یہ خبر آپ کو کس نے دی، کہ پاکستان یہ تمام جنگیں ہارا ہے؟
تاریخ کا مطالعہ کر لیں۔ ان تمام جنگوں کو شروع کرنے والا پاکستان اور ہارنے والا بھی پاکستان ہی رہا ہے۔ ہار سے مراد ضروری نہیں مکمل ہار ہو، لیکن جن اہداف کیلئے جنگ شروع گئی تھی انکا نہ پورا ہونا اور الٹا ملک کی سلامتی کا مزید نقصان ہو جانا ہے۔
1948: کشمیر کی فتح کیلئے جنگ۔ کشمیر آج تک مکمل آزاد نہیں ہو سکا اور ہمسایہ ملک بھارت سے اس خطے کی وجہ سے کئی بار جنگیں کر کر کے ملک کا دیوالیہ نکل آیا ہے۔
1965: کشمیر کو فتح کرنے کی ایک اور ناکام کوشش۔ اس معرکہ کے بعد پاکستان کے تمام دوست بشمول امریکہ اور ایران ساتھ چھوڑ گئے۔ پاکستان یہ جنگ ہارا تو نہیں لیکن بھارت کیخلاف کوئی واضح اہداف حاصل نہیں کر سکا۔
1971: مشرقی پاکستان پر قبضہ کی جنگ۔ اس جنگ میں پاکستان مکمل ناکام رہا اور بنگلہ دیش آزاد ہو گیا۔
1999: کارگل کی جنگ۔یہ محاذبھی پاکستان ہی نے پہلے حملہ کر کے کھولا جسکے بعد بالآخر بھارت کو فتح ہوئی اور پاکستان کو مقبوضہ علاقے چھوڑنے پڑے۔