پاکستان بمقابلہ انڈیا ۔۔۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2014

ہماری دعائیں قبول نہ ہونے کی وجہ جو بات میرے ذہن میں آرہی ہے وہ یہ کہ ہم نے میچ کی وجہ سے مغرب اور عشاء کی نماز ترق کر دی بھلا بغیر نماز خالی دعائیں تھوڑاہی قبول ہوتی ہیں
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہماری دعائیں قبول نہ ہونے کی وجہ جو بات میرے ذہن میں آرہی ہے وہ یہ کہ ہم نے میچ کی وجہ سے مغرب اور عشاء کی نماز ترق کر دی بھلا بغیر نماز خالی دعائیں تھوڑاہی قبول ہوتی ہیں
نو
میں نے مغرب کی ٹائم پر پڑھی، اور عشاء کی نماز میں ہمیشہ سونے سے پہلے پڑھتی ہوں۔
 
arifkarim

معطل
اپنے گروپ کی بڑی ٹیموں میں سب سے کمزور ٹیم بھارت سے ہارنے کے بعد رہ کیا گیا ہے؟

ہاہاہا! سب سے کمزور ٹیم بنگلادیش سے میچ تو ابھی کھیلا ہی نہیں! آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بننے والی درگت تو بھول ہی جائیں!
 
arifkarim

معطل
اچھا ہوا پاکستان آج بھارت سے میچ ہار گیا۔ اگر یہ ناکام ٹیم میچ جیت جاتی تو پھنڈ کر باقی کے ٹورنمنٹ میں کارکردگی صفر ہوجانی تھی۔ اب چونکہ یہ پہلا میچ ہی ہار گئے ہیں اسلئے امید ہے کہ اگلا میچ جو کہ ون ڈے انٹرنیشنل کی بہترین ٹیم آسٹریلیا سے 23 مارچ کو ہوگا اسمیں یہ بہتر طور پر کھیل سکیں گے۔ لیکن مسائل یہاں ختم نہیں ہوجاتے۔ ابھی آگے جاکر ٹکر کی ٹیم اور پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح کالی آندھی باقی ہے۔ اور بنگلہ دیشی ایشیا کپ کی ہار کا بدلہ لینے ضرور آئیں گے۔
 
آپ ہمیں انڈر ایسٹیمیٹ نہ کریں ہاں، وہ کیا ہے ناں کے

ہم سے اک بار بهی جیتا ہے نہ جیتے گا کوئی
وہ تو ہم جان کے کها لیتے ہیں ماتیں اکثر

تو اگر ہماری نکی سی ہار سے کوئی ایک پوری قوم خوش ہو جاتی ہے تو ہم جیت پر اس خوشی کو فوقیت دیتے ہیں، ہے نا! شمشاد بهائی
 
محمداحمد

لائبریرین
کل کا میچ حسبِ توقع (ماہرین کی توقع) انڈیا کے نام رہا۔

کل انڈیا نے اچھا اور پاکستان نے خراب کھیل پیش کیا سو میچ انڈیا کی ٹیم جیت کی مستحق تھی۔

گر کر سنبھلنے والے کو گرانا مشکل ہوتا ہے اگر پاکستان "کم بیک" کر سکے تو امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
 
محمداحمد

لائبریرین

ماہی احمد

لائبریرین
آج کل انیس بھائی نے ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ اگر انیس بھائی نے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کر لی تو شاید کسی کی بھی کمی محسوس نہ ہو۔
آپ مجھے ڈرا رہے ہیں؟
بتا دوں میں ڈرتی ورتی کسی سے نہیں
ہااااں نئیں تو۔۔۔ :p
 
Top