پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

نبیل

تکنیکی معاون
او غلطی ہوگئی آٹھ نہیں بلکہ نو آؤٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے صرف ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مبارکاں جی مبارکاں

72 پر پوری ٹیم آؤٹ

پاکستانی ٹیم نے انہونی کر دی۔ انگلینڈ والے تو آج سر پکڑ کر سوچیں گے کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
72 پر نو آؤٹ۔ پرایر بھی آؤٹ۔ سعید اجمل کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں بھی مکمل۔
 

شہزاد وحید

محفلین
باؤلنگ نے ایک بار پھر میچ جتوا دیا۔ بیٹنگ کی باری پتہ نہیں کب آئے گی۔ ایسا ایک میچ انڈیا کے خلاف دیکھنے کی بھی خواہش ہے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
مزہ ہی آگیا آج تو:great::best:

سب کو بہت بہت مبارک ہو پاکستان کی یہ جیت۔

مزے کی بات کہ جب عصر کی اذان شروع ہوئی تو انگلینڈ کی 5 وکٹیں گری تھیں۔
اذان ختم ہونے تک 7 ہوگئیں۔ اور جب تم نماز پڑھ کر واپس آئے تو پوری ٹیم ہی ٹھکانے لگ چکی تھی:pagaldil:
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کا میچ ایک یادگار تھا جو انگلینڈ والوں کو تو کبھی نہیں بھولے گا۔
 

فہیم

لائبریرین
انگلینڈ کی اس پوری اننگز میں صرف 4 باؤنڈریز لگیں۔
جن میں سے تین کپتان اسڑاس اور 1 کیپر پرائیر نے لگائیں۔
اور صرف یہی دو بیٹسمین ڈبل فگر اننگز میں داخل ہو پائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا بین الاقوامی ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 99 کے اسکور پر کھانے کے وقفے تک پویلن واپس پہنچ گئی۔

اسد شفیق 45 کے انفرادی اسکور سے نمایاں رہے۔

اب دیکھیں انگلینڈ والے کیا کرتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے چھ کھلاڑی ایل بی ڈبلیو ہوئے، دو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ اور ایک فیلڈ کیچ آؤٹ اور عمر گل واحد کھلاڑی جو بولڈ ہوا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جناب، عمر گل نے آغاز تو کر دیا ہے۔ الیسٹر کک آؤٹ اور انگلینڈ کے پانچ رن ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر آسٹریلیا اور انڈیا کا ٹی20 میچ بھی دلچسپ جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے انڈیا کو جیتنے کے لئے 132 اسکور کا ہدف دیا ہے۔
انڈیا کے 10 گیندوں پر 6 اسکور ہے۔
 
Top