خبروں کے حوالے سے معیاری چینل صرف "جیو" ہے حالانکہ ذاتی طور پر کئی مواقع پر اس کی رائے سے اختلافات رکھتا ہوں
لیکن خبروں اور مذاکروں کے اعتبار سے اس کی ساکھ دیگر تمام چینلوں سے زیادہ بہتر ہے۔ اے آر وائی ون ورلڈ حالانکہ کئی حوالے سے بہتر چینل ہے لیکن میں اسے اچھا چینل نہیں مانتا کیونکہ اسے چلانے والوں کو کوئی خبری تجربہ نہیں بلکہ وہ سونے کا کاروبار کرتے ہیں، اور جس چیز میں پیسہ ملا وہاں سرمایہ ڈال دیا، اسی طرح ذرائع ابلاغ میں بھی گھس گئے۔ بہرحال ان کی ساکھ اس وقت تک قائم تھی اور وہ جیو کو ٹف ٹائم دیتا تھا جب تک ڈاکٹر شاہد مسعود نیوز ڈائریکٹر تھے، اب ان کے چھوڑتے ہی خبروں کے اعتبار سے اس کا "جیو" اور "آج" سے کوئی مقابلہ نہیں۔
آجکل مشہور انگریزی اخبار کا چینل "ڈان نیوز" بہت اچھا جا رہا ہے، اور انگریزی خبروں کے حوالے سے واقعتا دیکھنے کے قابل ہے۔ جبکہ ایکسپریس اخبار کے ٹیلی وژن چینل کا شدت سے انتظار ہے جس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ معیاری چینل ہوگا۔
بہرحال وہ تمام چینل جو کسی بڑے اخبار کی ملکیت ہیں واقعی معیاری ہیں جن میں میں بزنس ریکارڈر اخبار کے چینل "آج ٹی وی" کا ذکر کرنا چاہوں گا جو واقعی ایک معیاری چینل ہے۔
انڈس ٹیلی وژن حالانکہ پاکستان کا پہلا نجی ٹیلی وژن چینل ہے لیکن سب سے گھٹیا نیوز چینل ہے جبکہ تفریح (entertainment) کے حوالے سے بھی کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہا ہے۔
پی ٹی وی اور خبر
کیوں مذاق کرتے ہیں ذکریا بھائی! میرے خیال میں پی ٹی وی کا سلوگن اب "سب اچھا ہے" رکھ دینا چاہیے۔
ان کے علاوہ مقامی زبانوں کے چند چینل بھی بہت معیاری ہیں جن میں خصوصا سندھی زبان کا کاوش ٹی وی نیٹ ورک KTN اور خیبر ٹی وی AVT Khyber بہت معیاری ہیں جن کے ناظرین پاکستان سے باہر بالترتیب ہندوستان اور افغانستان میں بھی بہت ہیں۔ علاوہ ازیں سندھی زبان کا دوسرا چینل "سندھ ٹی وی" بھی معیاری چینل ہے اور KTN کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔
تفریح (entertainment) کے حوالے سے پاکستان کا سب سے معیاری چینل "ہم ٹی وی" ہے۔ جو حالانکہ مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں لیکن تفریحی اعتبار سے اس کے معیار کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ اس کا ایک کوکنگ چینل بھی ہے "مصالحہ" کے نام سے۔
مشہور Ad agency "انٹر فلو" کے طاہر اے خان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ اس میدان کے شہسوار ہیں اور ان کا چینل بہت معیاری ہوگا لیکن ان کے چینل "TV One" سے ایک بھی وابستہ امید پوری نہ ہو سکی، انتہائی غیر معیاری چینل ہے اور سوائے چند اخلاق باختہ ڈراموں کے اس پر کچھ نہیں آتا۔ خبروں کے حوالے سے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
ان کے علاوہ چینلوں کی ایک طویل فہرست ہے جنہیں غیر معیاری چینلوں کی فہرست سمجھا جا سکتا ہے جس میں دھوم، میٹرو ون، رنگ، روشنی، اپنا (پنجابی)، کوک (سرائیکی) اور دیگر شامل ہیں۔ ان کو نہ دیکھنا ہی بہتر ہے۔
کوئی اور سوال ؟؟؟؟؟