ٹیسٹ کو سمجھنا نہایت آسان ہے ۔۔ یہ دونوں ٹیمز کے صبر کا امتحان ہوتا ہے ۔۔دونوں ٹیمز 5 دن تک ایک دوسرے سے سبقت لے جانے میں لگی رہتی ہیں ۔۔
ہر دن 90 اوورز کروائے جاتے ہیں ۔۔یہ اوورز 3 سیشنز میں کروائے جاتے ہیں ۔۔میچ کے شروع سے لنچ تک 30 اوورز ، پھر لنچ سے ٹی بریک تک 30 اوورز اور پھر ٹی بریک سے دن کے اختتام تک 30 اوورز۔
بیٹنگ کرنے والی ٹیم تب تک کھیلتی رہتی ہے جب تک اسکے تمام کھلاڑی آؤٹ نا ہوجائیں یا جب تک وہ اپنی باری ڈکلئیر نا کر دیں ۔۔۔
پھر دوسری ٹیم بیٹنگ کرتی ہے اور پہلی ٹیم کے بنائے اسکور کو چیز کرتے ہے ۔۔ اوورز کی کوئی لمٹ نہیں ۔۔ اگر تو یہ ٹیم دوسری ٹیم سے زیادہ اسکور کر لیتی ہے تو تب تک کھیلتی رہتی ہے جب تک تمام کھلاڑی آؤٹ نا ہو جائیں ۔ اس اضافی اسکور کو "لیڈ" کہا جاتا ہے ۔۔
پھر پہلی ٹیم دوبارہ کھیلتی ہے اور اس بار وہ پہلے دوسری ٹیم کے اس اسکور کو چیز کرتی ہے جو اس نے لیڈ حاصل کی اور پھر دوسری ٹیم سے زیادہ اسکور کرکے ایک ٹارگٹ سیٹ کرتی ہے ۔۔ اور دوسری ٹیم اس کا تعاقب کرتی ہے ۔۔ یہ سب سلسلے مقررہ 5 دن (فی دن 90 اوورز، کل 450 اوورز) تک چلتے رہتے ہیں ۔۔۔ یا تو وہ اس اسکور کو چیز کرکے فاتح قرار پاتی ہے یا آؤٹ ہوجاتی ہے اور ہار جاتی ہے یا ایک تیسری صورت میچ ڈرا ہوجاتا ہے ۔۔ کہ پہلی ٹیم سے مقررہ اوورز اور دنوں میں دوسری ٹیم کے کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوئے اور دوسری ٹیم سے رنز چیز نہیں ہوئے۔
اب مثال ۔۔۔
ٹیم اے
ٹیم بی
ٹیم اے نے پہلے دن 90 اوورز میں 300 رنز بنائے سب کھلاڑی آؤٹ
ٹیم بی نے دوسرے اور تیسرے دن کھیل کر 500 رنز بنائے سب کھلاڑی آؤٹ
اب جیسا کہ ٹیم بی نے 200 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے تو ٹیم ایک پہلے 200 رنز بنا کر اسکور برابر کرے گی اور پھر لیڈ لے کر ٹارگٹ سیٹ کرے گی۔
ٹیم اے دوسری باری چوتھا دن 300 رنز سب کھلاڑی آؤٹ اس طرح ٹیم بی کو 100 رنز بنا کر میچ جیتنا ہے ۔۔
آخری دن ٹیم بی 100 رنز بنا لے تو جیت جائے گی ۔۔ نہیں بنا سکتی اور 100 سے کم اسکور پر آؤٹ ہوجائے تو ہار جائے گی ۔۔ اور اگر سارا دن کھیل کر بھی 100 رنز نا بنا سکی اور ٹیم اے ان کے تمام کھلاڑی آؤٹ نا کر سکے تو میچ ڈرا ہوجائے گا ۔۔
ایک دوسری مثال
ٹیم اے پہلے کھیل کر 600 رنز بناتی ہے
ٹیم بی صرف 200 رنز بناتی ہے ۔۔ اس صورت میں ٹیم اے کو 400 رنز کی لیڈ ہے اور ٹیم اے چاہے تو ٹیم بی کو "فالوآن" کرواسکتی ہے ۔۔ "کہ بیٹا ابھی پھر آپ کھیلو" ۔۔۔ اس طرح ٹیم بی پھر اپنی باری کھیلے گی۔
ٹیم بی اس بار 300 رنز بنا کر آؤٹ ہوجاتی ہے ۔۔ 100 رنز کی ابھی بھی سبقت ٹیم اے کو حاصل ہے تو وہ فاتح قرار پائے گی ۔۔
ابھی لے لیے اتنا ہی ۔۔ مزید کچھ پوچھنا ہو تو حاضر ہیں ۔۔