پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

حسان خان

لائبریرین
شکر ہے کہ ہماری ٹیم عزت سے ہاری :)
جیتا ہوا مقابلہ دھڑا دھڑ وکٹیں گرا کر ہار جانا عزت سے ہارنے میں شامل نہیں ہوتا۔ ہاں، اگر اس موقع پر جنوبی افریقہ ہار جاتی تو ضرور یہ کہا جا سکتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم عزت سے ہار گئی۔ :)
جیو پر بے چارہ شعیب اختر مقابلے کے نتیجے سے کچھ زیادہ ہی اداس ہو گیا ہے۔
 
قیصرانی

یعنی اگر ٹیم ون ڈے میچ بھی ایک اننگز سے ہارتی تو پھر عزت ہوتی :brokenheart:
 
آبی ٹوکول

محفلین
اینہان سبھناں نال تے اوہ ہونی چاہیدے کہ بندہ لا لوے لتر تے پا لمیاں لوے تے اللہ دتے نوں آکھے کہ فی کس سو سو ماری آ تے نڑینوے تے جاکے بھل جاویں تے فیر منڈوں شننڈوں توں شروع کردیں لتر مارنا
 
فلک شیر

قبلہ! کچھ زیادہ سخت سزا تجویز نہیں فرما دی آپ نے۔۔۔۔
:rollingonthefloor:
 
حسان خان

لائبریرین
اینہان سبھناں نال تے اوہ ہونی چاہیدے کہ بندہ لا لوے لتر تے پا لمیاں لوے تے اللہ دتے نوں آکھے کہ فی کس سو سو ماری آ تے نڑینوے تے جاکے بھل جاویں تے فیر منڈوں شننڈوں توں شروع کردیں لتر مارنا
بھائی جان ہمارے لیے اس کا ترجمہ بھی کر دیجیے۔ :)
 
جیتا ہوا مقابلہ دھڑا دھڑ وکٹیں گرا کر ہار جانا عزت سے ہارنے میں شامل نہیں ہوتا۔ ہاں، اگر اس موقع پر جنوبی افریقہ ہار جاتی تو ضرور یہ کہا جا سکتا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم عزت سے ہار گئی۔ :)
جیو پر بے چارہ شعیب اختر مقابلے کے نتیجے سے کچھ زیادہ ہی اداس ہو گیا ہے۔
چھوٹے میاں آپ کو تو اس پر بھی فخر ہونا چاہیے۔
کوئی دوسری ٹیم اس طرح ہار کر دکھائے تو ہم مانیں۔۔۔۔:bighug:
 
فلک شیر

محفلین
بھائی جان ہمارے لیے اس کا ترجمہ بھی کر دیجیے۔ :)
مختصرا یہ کہ ان احباب کو عزیزی اللہ دتہ کے پاپوش ہائے مبارک سے بوس و کنار کی طویل صحبت کا شرف بکشا جائے اور گاہے گاہے اس نسخہ کیمیا کو دہرانے کے لیے دیگر احباب کی خدمات بھی لی جائیں۔
:rollingonthefloor:
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی جان ہمارے لیے اس کا ترجمہ بھی کر دیجیے۔ :)
ان سب کے ساتھ وہ ہونی چاہیئے کہ بندہ جوتا اتار لے اور انہیں لمبا لٹا کر اللہ دتے (کانسٹیبل) سے کہے کہ فی بندہ سو سو لتر یعنی جوتے مارو اور ننانوے پر جا کر گنتی بھول جاؤ۔ پھر آگے سمجھ نہیں آئی :)
 
آبی ٹوکول

محفلین
بھائی جان ہمارے لیے اس کا ترجمہ بھی کر دیجیے۔ :)

یعنی ان سب کہ ساتھ تو وہ ہونی چاہیے کہ بندہ سبھی ہی کو یکمشت کمر سینے کہ بل لٹا دے اور اللہ دتے کو کہے کہ ان سب کی لترشن کرو اور سب کو فی کس سو سو جوتے مارو اور خبردار جو گنتی میں کوئی امانت دکھائی تو ہمیشہ نائنٹی نائن پر جاکر گنتی بھول کر دوبارہ ایک سے شروع کرے ۔۔
لیجیئے قبلہ ہوگیا ترجمہ سلیس اردو انگریجی مکس میں ۔
 
فلک شیر

محفلین
ان سب کے ساتھ وہ ہونی چاہیئے کہ بندہ جوتا اتار لے اور انہیں لمبا لٹا کر اللہ دتے (کانسٹیبل) سے کہے کہ فی بندہ سو سو لتر یعنی جوتے مارو اور ننانوے پر جا کر گنتی بھول جاؤ۔ پھر آگے سمجھ نہیں آئی :)
آگے یہ کہ
وہاں سے دوبارہ اس نیک کام کا آغاز کیا جائے اورثواب دارین کا سنہری موقع ضائع قطعاً نہ فرمایا جائے
:boxing::boxing::beating::beating::beating:
 
جیسا کہ میں نے کہا تھا( نظر ثانی کے بعد):grin:۔۔ بالکل ایسا ہی ہوا۔۔۔
بات یہ ہے کہ بزدل سپہ سالار کی فوج بھی بزدل ہی ہوتی ہے۔
وہ ایک مثال ہے نا کہ اگر سو شیروں کی فوج کا سپہ سالار اگر کتا ہو تو سو کے سو شیر کتے کی مانند ہی لڑیں گے۔ اور اگر سو کتوں کا سپہ سالارایک شیر ہو تو وہ سو کتے شیر کی مانند لڑیں گے۔
تو ایک بزدل کپتان کی سربراہی میں کھیلنے والی ٹیم سے اس سے زیادہ اور کیا توقع رکھی جا سکتی ہے۔
پیپسی کے اشتہار میں کہتا ہے "پہنچ تو گئے ہو مگر اتنے بڑے نہیں ہوئے۔"
دوسرا یہ کہ جس ٹیم میں حقداروں کا حق مار کر دوستیاں نبھائی جاتی ہوں وہ ٹیم کہاں جیت سکتی ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
مصباح آپ کی نظر میں کس لیے بزدل ہے؟ کیا اُس کی دفاعی انداز کی بلے بازی کی وجہ آپ ایسا کہہ رہے ہیں؟
 
دفاعی انداز کی بلے بازی ایک الگ چیز ہے۔
آپ کی کپتانی ہی دفاعی ہوتی ہے چاہے کیسی ہی صورتحال کیوں نہ ہو۔
آج کے ٹاگٹ کو پاکستان کو 30 اوور میں ہی عبور کر لینا چاہیے تھا۔
مگر واہ رے ہمارے کھلاڑی 6 اوور میں 6 رنز۔ یہ اسی کا اثر ہے۔
 
:)
 
Top