پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ - دبئی میں

شمشاد

لائبریرین
اور آج سعید اجمل کو کیا ہوا، آتے ہی تباہی و بربادی مچا دی۔ 6 وکٹیں لے گیا۔ اور کھانے سے پہلے پہلے 517 پرجنوبی افریقہ کے سب کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
اس طرح جنوبی افریقہ کو پاکستان کی پہلی اننگ کے اسکور پر 418 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
Smith کا انفرادی اسکور 234 اور Villiers کا انفرادی اسکور 164 رہا۔ باقی جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر اسکور نہ کر سکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی شروعات حسب معمول شان مسعود اور خرم منظور نے کی اور حسب معمول چوتھی گیند پر بغیر کوئی اسکور بنائے شان محمود آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے اوور میں خرم منظور بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان پہلی اننگ 99، سب کھلاڑی آؤٹ

پاکستان دوسری اننگ

2 اوور

2 اسکور

2 آؤٹ

واہ واہ کیا کھیل پیش ہو رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب تیسرے دن کے کھیل میں کھانے کا وقت ہو گیا ہے۔

اگر یہی صورت حال رہی کہ ایک اوور ایک آؤٹ تو دس کے مجموعی اسکور پر سب آؤٹ ہو جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بابائے کرکٹ یونس خان اظہر کا ساتھ دینے کے لیے آ چکے ہیں۔

اس وقت 8 اوور میں 16 اسکور ہو چکا ہے۔

اگر یہ جوڑی آج کا دن نکال جائے تو باقی کے دو دن بھی گزر ہی جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرے یہ صورتحال ہو جائے اور مسلسل دو دن ایسی ہی رہے

photo_1351848413495-1-0.jpg
 

فلک شیر

محفلین
بابائے کرکٹ یونس خان اظہر کا ساتھ دینے کے لیے آ چکے ہیں۔

اس وقت 8 اوور میں 16 اسکور ہو چکا ہے۔

اگر یہ جوڑی آج کا دن نکال جائے تو باقی کے دو دن بھی گزر ہی جائیں گے۔
شمشاد بھائی، میرا دل کر رہا ہے کہ آپ کو اس صدی کا "سب سے بڑا optimist"قرار دوں۔ :):):)
 

فلک شیر

محفلین
یونس خان کو ایک موقع بھی دیا گیا تھا۔

169613.jpg


دیکھیے کیچ ڈراپ ہونے پر کیسے پریشان تھے سب۔
احمد بھائی، ویسے میں تو پہلے میچ کے بعد پریشان تھا کہ یہ کیسے ہو گیا، لیکن اب نارمل ہو گئے ہیں ہم ۔ کیونکہ حیرانی جاتی رہی ۔
:):):)
 
Top