پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

معین علی اور جونی بئیر سٹو کے درمیان 100 رنز کی شراکت مکمل جو کہ 117 گیندوں میں آئی ہے۔
اس سے ظاہر ہے کہ پاپی گورے اب رنز کی رفتار مزید بڑھانے کی ہی کوشش میں لگے ہیں۔
 
پچھلے اوورز میں انگلینڈ نے محض10 رنز بنائے ہیں۔
اب دیکھتے ہیں آخری 3 سے کتنے رنز بناتےہیں۔
انگلینڈ کی برتری تین سو تین رنز ہے۔
 

یاز

محفلین
بحیثیتِ مجموعی پاکستانی باؤلرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور انگلینڈ کا رن ریٹ اس حد تک محدود رکھنے میں کامیاب رہے ہیں کہ انگلینڈ کو شاید کل کے دن بھی کچھ اوورز کھیلنے پڑیں۔ اب پاکستانی بلے بازوں پہ منحصر ہے کہ وہ کل کے دن اسی سے زیادہ اوورز کھیلنے میں کامیاب رہتے ہیں یا نہیں۔
فی الحال یہ کہا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ کے میچ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ تاہم دعا کی جا سکتی ہے کہ یونس و مصباح وغیرہ کل کا دن بچا لیں۔
 
رچوتھے دن کے اختتام پر
England 297 & 414/5 (125.0 ov)
Pakistan 400
England lead by 311 runs with 5 wickets remaining

ویسےتو انگلینڈ کا آج سست کھیلنے مشکوک ہے۔ لیکن انکی اس سست روی نے میچ کے ڈرا ہونے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔
یوں تو اس وقت گوروں کا پلرا بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن ڈرا کے امکانات زیادہ ہے البتہ پاکستا ن کے جیتنے کے بھی چند فیصد امکانات ہیں وہ ابھی اس صورت میں کہ ایک آخری ہوائی باورچی اوور نائٹ اسکور پر ڈیکلئیریشن کااوکھا فیصلہ لے۔
باقی نتیجہ جو بھی رہے یہ بات طے ہے کہ کل عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اور ایک شاندار ٹیسٹ بتدریج بہتری کی منازل طے کرتے ہوئے بہترین نوٹ پر ختم ہوگا ۔
 

فاخر رضا

محفلین
انگلینڈ کے کپتان میں شاید اتنی ہمت نہ ہو کہ وہ لنچ پر پاکستان کو بیٹنگ دے دے. اس طرح یہ میچ ڈرا کی طرف جائے گا
 

Muhammad Ikram

محفلین
اس پچ پہ اگر معین علی جیسا باولر بیٹنگ کرسکتا ہے اور پاکستانی بیٹسمین نہیں تو شرم کی بات ہوگی۔۔۔۔۔۔دریائے ٹیمز میں ڈوب مرنے کی ۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ کے کپتان میں شاید اتنی ہمت نہ ہو کہ وہ لنچ پر پاکستان کو بیٹنگ دے دے. اس طرح یہ میچ ڈرا کی طرف جائے گا
کمال کرتے ہیں صاحب، اگر انہوں نے کل صبح شروع ہونے سے پہلے ہی ڈیکلیئر نہ کر دیا تو پچاس منٹ سے ایک گھنٹہ تک ہی کھیلیں گے۔
 

arifkarim

معطل
اس سے ظاہر ہے کہ پاپی گورے اب رنز کی رفتار مزید بڑھانے کی ہی کوشش میں لگے ہیں۔
پاپی پاکستانیوں کی ٹک ٹک عرف ٹیسٹ میچ میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اس ٹیم کو بس یہی فارمیٹ کھیلنا چاہیے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے
 
پاپی پاکستانیوں کی ٹک ٹک عرف ٹیسٹ میچ میں کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اس ٹیم کو بس یہی فارمیٹ کھیلنا چاہیے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے
صالح (ظفر بلکل نہیں) نارویجین کا مشورہ نوٹ کر لیا گیا ہے۔
بقول شخصے "وقت ملا تو سوچیں گے" وغیرہ وغیرہ
 
ایجبسٹن سے پانچویں روز کے کھیل میں خوش آمدید۔
گوروں نے بلے بازی جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔
امید ہے آج بہت ہی دلچسپ اور عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 
Top