یہ قومی غیرت کا مسئلہ ہے
ہمارے زمانے میں ہوتی تھی اب نہ جانے کہاں گئی
ویسے آپس کی بات ہے قومی غیرت کے نام کی چیز ہم اپنی مرضی سے سلا بھی لیتے ہیں اور جگا بھی لیتے ہیں ۔۔ قومی غیرت تو ہم میں واقعی بہت ہے ۔۔ ہمارا بچہ بچہ انڈیا کی فلموں کے ہیروز کو کاپی کرتا ہے ۔۔ ان کی ہیروئن کی تصاویر اپنی موبائل سکرین پہ لگاتا ہے ۔۔ ان کے ڈرامے ہمارے ہر گھر میں دیکھے بھی جاتے ہیں اور پسند بھی کیے جاتے ہیں ۔۔ ہمارے شادی بیاہ کے سارے تہوار ان کی رسومات سے بھرے پڑے ہیں ۔
اور جب انڈیا کے ساتھ بارڈر پہ جھڑپیں ہوتی ہیں تو ہم میں ہر ہر ایک یہ کہتا نظر آتا ہے کہ یہ تو ہمارا بدترین دشمن ہے ۔۔ اس کو نیست و نابود کر دینا چاہیے ۔۔ حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ اس نے انڈین حکومت کو ماں بہن کی گالیاں کیوں نہیں دیں ۔۔ انہیں ایٹمی جنگ کی دھمکی کیوں نہیں دی ۔۔
اس دوغلے رویے پہ بحیثیت قوم ہمیں شرم کیوں نہیں آتی ؟؟ تب ہماری قومی غیرت کہاں ہوتی ہے ؟؟
۔۔۔
یہ قومی غیرت تب تب جاگتی ہے جب کو ئی ہماری بات نہ مان رہا ہو اور اپنے دلائل میں وزن کے لیے ہم اس بے جان چیز کا سہارا لے کے بری الذمہ ہو جاتے ہیں ۔۔
باقی رہی بات جرم کی تو فٹ بال کی دنیا میں لیونل میسی کو کون نہیں جانتا ۔۔۔ اس پہ بھی ٹیکس فراڈ کا کیس فائل ہوا ۔۔ ثابت ہوا ۔۔ میسی اور اس کے باپ کو 7 ملین کے قریب ٹیکس ادا کرنا پڑا ۔۔ بارسلونا اور حتیٰ کہ ارجنٹائن نے بھی میسی کو کک آوٹ نہیں کیا ۔۔ یہ تو مہذب دنیا کے لوگ ہیں ۔۔ اور ہم توپھر بھی دوغلے ٹھہرے۔۔