پاکستانی :P

نیلم

محفلین
ایک پارک میں ایک انگریز لیپ ٹاپ لے کر بیٹھا ہوا تھا اور اس کے برابر میں ایک پاکستانی خالی ہاتھ بیٹھا ہوا تھا۔
انگریز نے کہا کہ ہم لوگ اتنی ترقی کر چکے ہیں، پوری دنیا ہماری نظروں کے سامنے ہے، تم لوگوں نے کیا کیا اب تک؟
پاکستانی نے کہا، بلند بلند دعوے مت کر۔
انگریز نے کہا میں ثابت کر سکتا ہوں۔
پاکستانی: تو ایسا کرتے ہیں کہ میں ایک سوال پوچھتا ہوں اگر وہ تمہیں نہ آیا تو تم مجھے 2 ہزار روپیہ دینا اور پھر تم مجھ سے سوال پوچھنا اگر وہ مجھے نہ آیا تو میں تمہیں 500 روپیہ دونگا۔
انگریز مان گیا۔
انگریز نے سوال کیا، بتاؤ زمین کے علاوہ کس سیارے پر زندگی کے امکانات ہیں؟
پاکستانی خاموش رہا اور 500 روپیہ دیدیئے۔
انگریز نے کہا وہ سیارہ مریخ ہے۔
اب پاکستانی نے سوال کیا: بتاؤ وہ کونسا جانور ہے جو پہاڑ پر جاتا ہے تو چار ٹانگیں ہوتی ہیں، واپس آتا ہے تو تین ٹانگیں ہوتی ہیں۔؟
انگریز نے کافی دیر سوچا، انٹر نیٹ پر سرچ کیا، جواب نہ دے سکا تو 2 ہزار روپیہ پاکستانی کو دیئے اور کہا:
مجھے جواب نہیں معلوم۔
پاکستانی نے ان دو ہزار میں سے 500 کا نوٹ واپس انگریز کو دیا اور کہا:
مجھے بھی نہیں معلوم.
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال کے حالات کو لطائف کی شکل میں بیان کرنا منع ہے

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔۔۔ :cry:
آپ کا ہی مشورہ تھا کہ اس طرح پیسے بچا لو گے۔۔۔:idontknow: اب عمل کیا تو حکایتی کو بھی بتا دیا۔۔۔ اور اس نے الٹا پورا واقعہ لکھ مارا۔۔۔۔:censored: پھر رہی سہی کسر باقاعدہ میرا نام لے کر نکال دی۔۔۔:sad2: کیا ضرورت تھی سب کو یہ بتانے کی :cry:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

عمراعظم

محفلین
اب فخریہ کی کوئی ریٹنگ ہے نہیں سر۔۔۔ ۔ :p
ویسے آپ نے بھی دشمنوں کو خوش ہونے کا موقع دے دیا۔۔۔ ۔۔ :cry::whistle:
سر ! کھلے دشمن ’ان دوستوں سے بہتر ہوتے ہیں جو دوستی کی آڑ میں دشمنی نبھا جاتے ہیں۔میرا مطلب ہے کہ دشمن کا تعین ہونے کے بعد ’اس سے محتاط رہا جا سکتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سر ! کھلے دشمن ’ان دوستوں سے بہتر ہوتے ہیں جو دوستی کی آڑ میں دشمنی نبھا جاتے ہیں۔میرا مطلب ہے کہ دشمن کا تعین ہونے کے بعد ’اس سے محتاط رہا جا سکتا ہے۔

یعنی :)

جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں
یہ جو زہر خند سلام تھے ، مجھے کھا گئے
 

نیلم

محفلین
اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔ ۔۔ :cry:
آپ کا ہی مشورہ تھا کہ اس طرح پیسے بچا لو گے۔۔۔ :idontknow: اب عمل کیا تو حکایتی کو بھی بتا دیا۔۔۔ اور اس نے الٹا پورا واقعہ لکھ مارا۔۔۔ ۔:censored: پھر رہی سہی کسر باقاعدہ میرا نام لے کر نکال دی۔۔۔ :sad2: کیا ضرورت تھی سب کو یہ بتانے کی :cry:
آپ کی صلاحیتوں کا سب کو پتہ ہونا چایئے نا اسی لیے سب کو بتا دیا
اب سب آئے گے آپ کو باری باری مبارک باد دینے :p
 

محمداحمد

لائبریرین
سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے لطیفے پر ہنسوں یا نین بھائی کو پندرہ سو روپے کی شاندار بچت پر مبارکباد دوں۔ :D:p

(واضح رہے کہ یہ وہ پزا ڈیل والے پندرہ سو روپے نہیں ہیں :) ورنہ 25 روپے مانگنے والے لوگ بھی آ جائیں گے۔ )
 

نیلم

محفلین
سمجھ نہیں آرہا کہ پہلے لطیفے پر ہنسوں یا نین بھائی کو پندرہ سو روپے کی شاندار بچت پر مبارکباد دوں۔ :D:p

(واضح رہے کہ یہ وہ پزا ڈیل والے پندرہ سو روپے نہیں ہیں :) ورنہ 25 روپے مانگنے والے لوگ بھی آ جائیں گے۔ )
لیں جی پہلا حق تو نین بھائی کا بنتا ہے نا اُنہوں نے اتنی محنت کی :p
پہلے نین بھائی پہ ہنسے پھر لطیفے پر :p
 
Top