پاکستان اور انگلینڈ امارات میں آمنے سامنے

محمداحمد

لائبریرین
84 اوورز مکمل ہوئے انگلستان 203 رنز 7 وکٹ کے نقصان کے ساتھ۔

3 مزید کھلاڑی انگلستان کے آؤٹ کرنے ہوں گے پاکستان کو کلین سوئپ کے لئے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
237 رنز بنا لیے ہیں انگلستان نے اور ابھی 8 وکٹ ہی گری ہیں۔ تقریبا" 17 رنز کا کھیل مزید باقی ہے۔

انگلینڈ کو کامیابی کے لئے مزید 87 رنز درکار ہیں۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اور 252پر انگلینڈ کی دوسری اننگز کا خاتمہ ہو چکا ہے اور پاکستان تیسرا ٹیسٹ جیت کر کلین سویپ کر چکا ہے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
پاکستان نے یہ میچ 71رنز سے جیتا ہے ۔ سب پاکستانیوں کو اس میچ کی جیت اور انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کا کلین سویپ مبارک ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
237 رنز بنا لیے ہیں انگلستان نے اور ابھی 8 وکٹ ہی گری ہیں۔ تقریبا" 17 رنز کا کھیل مزید باقی ہے۔

انگلینڈ کو کامیابی کے لئے مزید 87 رنز درکار ہیں۔
سترہ نہیں بلکہ پندرہ رنز کا کھیل باقی تھا۔ ویسے اتنے قریب اندازے کے لئے مبارکباد :)
 

قیصرانی

لائبریرین
انگلینڈ کی ٹیم اور پاکستان کی ٹیم، دونوں کی کارکردگی بتدریج بہتر ہوتی گئی تھی۔ آخری میچ میں تو سپنروں کی جگہ فاسٹ بالرز کو بھی کھل کھیلنے کا موقع ملا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

لگتا ہے آج کا میچ کوئی نہیں دیکھ رہا۔

یا پھر سب میچ ہی دیکھ رہے ہیں۔

بہر کیف آج انگلینڈ اور پاکستان کے مابین پہلا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک 25 اوورز کا کھیل مکمل ہوگیا ہے انگلینڈ کا اسکور 113 ہے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اب تک کی دونوں وکٹس شاہد آفریدی نے لی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
آج تو قومی ٹیم کی بلے بازی انتہائی ناقص رہی اور پوری ٹیم 260 رنز کے ہدف میں 130 رنز پر میدان بدر ہوئی۔
شعیب ملک کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنتی ان کی جگہ اظہر علی یا پھر کسی دوسرے بلے باز کو ملنی چاہیے ۔
 
Top