پاکستان اور آسٹریلیا شارجہ میں آمنے سامنے

عسکری

معطل
اب بڑے بڑے دعوے کیے جائیں گے کہ ہم ٹی20 میں یہ کر دیں گے اور وہ کر دیں گے اور ہونا ان کے ساتھ یہی ہے جو اس سیریز میں ہوا ہے۔
تو آپ سنتے ہی کیوں ہیں؟ میں نے بہت کھیلی بہت دیکھی پر اب ان جواریوں کے جب سے پول کھلے ہیں میں بس ہنستا رہتا ہوں کرکٹ پر :ROFLMAO:
 

شمشاد

لائبریرین
تینوں میچوں میں مقابلہ تو کیا ہے پاکستان نے، مجھے تو پہلے لگ رہا تھا آسٹریلیا بآسانی سارے میچ جیت جائے گا، پر آسٹریلیا کو بھی سخت مقابلہ کرنا پڑا جیتنے کے لیے
اس میچ کے متعلق آپ نہیں کہہ سکتے۔یہ میچ تو پاکستان نے لڑے بغیر ہی ہار دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ سنتے ہی کیوں ہیں؟ میں نے بہت کھیلی بہت دیکھی پر اب ان جواریوں کے جب سے پول کھلے ہیں میں بس ہنستا رہتا ہوں کرکٹ پر :ROFLMAO:
بات تو تمہاری ٹھیک ہی ہے۔ لیکن کرکٹ کے ہاتھوں مجبور ہو کر پھر دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کل کا میچ تو ایسا ہی لگتا ہے کہ دانستہ ہی ہار دیا۔ کیچ چھوڑے، اسٹمپ مس کئے، ری ویو مس کئے۔

ایسا لگتا تھا کہ سعید اجمل اور عبدالرحمٰن کے علاوہ باقی سب نے ہارنے پر بازی لگائی ہوئی ہے۔
 

ساجد

محفلین
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن پاکستانی ٹیم جس طرح سے ہارتی ہے تو کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ میدان میں آنے سے قبل ہی ذہنی طور پر ہاری ہوئی ہوتی ہے۔ کیا کمال تھا جناب آسٹریلین بالنگ میں جس کے سامنے یہ کھُل کر نہ کھیل سکے؟۔ آسان بالز پر بھی جب دفاعی کھیل کھیلا جائے گا تو شکوک بھی سر اٹھائیں گے اور شائقین کو بُڈھے گھوڑوں کی بار بار شمولیت پر بھی غصہ آنا فطری بات ہے۔ اکمل برادران کے پاس نہ جانے کون سی گیدڑ سنگھی ہے کہ صفر کارکردگی کے باوجود آ ٹپکتے ہیں۔ بوم بوم اب ختم ہو چکا ہے۔ اس کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود اسے اس میچ میں شامل کرنا کہاں کی عقلمندی تھی؟۔ کیا اب پاکستان کی مٹی نے آل راؤنڈر پیدا کرنے بند کر دئے ہیں جو شاہد آفریدی کا ہار بار بار قوم کے گلے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ مصباح کو خود ہی اب کرکٹ کی جان چھوڑ دینی چاہیے ۔ انہی کی وجہ پاکستان ٹیم ماضی میں بھی اہم میچ گنوا چکی ہے۔
پاکستان میں جس طرح سے ہر ادارہ تباہ کیا گیا وہی حال کرکٹ کا بھی ہے۔ ورنہ ہم نے اپنے بچپن سے لے کر اب سے چند سال پہلے تک کی کرکٹ میں اس قدر ناکام کھلاڑیوں کو بار بار ٹیم میں رکھنے کا ڈرامہ نہیں دیکھا۔حتیٰ کہ جب کوئی اچھا کھلاڑی میں آؤٹ آف فارم ہو جاتا تھا تو اسے کچھ دیر کے لئے ٹیم سے نکال دیا جاتا اور کارکردگی میں بہتری پر اسے ٹیم میں دوبارہ شامل کی جاتا۔ میانداد ، عمران ، ظہیر عباس ، ماجد خان ، عبدالقادر ، وقار یونس اور دیگر کئی اعلی کھلاڑی اس اصول کی زد میں آئے۔ لیکن اب کیا ہو رہا ہے کہ جو مرضی ہو جائے چند بُڈھے ٹیم کا پیچھا کبھی نہیں چھوڑتے اور کچھ سفارشی کارکردگی کے بغیر بھی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 20 باقی ہیں۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

آج کے میچ کی خاص بات شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔
 
Top