محمداحمد
لائبریرین
لیکن یہ وہی ٹیم ہے جو چاروں ٹیسٹ میچ ہاری تھی۔ اس وقت ان کو کیا ہوا تھا؟
اس وقت اُن کو "تیسرا" ہو گیا تھا، جس سے صحتیاب ہوتے ہوتے سارے ہی ٹیسٹ ہاتھ سے نکل گئے۔
لیکن یہ وہی ٹیم ہے جو چاروں ٹیسٹ میچ ہاری تھی۔ اس وقت ان کو کیا ہوا تھا؟
دبئی کا موسم بہت الگ ہے ۔
ایڈجسٹ ہونےمیں وقت لگتا ہے
انگلستان اگر مصباح کھیلتا ہے تو۔
انشاللہ انگلینڈ ہی جیتے گا
""مصباح الحق نے دبئی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ذرائع ابلاغ کے اپنے ’مقاصد‘ ہیں اور مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح سے پاکستان کرکٹ کو غیر مستحکم نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح کے باوجود میں ذرائع ابلاغ کے سامنے مستقل کہتا رہا ہوں کہ ہمیں زمینی حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کے اپنے پس پردہ مقاصد ہیں اور وہ انہی کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کو مثبت سوچ کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ مصباح الحق نے کہا کہ میں کسی فرد کا نام نہیں لینا چاہتا، لیکن آپ ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹوں سے خود اندازہ لگا سکتے ہیں، جہاں بجائے ٹیم کے کمزور پہلوؤں پر بات کرنے کے ڈرامائی تبدیلیوں کی بات کی جا رہی ہے جو کسی بھی طرح ٹیم کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہی کھلاڑیوں کے ساتھ ہم نے 6 سیریز جیتی ہیں اور اگر ہم اپنی غلطیوں کے باعث ایک بہتر ٹیم کے خلاف ہارے ہیں تو ہماری حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے بجائے اس کے کہ سب کو نکال باہر کیا جائے۔ اگر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی مجوزہ تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے اس کا مطلب ہوگا کہ عالمی کپ 2015ء تک چھ کپتان اور چھ مختلف ٹیمیں آزمائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیریز میں شکست کے بعد کپتانوں اور ٹیم کی تبدیلی کے مطالبے ہر گز کرکٹ میں بہتری نہیں لا سکتے، آپ کو ایک مخصوص سطح تک کھلاڑیوں کی مدد کرنا ہوگی۔
جب دوسرے ٹی20 میں مصباح خود الٹی الٹی شارٹس کھیل رہا تھا اس کا اس نے کوئی حوالہ نہیں دیا، جو کہ انتہائی غیرذمہ دارانہ بلے بازی تھی چہ جائیکہ بحثیت کپتان کے۔