے میں مخلص ہیں۔

علامہ صاحب کا ایک شعر ذرا سے تصرف کے ساتھ:

شفقتیں ہیں تری اغیار کے کاشانوں پر
ڈرون گرتے ہیں تو بے چارے مسلمانوں پر

۔۔۔۔
 
Top