پاکستان اور آسٹریلیا شارجہ میں آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
پاکستان 7 وکٹوں سے جیت گیا۔

آسٹریلیا کی گیندوں کے حساب سے ٹی20 کی سب سے بڑی شکست ہے۔ کہ ابھی 31 گیندیں باقی تھی کہ پاکستان نے اپنا ہدف حاصل کر لیا۔

پاکستانی ٹیم یاد رکھنا چاہیے کہ کیچ میچ جتوا دیتے ہیں۔ آج پاکستانیوں نے کوئی کیچ نہیں چھوڑا۔
 

افلاطون

محفلین
آپ کو بھی پاکستان کی جیت مبارک ہو، فیلڈنگ میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے، آج بھی کئی ڈائریکٹ ہٹ کے مواقع ضائع کیے۔ پھر بھی کافی بہتر کھیل تھا آج:)
 

شمشاد

لائبریرین
آج بڈھے بابے نہیں کھیلے، ایک یہ بھی وجہ ہے میچ جیتنے کی۔
بڈھے بابوں میں آفریدی، مصباح شامل ہیں۔ پھر محمد حفیظ کی کپتانی بھی بہت اچھی رہی۔
 
تکا بار بار نہیں لگتا۔ اس سیریز میں دو دفعہ لگ گیا کافی ہے۔
australian-flag_animated-medium.gif
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹی20 میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا must win کی پالیسی پر عمل کرے گا۔

پاکستانی ٹیم میں خاصی تبدیلیاں کی گئی ہیں جو کہ میری رائے میں صحیح نہیں ہیں۔

محمد حفیظ، عبد الرزاق، اسد شفیق، عمران نذیر، کامران اکمل، محمد سمیع، ناصر جمشید، رضا حسن، سعید اجمل، شاہد آفریدی، شعیب ملک، سہیل تنویر، عمر اکمل، عمر گل اور یاسر عرفات۔

میچ شروع ہونے میں آدھ گھنٹہ باقی ہے۔
 
Top