پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
دس گیندوں پر 40 اسکور، آفریدی کو گیند پہلے ہی نظر نہیں آ رہی، اعزاز چیمہ کیا کرے گا بیچارہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بلے باز مکمل ناکام رہے۔ خود کپتان نے بہت غلط کھیل کھیلا۔ میچ ہارنے کی ساری ذمہ داری مصباح کی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے ہمت بھائی آج کل انگلستان کے ساتھ ہیں ۔ ہم نے تو یہی دیکھا ہے کہ جو بھی پاکستان کے مدِ مقابل آجائے ہمت بھائی اس کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ :mrgreen: :bee:
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں احمد بھائی۔

کچھ لوگ کہتے ہیں گلاس آدھا بھرا ہوا ہے اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گلاس آدھا خالی ہے۔ حالانکہ بات ایک ہی ہوتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ٹھیک کہا آپ نے جناب!

دراصل جہاں تک میں سمجھا ہوں، ہمت بھائی ہم لوگوں کے مقابلے میں ذرا زیادہ حساس ہیں اسی لئے ان کا ری ایکشن بھی ہم سب سے زیادہ ہی ہوتا ہے۔
 
ویسے تیسرا مجھے انگلینڈ ہارتا ہوا نظرا ارہاہے
اگر پاکستان نے افریدی، ملک اور مصباح کو نہ کھلایا تو انگینڈ ہار سکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے ملک کو نکال دیں لیکن مصباح تو کپتان ہے اور آفریدی کھوٹا سکہ، کب چل جائے کچھ کہہ نہیں سکتے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ واحد وجہ نہیں ہے۔
بڑی وجہ یہ ہے کہ انگلینڈ کھیل بھی اچھا رہا ہے

ویسے اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے۔ انگلستان ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہاہے، بیٹنگ ان کی خوب ہے اور فیلڈنگ تو بہت ہی لاجواب ہے۔

جبکہ اس کے برعکس پاکستان کو بیٹنگ اور فیلڈنگ دونوں میں ہی بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔
 
Top