پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے 120 اسکور بنائے تھے جبکہ اس کے دو ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔

یونس اور اظہر نے بڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شکر ہے کہ پاکستانی بلے باز اتنی دیر تک ٹکے رہے۔ انگلستانی کوچ کا درست کہنا تھا کہ جب آپ بیس تیس گیندیں کھیل لیتے ہیں تو آپ جم جاتے ہیں۔ مسئلہ انگلستان کے ہارنے کا یہ تھا کہ ان کا شاید ہی کوئی کھلاڑی اتنی دیر ٹکا ہو۔ اس وجہ سے آنا جانا لگا رہا تھا۔ ویسے اس اننگز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گیند باز اتنے بھی کامیاب نہیں ہو سکتے اگر بلے باز ان کا پوری طرح ساتھ نہ دیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اتفاق کی بات ہے کہ ڈی آر ایس کے فیصلے بھی انگریزوں کے خلاف جا رہے ہیں۔ اس پر بھی وہ کافی رنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
اجمل، عبدالرحمان، سوان اور مونٹی
ان چاروں کی اگر تاریخ دیکھی جائے تو سب سے زیادہ بال ٹرن کرنے کی صلاحیت گریم سوان میں پائی جاتی تھی۔
لیکن ابھی لگتا ہے کہ وہ صلاحیت سوان سے عبدالرحمان میں آگئی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
آج ابھی کھانے کے وقفے تک کچھ یوں صورتحال ہے۔

پاکستان 295 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ،
لیڈ اب 253 رنز کی ہوچلی ہے۔
یونس خان 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بناڈالی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مصباح الحق 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں ۔

اسکور 331 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اسد شفیق کھیلنے آئے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آج اس دھاگے کو کسی نے اپڈیٹ نہیں کیا۔

شمشاد بھائی کہاں ہیں؟

اس وقت انگلینڈ کا اسکور 182 رنز ہے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ مزید انگلینڈ کو 142 رنز درکار ہیں اور پاکستان کو 4 وکٹ چاہیے یہ میچ جیتنے کے لئے۔
 
Top