پاکستان بمقابلہ انڈیا: وومین ورلڈ کپ 2017

اگرمیں پاکستان کی ٹیم کے ابتک کھیلے گئے تینوں میچز بالترتیب جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور انڈیا کی بات کروں تو یہ پھسڈی ترین کارگردگی تھی-
اگرچہ انگلینڈ کے خلاف ہمیں ریکارڈ 377 رنز پڑے لیکن آج کا میچ ہارنا جنوبی افریقہ والی شکست سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے-
جنوبی افریقہ کے خلاف بھی میچ پوری طرح سے ہمارے ہاتھ میں تھا جسکو آخری میں پھسڈی فیلڈنگ اور ناقص باؤلنگ سے گنوا دیا- اور آج بھی اچھا خاصا میچ جیب میں تھا لیکن بیٹنگ لائن اپ نے 2 پوائنٹس ڈراپ کر دیے-

خیر پھر بھی ہم کہیں گے شاباش گرلز اور آئندہ میچز کے بہت سی نیک تمنات، اُمید ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف بہتر مزاحمت دکھائی دے گی اور لنکا، ویسٹ انڈیز کیخلاف پوائنٹس کا کھاتہ ضرور کُھلے گا-
قصہ مختصر خوبیش است گرلز، مور پاور ٹو یو آل!!!
 

لاریب مرزا

محفلین
جی جی وہی تو معلوم ہے ہمیں- آپ جیسی استانیاں ٹیوشن پڑھاتی کم اور گھر کے کام کاج زیادہ کرواتی- اسلئے احساس تو متواتر دلاتی ہی رہینگے- ;)
ہاہاہا!! پھر تو آپ کو یہ جان کر افسوس ہو گا ہم جیسی استانیاں نہ ٹیوشن پڑھاتی ہیں اور نہ کام کاج کرواتی ہیں۔ :sneaky:
اور دوسرا افسوس پاکستان کے ہارنے پہ :(
انڈیا کی ٹیم نے بدلہ لے لیا۔ :)
ویسے آپ تو میچ دیکھ رہے تھے۔ کوئی رونے دھونے والا سین تو نہیں چلا ہارنے کے بعد؟؟ :p
 

محمد وارث

لائبریرین
پاکستانی وومین ٹیم کا ہارنا سمجھ میں آتا ہے۔ مردوں کے میچ میں مقابلہ تھا کہ "باپ" کون ہے اور "بیٹا" کون ہے۔ اب کوئی عورت یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ جیت کر "ماں" کہلوائے اور دوسری اُس سے ہار کر بھی چھوٹی ہی رہے، سو ہار کر "بیٹی" کہلوانے میں خوشی محسوس کر گئی پاکستانی ٹیم :)
 
Top