میں نے پہلے بھی پیچھلے صفحے پر کہا تھا کے پاکستان اِس سیریز میں سب میچ اپنی کمزور بیٹنگ کی وجہ سے ہار رہا ہے۔ ون ڈے کرکٹ ہے ہی بیسٹمین کا کھیل۔ اِسی لیے بھارت ، جنوبی افریقہ اور آسڑیلیا کی ٹیمیں پاکستان سے آج کل اچھی ہیں۔ کیونکہ آُن کی بیٹنگ بہت مستحکم ہے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوور بھی نہیں کھیل سکتی۔ تو وہ کس طرح جیت سکتی ہے۔ کبھی 46 تو کبھی 49 اوور کھیل کر آل آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ محمد یوسف کے نا ہونے کی وجہ سے یہ ہر بار 40، سے 50 رنز کم بنا رہے ہیں۔ وکٹ پر آرام سے ٹھہر کر کھیلنے والا ایک بھی بیسٹمین موجود نہیں ہے۔ یہ ٹیم 20/20کا میچ کھیلنے کے عادی لگتی ہے۔ نئے بیسٹمین شامل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ بہت پرانے چلے ہوئے کارتوس استعمال ہو چکے ہیں۔
یہی صورتحال پاکستان کی پیچھلے میچ میں تھی۔ مگر پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا تھا۔ 95 پر کوئی آؤٹ نہیں۔ اور 171 پر آل آّؤٹ۔ فرق صاف نظر آتا ہے۔ آسڑیلیا کی ابھی پوری ٹیم نہیں آئی ورنہ ہم نے 5/0 سے بھی ہار جانا تھا۔ اور ہمارے کپتان یونس خان صاحب پریس کانفرس میں بولتے ہیں کے ہم اگر 4/1 سے بھی ہار جائیں تو میں ہنستا روہوں گا۔۔۔
اچھی باؤلنگ آپ کو چند میچ جیتوا سکتی ہے مگر ون ڈے کرکٹ میں فتح کے لئے اچھی بیٹنگ کرکے مشکل ٹارگٹ دینا لازمی ہوتا ہے۔۔۔ اور ہماری ٹیم کی بیٹنگ 20/20 کی ہی ہے۔۔۔ اور یہ صرف 20/20 میں اچھا کھیلیں گے۔