حسیب

محفلین
اگرچہ ابھی بھی جیت کافی دور ہے لیکن بقول شخصے یہ ہماری اخلاقی فتح ہے۔
پاکستان نے کافی حد تک آسٹریلیا کو فرسٹریٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جس سے کینگروز کو بھی کچھ خبر ہو گی کہ ٹیم کچھ کھیل بھی سکتی ہے اور پاکستانیوں کو بھی حوصلہ ہوگا ۔۔
بہرکیف ابھی میلبرن ٹیسٹ سے اُمیدیں لگانے سے قبل اس میچ میں بھی موہوم سے اُمید موجود ہے کہ پاکستان کو کل کے روز مزید108 رنز درکار جبکہ اسکی 2 وکٹ باقی۔۔۔
جی جیت تو ابھی واقعی کافی دور ہے
ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اظہر، یونس اور اسد کافی حد تک اپنا اعتماد بحال کر چکے ہیں
 
ویسے ایک بزدل کپتان بریگیڈ تھی۔ بقول اُنکے مصباح بزدل کپتان ہے اس لئے فالو آن نہیں کرواتا۔ اب وہ اسٹیون اسمتھ کے لئے کیا کہینگے۔۔۔۔
 
جی جیت تو ابھی واقعی کافی دور ہے
ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ اظہر، یونس اور اسد کافی حد تک اپنا اعتماد بحال کر چکے ہیں
جی بلکل اعتماد میں بحالی ہی کافی ہے ورنہ اگر پہلی اننگ جیسا حال ہوتا تو شاک سے نکلتے نکلتے ہی دو -تین سیریز اور ہار جانی تھیں۔
 
حسیب

محفلین
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرتبہ ساتویں، آٹھویں اور نویں وکٹ پر پچاس سے اوپر کی پارٹنر شپ ہوئی ہیں
 
ویسے ایک بزدل کپتان بریگیڈ تھی۔ بقول اُنکے مصباح بزدل کپتان ہے اس لئے فالو آن نہیں کرواتا۔ اب وہ اسٹیون اسمتھ کے لئے کیا کہینگے۔۔۔۔
کچھ بیماریاں چھوت کی ہوتی ہیں جو ہاتھ لگانے اور ملنے جلنے ۔۔ سا تھ رہنے سے دوسرے بندے کو لگ جاتی ہیں:D
کاش آج پاکستان میچ جیت جاتا ۔۔
اب اسے ہماری بدقسمتی کہہ لیں یا کچھ اور کہ ہم میچ ہار کے خوش ہو رہے ہیں ۔۔۔ اس سے پہلے بھی پاکستان کی روایت رہی ہے کہ ٹیم کو فتح کے قریب لا کے پھر ہار جانا ۔۔ اور ہم چونکہ ڈرامے اور موویز زیادہ دیکھتے ہیں تو ہمیں ڈرامائی انداز کافی پسند ہیں ۔۔۔ اب کوئی نہیں سوچے گا کہ پہلی اننگ میں پاکستانی ٹیم 142 رنز پہ ڈھیر کیوں ہوئی ؟؟ ہمارے بیٹسمین کیچ پریکٹس کیوں کرواتے رہے ؟؟
ہماری ٹیم میں لیجنڈ موجود ہیں ۔۔۔ جو ذمہ داری اسد شفیق ، عامر، وہاب ، یاسر نے نبھائی کیا وہ ذمہ داری یونس خان ، مصباح ، اظہر علی کی نہیں تھی ؟؟؟ ان میں سے کسی ایک کو 200 پلس رنز کرنے چاہییں تھے ۔۔ ہمارے باولرز تو ہمیشہ داد کے مستحق رہے ہی ہیں لیکن بیٹسمین کیا کر رہے ہیں ؟؟
ہمارے لیجنڈز کے 65،71 اور5 رنز کے مقابلے میں باولرز کے 30،33،48 ۔۔۔ کوئی خاص فرق تو نہیں ہے ۔۔
لیکن بہرحال وہ تعریف کے مستحق تو ہیں ۔۔ آخر کار انہوں نے پھر پاکستان کو جتوا کے ہرایا ہے ۔ :(
 
محمداحمد

لائبریرین

لکیر پیٹنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ :)

جو پاکستان کا حال تھا وہاں سے یہاں تک پہنچنا غنیمت ہی ہے۔

ہماری ٹیم میں لیجنڈ موجود ہیں ۔۔۔ جو ذمہ داری اسد شفیق ، عامر، وہاب ، یاسر نے نبھائی کیا وہ ذمہ داری یونس خان ، مصباح ، اظہر علی کی نہیں تھی ؟؟؟ ان میں سے کسی ایک کو 200 پلس رنز کرنے چاہییں تھے ۔

بالکل تھی۔ لیکن وہ ناکام ہو گئے۔ کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ آپ کے ٹیل اینڈرز بھی پرفارم کر رہے ہیں تو آئندہ میچز میں یہ بات ہمارے لئے مثبت ثابت ہوگی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
تھو ڑی تصحیح کر لیں ۔۔ پاکستانی کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے ۔۔ :D بلکہ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے

ایسا نہیں ہے کہ باقی ٹیمیں ایسی صورتحال سے نہیں گزرتیں ہاں یہ ضرور ہے کہ پاکستان کی ٹیم اکثر و بیشتر ایسی صورتحال کا شکار ہو جاتی ہے اسی لئے وہ پاکستانی ٹیم ہے۔ پاکستان کے دیگر اداروں کا جو حال ہے اُس تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کافی غنیمت ہے۔
 
مطلب ٹیم میں بھی کرپشن ہو رہی ہے ؟؟ :p
 
محمداحمد

لائبریرین
مطلب ٹیم میں بھی کرپشن ہو رہی ہے ؟؟ :p

ٹیم میں تو نہیں لیکن:

  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر اصلاحات کا شدید محتاج ہے
  • مزید یہ کہ پی سی بی کی انتظامیہ کی بھرتی بھی قابلیت کی بنیاد پر نہیں ہوا کرتی، سیاسی تقرریاں ہوتی ہیں۔
  • اور یہ کہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے سیاسی دباؤ ہوا کرتا ہے
  • سب سے بڑی بات یہ کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ تاحال بند ہے۔

اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو بحیثیت پاکستانی آپ سے چھپی ہوئی نہیں ہیں۔
 
Top