پاکستانی ٹیم کی’حمایت‘ پر کشمیری طلبا معطل

عبدالحسیب

محفلین
بھئی اس میں عجب کیا ہے؟؟ ۔ یہاں شاہد آفریدی اور شعیب اختر پاکستانی ہیں جب کہ 'شاراپوا'، 'رونالڈو'،'فیڈرر '،'ٹائگر ووڈس' وغیرہ سب محض 'کھلاڑی' !!
 

محمد امین

لائبریرین
مجھے اچھی طرح یاد ہے 2004 اور 2005 میں انڈین ٹیم پاکستان آئی تھی تو کراچی اور فیصل آباد کے میچوں میں عوام نے انڈیا کو جیتنے پر ویسے ہی چیئر کیا تھا جیسے پاکستانیوں کو کر رہے تھے۔۔۔۔ کھڑے ہو کر تالیاں بجائی تھیں۔۔۔۔ کراچی میں یہ بہت واضح نظر آرہا تھا۔۔۔
 
میرا خیال ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے لوگوں میں اس معاملے میں کوئی فرق نہیں۔

اس کی اک چھوٹی سی مثال پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ہارنے کے بعد جہلا کے کمنٹس تھے جو انہوں نے یہیں لکھے۔
دیکھ لیں وہ تھریڈ۔ ناصر شہزاد، ساجد، ظفری، اور بہت سے تعصبی لوگوں نے یہی کیا ہے جو انڈینز کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان اور انڈینز کے باشندے ایک عجیب انتہا پسندانہ رویہ رکھتے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
میرا خیال ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے لوگوں میں اس معاملے میں کوئی فرق نہیں۔

اس کی اک چھوٹی سی مثال پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ہارنے کے بعد جہلا کے کمنٹس تھے جو انہوں نے یہیں لکھے۔
دیکھ لیں وہ تھریڈ۔ ناصر شہزاد، ساجد، ظفری، اور بہت سے تعصبی لوگوں نے یہی کیا ہے جو انڈینز کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان اور انڈینز کے باشندے ایک عجیب انتہا پسندانہ رویہ رکھتے ہیں۔
بُت ہم کو کہیں کافر
اللہ کی مرضی ہے
:)
 
آخری تدوین:
میرا خیال ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے لوگوں میں اس معاملے میں کوئی فرق نہیں۔

اس کی اک چھوٹی سی مثال پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ہارنے کے بعد جہلا کے کمنٹس تھے جو انہوں نے یہیں لکھے۔
دیکھ لیں وہ تھریڈ۔ ناصر شہزاد، ساجد، ظفری، اور بہت سے تعصبی لوگوں نے یہی کیا ہے جو انڈینز کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان اور انڈینز کے باشندے ایک عجیب انتہا پسندانہ رویہ رکھتے ہیں۔
ہمت بھائی آپ جیسے پڑھے لکھے بندے کو ایسا رویہ بالکل زیب نہیں دیتا ۔ کچھ خیال کیا کریں۔
 
میرٹھ…یوپی حکومت نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلبہ پر قائم غداری کامقدمہ واپس لے لیاگیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق غداری کامقدمہ بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت نے واپس لیا ہے۔بنگلہ دیش میں جاری ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر کشمیر طلباء نے جشن منایا تھا جس پر پہلے ان67 طلباء کو میرٹھ یونیورسٹی نے بے دخل کیا بعدازاں یوپی حکومت نے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔طلبہ کے خلاف 124اے،153اے اور427آئی بی سی کی دفعات شامل کی تھیں۔ مقدمہ قائم کرنے پرپاکستانی دفترخارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی طلباء کیلئے ہمارے دل اور تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔
 
بھئی اس میں عجب کیا ہے؟؟ ۔ یہاں شاہد آفریدی اور شعیب اختر پاکستانی ہیں جب کہ 'شاراپوا'، 'رونالڈو'،'فیڈرر '،'ٹائگر ووڈس' وغیرہ سب محض 'کھلاڑی' !!
حسیب بھائی میں خود اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہوں ۔مسلمان پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں تو کیوں ؟ اس کی کیا وجہ ہے ؟ میں نے اس کے اوپر غور کیا تو یہی بات سمجھ میں آئی کہ قومیت کہ تئیں کسی ملک کے عوام کو مطمئن کرنا (یہاں پر میں نے عوام کا لفظ جان بوجھ کر استعمال کیا ہے) اسٹیٹ کی ذمہ داری ہے ۔

اگر مسلمان پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں حالانکہ مجھے اس بات پر بھی اعتراض ہے اس لئے کہ اسلام میں سرحد کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ اس پر علماء نے کافی بحث بھی کی ہے ۔اسلام سرے سے ہر قسم کی عصبیت پر قدغن لگا دیتا ہے ۔لیکن پھر بھی اگر وہ پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں تو اس کی وجہ مجھے یہی سمجھ میں آتی ہے کہ یہ اسٹیٹ کی ناکامی ہے ۔مسلمانوں کو لگتا ہے کہ ہندوستان میں ان کے ساتھ ظلم و تشدد کا رویہ اپنایا جا رہا ہے ۔انھیں انصاف نہیں مل رہا ہے ۔ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا جسے شاید ہی کوئی انصاف پسند جھٹلا سکتا ہے ۔

ایسی صورت میں فطری طور پر انسان جھلاہٹ اور بے بسی کا شکار ہو جاتا ہے ۔ اور اس صورتحال میں میں ماہرین نفسیات کے مطابق وہ کوئی انتہائی قدم بھی اٹھا سکتا ہے لیکن یہاں پر یہ داد دینا پڑے گا کہ اب تک مسلمانوں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے لیکن نا انصافی اور حق تلفی کا لاوا ان کے اندرمستقل پک رہا ہے ۔اور یہ اسی کا نتیجہ ہے ۔اسے آپ احتجاج کی ایک شکل بھی کہہ سکتے ہیں ۔

اسکی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ کچھ لوگ مسلمانوں میں جہالت کو بھی اس کی وجہ مانتے ہیں ۔ تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد شاذ ہیں جوپاکستان کو کرکٹ میں سپورٹ کرتے ہیں ۔بات تو کچھ ہوگی ؟ وجہ تو کچھ ہے ۔ مجھے بھی جواب کی تلاش ہے ؟ ۔

اچھا یہ بات بھی تو اپنی جگہ درست ہے کہ سارے مسلمان پاکستان کو سپورٹ نہیں کرتے ایسی بڑی تعداد ہے جو ہندوستان کو ہی سپورٹ کرتی ہے۔اس بارے معترضین کچھ کیوں نہیں بولتے۔پھر ایسے بہت سارے غیر مسلم بھی تو ہیں جو پاکستان کو پسند کرتے ہیں ان کو غدار کیوں نہیں کہا جا تا؟ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ بہت سارے تمل سری لنکن تمل سے ہمدردی رکھتے ہیں یا ان کی حمایت کرتے ہیں تو اس پر معترضین اپنی زبان کیوں بند کر لیتے ہیں ؟

مجھے کھیلوں سے کبھی دلچسپی نہیں رہی ہے مجھے یاد بھی نہیں میں نے کب کون سا کھیل کھیلا ۔لیکن یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب تلاش کیا جانا چاہئے ۔اگر کچھ مزید مواد اکٹھا ہو جائے تو میں باضابطہ ایک مضمون لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اس موضوع پر ۔ اسٹیٹ کی ناکامی والی بات ہسٹری کے معروف پروفیسر مکمل کیسونت نے بھی کہی ہے ۔آپ کے تفصیلی رائے کا انتظار رہے گا۔
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
حسیب بھائی میں خود اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہوں ۔مسلمان پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں تو کیوں ؟ اس کی کیا وجہ ہے ؟ میں نے اس کے اوپر غور کیا تو یہی بات سمجھ میں آئی کہ قومیت کہ تئیں کسی ملک کے عوام کو مطمئن کرنا (یہاں پر میں نے عوام کا لفظ جان بوجھ کر استعمال کیا ہے) اسٹیٹ کی ذمہ داری ہے ۔اگر مسلمان پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں حالانکہ مجھے اس بات پر بھی اعتراض ہے اس لئے کہ اسلام میں سرحد کا کوئی تصور نہیں ہے ۔ اس پر علماء نے کافی بحث بھی کی ہے ۔لیکن پھر بھی اگر وہ پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں تو اس کی وجہ مجھے یہی سمجھ میں آتی ہے کہ یہ اسٹیٹ کی ناکامی ہے ۔مسلمانوں کو لگتا ہے کہ ہندوستان میں ان کے ساتھ ظلم و تشدد کا رویہ اپنایا جا رہا ہے ۔انھیں انصاف نہیں مل رہا ہے ۔ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا جو کہیں نا کہیں اپنی جگہ پر درست بھی ہے ۔ایسی صورت میں فطری طور پر انسان جھلاہٹ اور بے بسی کا شکار ہو جاتا ہے ۔ اور اس صورتحال میں میں ماہرین نفسیات کے مطابق وہ کوئی انتہائی قدم بھی اٹھا سکتا ہے لیکن یہاں پر یہ داد دینا پڑے گا کہ اب تک مسلمانوں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے لیکن نا انصافی اور حق تلفی کا لاوا ان کے اندرمستقل پک رہا ہے ۔اور یہ اسی کا نتیجہ ہے ۔اسکی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ اگر کچھ مزید مواد اکٹھا ہو جائے تو میں باضابطہ ایک مضمون لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں اس موضوع پر ۔ اسٹیٹ کی ناکامی والی بات ہسٹری کے معروف پروفیسر مکمل کیسونت نے بھی کہی ہے ۔آپ کے تفصیلی رائے کا انتظار رہے گا ۔

انتہائی حساس موضوع چنا ہے آپ نے ۔ ضرور لکھیے گا لیکن اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے لکھا تو محتاط رہیے گا۔ :)
 
جناب سید عاطف علی ،الف نظامیاور محمد اسامہ سَرسَری بھائی جان مجھے یہ بتائیے کہ اسلام میں سرحد کا کیا تصور ہے؟
" حب الوطن نصف الايمان " کیا یہ حدیث ہے ؟ اگر حدیث ہے تو کس درجہ کی ؟
پہلے مسئلے کی بابت تو جواب دینے سے قاصر ہوں۔
" حب الوطن نصف الايمان " ، یہ جملہ اس طرح ہے: " حب الوطن من الايمان " اور یہ روایت موضوع ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 
اسکا حوالہ مل جاتا تو بہتر تھا ۔
  1. حديث: حب الوطن من الإيمان، لم أقف عليه۔ (المقاصد الحسنة ص: 100)
  2. ومن الأحاديث الموضوعة قولهم ۔۔۔ ومنها قولهم: حب الوطن من الإيمان۔ (موضوعات الصغاني ص: 2)
  3. حديث حب الوطن من الإيمان. لم أقف عليه. (الدرر المنتثرة في الأحاديث المشتهرة ص: 9)
  4. " حب الوطن من الإيمان " لم أقف عليه (تذكرة الموضوعات ص: 11)
  5. حديث حب الوطن من الإيمان حديث موضوع (أسنى المطالب في أحاديث مختلفة المراتب ص: 123)
  6. حديث حب الوطن من الإيمان لا اصل له عند الحفاظ (المصنوع في معرفة الحديث الموضوع ص: 91)
  7. " حب الوطن من الإيمان " . قال الألباني موضوع . كما قال الصغاني ( ص 7 ) و غيره . (السلسلة الضعيفة 1/ 113)
  8. وأما حديث حب الوطن من الإيمان فموضوع وإن كان معناه صحيحا (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح 5/ 316)
 
Top