پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
بیٹنگ پاور پلے شروع

پہلے اوور میں 7 اسکور
دوسرے اوور میں 7 اسکور

37 اوور، 165 پر چار آؤٹ
 
شمشاد

لائبریرین
179 پر پانچ آؤٹ ہو گئے۔

باقی 11 اوور ہیں اور 72 اسکور کی ضرورت ہے۔

اگر لالہ کچھ کر گیا تو جیت سکتے ہیں ورنہ چھٹی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
دوسرا بھی ہار گئے۔

میں تو میچ چھوڑ کر سو گیا تھا، لیکن صبح صبح اہلیہ سے رپورٹ ملی کہ رات بارہ بجے کے قریب جب میچ ہارے تو پہلے چھوٹا جی بھر کے رویا اور پھر بڑا اور چھوٹا آپس میں لڑ پڑے اور ہار کا غصہ ایک دوسرے کو مار کر نکالا۔ جب ان کے شور سے اہلیہ کی آنکھ کھلی تو اس نے نیند خراب ہونے کا غصہ دونوں پر نکالا، بھئی یہ میچ تو بڑی ٹینشن دے رہے ہیں :)
 
شمشاد

لائبریرین
دعا کریں کہ اگلا میچ جیت جائیں، دوسری صورت یہی ہو سکتی ہے کہ بچوں کو میچ ہی نہ دیکھنے دیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کا میچ جیتا جا سکتا ہے کیونکہ 'کوچ' تبدیل کرنے کا ماحول تو اب بن ہی گیا ہے۔

اب کوئی یہ تو کہہ نہیں سکتا کہ کامیاب کوچ کو کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
دوسرا بھی ہار گئے۔

میں تو میچ چھوڑ کر سو گیا تھا، لیکن صبح صبح اہلیہ سے رپورٹ ملی کہ رات بارہ بجے کے قریب جب میچ ہارے تو پہلے چھوٹا جی بھر کے رویا اور پھر بڑا اور چھوٹا آپس میں لڑ پڑے اور ہار کا غصہ ایک دوسرے کو مار کر نکالا۔ جب ان کے شور سے اہلیہ کی آنکھ کھلی تو اس نے نیند خراب ہونے کا غصہ دونوں پر نکالا، بھئی یہ میچ تو بڑی ٹینشن دے رہے ہیں :)
؎
ہہاہاہاہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کا چوتھا اور آخری بین الاقوامی ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ میچ شروع ہونے میں ۲۰ منٹ باقی ہیں۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک روزہ میچوں میں انگلینڈ کو تین-صفر کی برتری حاصل ہے۔
 
Top