پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - چوتھا میچ

شمشاد

لائبریرین
مقامی وقت کے مطابق سوا سات سے پونے گیارہ بجے تک آسٹریلیا کے کھیلنے کا وقت ہے۔ اور دبئی پاکستان سے آجکل دو گھنٹے پیچھے ہے۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم
عارف بھائی
آپ بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں کیا ۔ ؟
نایاب

جی بچپن میں بہت کھیلی ہے۔ 1999 کے بعد سے پاک ٹیم کی کاکردگی دیکھ کر کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی تھی۔ اسکے بعد پچھلے سال ہونے والا 20/20 ورلٹ کپ ہی دیکھا لیکن وہاں بھی پاک ٹیم کی فائنلز میں مایوس کارکردگی تھی۔ :(
آجکل کرکٹ ایک کاروبار بن گئی ہے۔ میچ شروع ہونے سے پہلی ہی فیکسڈ ہوتا ہے، اسلئے اب نہ کھیلنے نہ دیکھنے کا مزاہ آتا ہے :(
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی بہت کرکٹ کھیلی ہے، اب جب سے دوسرے دفتر گیا ہوں تو چھوڑ دی ہے کہ فرصت نہیں ملتی۔
بیٹنگ بھی کی اور فیلڈنگ بھی۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان اِس سیریز میں سب میچ اپنی کمزور بیٹنگ کی وجہ سے ہار رہا ہے۔ جو ٹیم مقررہ پچاس اوور بھی نہیں کھیل سکے۔ وہ کس طرح جیت سکتی ہے۔ کبھی 46 تو کبھی 49 اوور کھیل کر آل آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ محمد یوسف کے نا ہونے کی وجہ سے یہ ہر بار 40، سے 50 رنز کم بنا رہے ہیں۔ وکٹ پر آرام سے ٹھہر کر کھیلنے والا ایک بھی بیسٹمین موجود نہیں ہے۔ لگتا ہے کے یہ 50 اوور کا نہیں 20/20کا میچ کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ ٹیم میں نئے بیسٹمین شامل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ بہت پرانے چلے ہوئے کارتوس استعمال ہو چکے ہیں۔ اب تو ہر کوئی اب یہی سمجھ کر کھیل رہا ہے کی میری جگہہ تو پکی ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
ابھی 9 کھلاڑی اور آؤٹ کرنے ہیں ایک بار پھر باؤلنگ پر ہی جیت کی ذمے داری آگئ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے اب آسٹریلیا کی ٹیم سنبھل گئی ہے۔ چوکے لگانے شروع کر دیئے ہیں۔
30 اسکور
8 اوور
آؤٹ‌ دو ہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کلارک اور واٹسن کی جوڑی تو خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ 70 اسکور بنا چکے ہیں اور سولہ اوور کھیل چکے ہیں۔

شعیب اختر پھر واپس آ گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب اختر کا پچھلا اوور خاصا مہنگا ثابت ہوا۔ گیارہ اسکور دیئے۔

اس کو ہٹا کر سعید اجمل کو لایا گیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرا تو مصباح الحق اور احمد شہزاد کی بیٹنگ دیکھ کر ہی موڈ خراب ہوگیا تھا۔
لگتا تھا کہ دونوں ٹیسٹ میچ کھیلنے آئے ہوئے ہیں۔


ونڈے کی بیٹنگ ایسی ہوتی ہے جیسے کلارک اور واٹسن کررہے ہیں۔
خاص کر کلارک۔
 
Top