پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ

پاکستان ٹرائل بائے 532 رنز-
ENG - 589/8 decl
PAK - 57/4 (24.0 Ovs)

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی حالت کافی پتلی ہے- امید تو نہیں کہ فالو آن کو بچا پائے گا پاکستان لیکن اگر وکٹس کا تحفہ دینا روک دیا جائے تو کم از کم ٹرائل ہی کم کیا جا سکتا- تاکہ اننگ کی شکست سے بچا جا سکے-
 
پاکستان 198 آل آؤٹ
مصباح 52 وہاب 39 کرس ووکس 4 وکٹس
یوں پاکستان کی پوری ٹیم روٹ کے اسکور سے 56 رنز پہلے اور انگلینڈ کے اسکور سے 391 رنز پہلے ہی ہمت ہار بیٹھی-
انگلش کپتان نے واری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
انگلش کپتان نے واری لیکر میچ کے ڈرا ہونے کی امیدوں کو پھر سے جنم دے دیا ہے-
لیکن اسکے لئے بھی پاکستانی بلےبازوں سے زیادہ ابر کرم کے برسنے کی ضرورت رہے گی-
 
اسٹمپس ڈے تھری-
انگلینڈ 589/8 پہلی اننگ
انگلینڈ 98/1 دوسری اننگ
پاکستان 198 آل آؤٹ پہلی اننگ
انگلینڈ کی مجموعی برتری 489 رنز ہو چکی-
جو کہ پہلے ہی کافی سے زیادہ ہے- البتہ باورچی پاء جی واری اور سینچری کے چکروں میں کل ایک سیشن اور کھیل کر اس لیڈ میں 150 تک کا اضافہ کرنا چاہینگے-
یوں پاکستان کے پاس ایک ہی موقع بچا ہے میچ بچانے کا کہ آج رات گراؤنڈ میں مصلے بچا لئیے جائیں- یا پھر دنیا کی نمبر اٹیلیجنس ایجنسی سے گزارش کی جائے کہ پچ اکھاڑ دیں-
 
مزید 20 رنز بنا کر بھی اننگز ڈکلیئر کر دی گئی تو بھی امکانات یہی ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں جی!
کیونکہ دو دن کا کھیل ہے بارش بھی کتنی ہوگی۔۔۔۔ویسے سچی مچی امیدوں پہ پانی پھر گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف پانی کیا اوپر سے ٹاکی بھی مار دی گئي ہے۔۔۔!!
 
چوتھے دن کے کھیل کے لئے اولڈ ٹریفورڈ سے خوش آمدید۔
گوروں کی بیٹنگ جاری۔
اور اسی دوران ایک آخری ہوائی باورچی نے اپنی ٹیسٹ کی تیز ترین ففٹی مکمل کر لی۔
باورچی پاء جی یقیناً اپنی سینچری بنانے کے چکروں میں ہیں۔
 
496 رنز کی برتری کیساتھ کرک وز کے مطابق
پاکستان کے جیتنے کا چانسز 0 ہیں جبکہ ڈرا کے محض 2فیصد
باقی سب گوروں کے ہاتھ میں ہے۔
 
Top