پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :لارڈز ٹیسٹ

پاکستان اور انگلینڈ کے سیریز کا پہلامیچ 14 جولائی سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو رہا۔
ابکی بار پاکستانی ٹیم سے عوام الناس بمعہ ناقدین شائقین کرکٹ کافی امیدیں وابستہ کئے بیٹھے ہیں۔
پاکستان نے دونوں ٹور میچز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے،اور ابکی بار ٹیم متوازن بھی ہے اور فارم میں بھی،اسلئے عوام کی امیدیں لگانا بنتا بھی ہے۔
بہرکیف پاکستان تو پھر پاکستان ہے ،کبھی بھی کچھ بھی کر سکتا ۔
لیکن امید ہے کہ ایک اچھی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کو ملے گی۔
 
تیسرے سیشن کا کھیل جاری-
60 اوورز کے بعد 185-4
مصباح الحق ففٹی مکمل کر چکے ہیں- اور بہت عمدہ کھیل رہے- جبکہ اسد بھی فلحال اچھی بیٹنگ کر رہے-
 
اسٹمپس ڈے 1
پاکستان 282-6
مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ایک اچھا ٹوٹل بنا لیا ہے۔ البتہ آج کے دن،پچ اور کنڈیشن کے لحاظ سے پاکستان نے زیادہ وکٹس کھو دی ہیں۔
یہی اسکور اگر 320-4 یا 340-3 ہوتا تو مزید بہتر ہوتا۔ البتہ اب ٹیم گرین کل مزید 100 رنز جوڑ کر باؤلرز کو اٹیک کا اچھا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
 
Top