پاکستان بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے:جنرل کیانی

پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل اشفاق کیانی نے کہا ہے کہ ملک کے پرامن شہریوں کے لئے خطرے کا باعث اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے عسکریت پسندوں کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی۔
19اپریل کو سوات میں مولانا صوفی محمد کی آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے حوالے سے قابل اعتراض تقریر اور اس کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں کی سوات سے ملحقہ ضلع بونیر کی طرف پیش قدمی کے تناظر میں بے یقینی کی جو فضاء پیدا ہوئی اور گزشتہ تین روز سے جس طرح امریکی وزیر خارجہ سمیت متعدد غیر ملکی رہنماﺅں اور ذرائع ابلاغ نے طالبان کی پیش قدمی اور پاکستان پر ان کے قبضے کے خدشات ظاہر کئے اس کے جواب میں جنرل ہیڈ کوارٹر میں آپریشن کمانڈرز کی طویل کانفرنس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں فوج کے سربراہ جنرل اشفاق کیانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے پرامن شہریوں کے لئے خطرے کا باعث اور ریاست اختیار کو چیلنج کرنے والے عسکریت پسندوں کی ہر صورت سرکوبی کی جائے گی اور حکومت ان عناصر کو من مانی نہیں کرنے دے گی۔

جنرل کیانی نے امریکی وزیر خارجہ کے ہی بیان کی طرف بالواسطہ اشارے میں غیر ملکی قوتوں کی طرف سے پاکستان کے مستقبل پر شکوک و شبہات کے اظہار کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم، جمہوری حکومت اور مسلح افواج ایسے بحرانوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ آپریشن کمانڈرز کانفرنس میں بونیر میں طالبان سرگرمیوں کے قلع قمع کے لئے جلد ہی فوجی اور نیم فوجی دستے تعینات کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔یہ تعیناتی آئندہ دو روز کے اندر اندر شروع ہونے کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں سوات میں بھی عسکریت پسندوں کو امن معاہدے کے تحت اسلحہ پھینکنے اور تشدد سے تائب ہونے کے لئے دباﺅ ڈالا جائے گا تا کہ وہاں پر حکومت کے نامزد کردہ قاضیوں کی نگرانی میں نظام عدل ریگولیشن یعنی قاضی عدالتیں اپنا کام شروع کر سکیں۔

عسکری قیادت کے لب و لہجے اور کمانڈرز کانفرنس سے جنرل کیانی کے خطاب سے ظاہر ہو رہا ہے کہ فوجی حکام صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے کافی پراعتماد ہیں اور ان کے خیال میں بونیر شامزہ اور اس کے مضافات میں اہم چوکیوں کے قیام کے بعد عسکریت پسندوں پر قابو پایا جا سکے گا۔ تاہم اس موقع پر یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آیا وہ قوتیں جو ملکی و غیر ملکی عناصر کے اشاروں پر عدم استحکام پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں کیا سوات امن جرگے اور اہم مقامات پر فوجی اور نیم فوجی چوکیوں کے قیام کے بعد اپنی کارروائیاں ترک کر دیں گے۔

امتیاز گل، اسلام آباد
بشکریہ صدائے جرمنی
 
عسکری

معطل
اس میں کوئی شک ہے کیا یار اگر عوامی جانی مالی نقصان کا خطرہ نا ہوتا توہم دیکھتے طالبان کی بربادی ہم امریکی افغان جنگ کی بات کرتے وقت یہ کیوں بھول جاتے ہیں پاکستان اپنی زمین اپنے لوگوں اور اپنے ملک کے اندر یہ جنگ لڑ رہا ہے اس میں طالبان کی کامیابی کے چانس بہت بہت کم ہیں۔
 
ابو حسان

محفلین
انشاءاللہ ان وحشی جاہل مفتیوں کو پانی بھی نصیب نہیں ھوگا اللہ کی مار ہو ان دشمنان پاکستان کو اور واصل جہنم ہوں ، محترم فیصل قریشی صاحب اسلام کی روشنی میں کیا وہ رحم کے مستحق ہیں؟؟؟؟؟؟؟ جو تمام پاکستان کے علماء سمیت سب مسلمانوں کو کافر قرار دیں اور صرف اپنے ماننے والوں کو مومن قرار دیں
 
بدر بھائی سلام معذرت کہ میں مفتی نہیں ۔ فتویٰ دینے کی اہلیت نہیں البتہ عرض ہے کہ رحم کا حقدار ہر انسان ہے یقینا ان میں سے بہت سے گم راہ ہو چکے ہونگے مگر اللہ جسے ہدایت عطا فرمائے اسکے اوپر ظلم کا کسی کو حق نہیں ہے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک جنگ میں ایک آدمی کو کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد بھی قتل کرنے کا جو ردعمل نبی کریم نبی رؤف و رحیم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ و اصحابہ وسلم کے مبارک چہرے پر ظاہر ہوا تھا اور انہوں نے اس قتل پر جس افسوس کا اظہار فرمایا اور سیدنا خالد ابن الولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان تو تاریخ کے صفحات میں بھی رقم ہے ہمیں سبق دینے کے لیئے کافی ہے ۔

برادرم یہ جہلاء ظالمانی ٹولے کے لیڈر تو ہوسکتے ہیں لیکن مفتی کہلانے کے قطعی حقدار نہیں اور انشاء اللہ ہم دیکھیں گے کہ یہ فتنہ کیسے فرو ہوتا ہے ۔ خود کو حراسان (خراسان یا کچھ بھی کہ لیں) کا لشکر کہلانے کے لیئے یہ وہ وہ تاویلیں نکال کر لاتے ہیں کہ کہیں حدیث میں فٹ ہو جائیں ۔ سبحان اللہ علم تو مومن کی گم شدہ میراث ہے اسے حاصل کرنا ہم سب پر فرض ہے لیکن اپنی بچیوں کو اسی علم سے محروم کر کے انکی میراث سے محروم کرنے کا ظلم کرنے والے ظالمان ۔ مسلمان کے لہو کی حرمت ۔ بے گناہوں کے لہو کی حرمت ۔ عبادت گاہوں کی حرمت ۔ قبروں کا احترام ۔ میت کی حرمت ۔ قانون کا احترام ۔ ناحق مال کی ممانعت ۔ حکومتی و غیر حکومتی اموال پر قبضے کی ممانعت ۔ اور مملکت میں رہنے کے اسلامی سنہری اصولوں کو فراموش کر کےانتحاری کو فدائی کا نام دے کر یہ سمجھتے ہیں کہ

جنت واجب ہوگئی مگر یہ بھول گئے کے حضور اقدس نبی کریم علیہ الصلوٰۃ و السلام نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کب ان افعال کی تعلیم دی تھی ۔۔؟ کب انہوں نے فرمایا تھا کہ ملک میں فساد پیدا کرو ۔ کب فرمایا تھا کہ بے گناہوں کو قتل کرو کب فرمایا تھا کہ ہر فسادی مفتن شہید ہے ۔۔۔؟؟؟

اللہ ہمیں اسلام پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر صغیرہ کبیرہ فتنے سے اپنی پناہ میں رکھے اور ایمان سلیم پر موت نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔
 
خرم

حالانکہ اس حدیث میں فٹ ہونے کے لئے پہلے یہ تو ثابت کردیں کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام نے اسی صدی میں ظہور فرمانا ہے؟:battingeyelashes:
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یا اللہ یا اللہ یا اللہ تو ہی مجاہدین کی مدد کر اور مجاہد کی ایک ایک خون کے قطرے کے بدلے میں مزید دین اسلام کے فدائین پیدا کر کیونکہ ان کی خون کی مثال بیج کی طرح جب زمین پر پڑھتا ہے تو اپنے ساتھ نئے زرخیز پودے اگاتے ہیں اور مسلمانوں کی مدد فرما اے رب مجاہدین تو ہی مجاہدین کی مدد فرما اور ہمارے دلوں سے کفر کا رعب ختم کردیں یااللہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قوم نے کہا تھا کہ ہم اس قوم سے نہیں لڑ سکتے کیونکہ وہ جبارین ہیں لیکن پھرچند فدائین دین نے اللہ کا نام لیکر ان کا مقابلہ کیا اور ان کو شکست دی آج بھی نام نہاد اسلام کے دعویداروں کا وہی عمل ہے آیت قرآن دہرا رہیں ہیں کہ کفر کے ساتھ طاقت ہے ( جبارین ہے ) علم ہے طاقت ٹیکنالوجی ہے وسائل ہے
یا اللہ تو ہی ان بے وسائل مجاہدین کی مدد فرما جو کفر کے ساتھ لڑ رہے ہیں

یا اللہ تو کفار اور ان کے مقلدین اور ان کے پیشواؤں کو نست و نابود کردیں اور جو ان کی حمایت اور ان کی وکالت کرتے ہیں ان کو بھی ذلیل و خوار کردیں اور ان کو دنیا ہی میں رسوا کردیں
یا اللہ تو ہی مجاہدین کی مدد فرما یا اللہ تو ہی مجاہدین کی مدد فرما یا اللہ تو ہی مجاہدین کی مدد فرما اور جو لوگ سوات میں بے گناہ قتل کئےگئے ہیں تو ان کی مغفرت فرما
اور کفارکے دوستوں کو اس پاک سرزمین سے ختم کردیں ۔
یا اللہ ہم بہت کمزور ہیں تو ہمیں اپنے امتحانات اور آزمائشوں میں مبتلا نہ کر یا اللہ تو ہم پر رحم فرما ۔۔
مسلمانوں کو متحد کردیں کہ وہ آپس میں لڑنے کے بجائے کفر کے ساتھ لڑے

اللہ اکبر کبیرا
 
اے ہمارے رب ۔ اے تمام کائنات کے رب اے رب کعبہ اے اللہ عزوجل

آج ملک میں فتنہ عروج پر ہے ۔ اے اللہ کچھ گمراہ لوگ تیرے دین کے پردے میں فساد میں مصروف ہیں ۔ اے اللہ جہاد کے نام پر شرپسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اے اللہ تیرے بزرگان دین کی آخری آرام گاہوں کو تاخت و تاراج کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ اے اللہ تیری رحمت لازوال ہے ۔ اے اللہ تیری رحمت بے پناہ ہے ۔ اے اللہ تیرے سوائے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور جن پر تیرا عذاب نازل ہو انہیں کائنات کی کوئی قوت نہیں بچا سکتی ۔ تیرے دین پر کڑا وقت ہے اے اللہ اگر آج یہ فتنہ پرداز بچ گئے تو یہ نہ جانے کتنے بے گناہوں کو ناحق قتل کریں گے ۔ اے اللہ اگر آج یہ فتنہ پرور بچ گئے تو نہ جانے کتنی مساجد پر حملے ہونگے اے اللہ تیرے گھر کی حرمت کا خیال نہ رکھنے والے یہ ظالم تیرے ملک میں فساد پیدا کر رہے ہیں ۔ اے اللہ تیرے ان بے گناہ لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر اپنے مراکز قائم کر رہے ہیں جو تیرا نام لیتے ہیں ۔ اے اللہ تیری دی ہوئی اس مملکت میں جس کی اکثریت مسلمین پر مشتمل ہے فساد پیدا کرنے والے یہ لوگ اپنے مسلک کے علاوہ سب کو کافر کہتے ہیں اور اے اللہ تو بہتر جانتا ہے کہ کسی مسلمان کو کافر کہنے والے کی کیا وعید تو نے فرما رکھی ہے ۔ اے اللہ خود کشیوں کو فدائی حملوں کا نام دینے والے یہ ظالم گمراہ ہیں انہیں ہدایت عطا فرما اور جو اپنی گمراہی پر قائم رہنے کو عین حق سمجھے اس پر حق کو واضح فرما اور اپنی برہان سے قاتلوں ۔ لٹیروں اور جہلاء کے اس ٹولے کا قلع قمع فرما کہ جب ان سے معاہدہ کیا جائے تو یہ اس معاہدے کو ہماری کم زوری سمجھتے ہیں اور حدود اللہ کے قیام میں تیرے طے کیئے ہوئے التزامات کو خاطر میں نہیں لاتے ۔ اے اللہ جب انہیں قتل کرنے میں صرف اس وجہ سے پس و پیش کی جاتی ہے کہ یہ تیرے نام کا کلمہ پڑھتے ہیں تو یہ اسے بزدلی اور کمزوری سے عبارت کرتے ہیں ۔ اے اللہ جب انہیں کہا جاتا ہے کہ جہاد کرو اللہ کے دیئے ہوئے دین کے اصولوں کے مطابق تو یہ ہمارے ہی مال و مکان کو مال غنیمت کہتے ہیں اس مال و مکان کو جس کا مالک تونے ایک مسلمان کو بنایا یہ فتنہ پرداز جہاد اور دین کا نام لے کر ناحق قبضے میں لاتے ہیں ۔ اے اللہ آج تک ان کے ہاتھوں جو بے گناہ شہید ہوئے انکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے ان سے ۔ اے اللہ جنہیں گھروں سے نکال دیا انہیں باعزت اپنے گھروں میں واپسی نصیب فرما ۔ اے اللہ قبروں سے لاشوں کو نکال کے انکی بے حرمتی کرنے والوں سے انتقام لے ۔ اے اللہ ہمیں توفیق دے کہ اس فتنے کا سدباب کر سکیں ۔ اللہ بے شک تیری دی ہوئی توفیق کے بغیر ہم ایک تنکا بھی اپنی جگہ سے نہیں ہٹا سکتے ۔ اے اللہ اگر آج یہ ظالم مفسدین اپنے منصوبوں میں کامیاب ہو گئے تو تیرا دیا ہوا یہ ملک ٹوٹ جائے گا جسے ہمارے بڑے اسلام کا قلعہ کہتے تھے ۔ اے اللہ تو تو جانتا ہے کہ اسلام رواداری کا دین ہے اس میں جبر نہیں تو فساد و جبر سے اسکی کتنی نیک نامی ہو گی یہ تو تجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔ اے اللہ ان ظالموں کو یہودو ہنود کی سازشوں میں آلہ کار بننے سے محفوظ فرما ۔ اے اللہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور اس کے مطابق ان ظالموں سے معاملہ کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ بے شک تیرے علاوہ کوئی حئی و قیوم نہیں اور تیری ہی رحمت و مدد کے ہم محتاج ہیں ۔ ہمیں ظلم سے باز رکھ اور اگر کبھی ہم غلطی سے کسی پر ظلم کر بیٹھیں تو ہمیں اس کے ازالہ کی توفیق عطا فرما ۔ آمین ثم آمین
 
خرم

محفلین
بھارت کے تیار کردہ "مجاہدین" پر انشاء اللہ اب کڑا وقت آیا ہی چاہتا ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو اکثریت واصل جہنم ہوگی اور باقی فرار ہو جائیں گے۔
 
Top