پاکستان بمقابلہ سری لنکا - دوسرا ٹیسٹ میچ

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے شروع میں ہی 3 وکٹیں گنوا دیں۔
اس وقت ان کا اسکور 5 وکٹوں پر 232 ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 234 اسکور بنائے تھے۔
سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگ پر 222 اسکور کی برتری حاصل ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
282 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی دوسری اننگ ختم ہوگئی۔
سری لنکا کو پاکستان کی پہلی اننگ پر 270 اسکور کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین موقع ہے سیریز برابر کرنے کا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعید اجمل نے کمار سنگا کارا اور مہلا جے وردھنے کو آؤٹ کیا۔

191569.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
جواب میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں 17 کے مجموعی اسکور پر ایک وکٹ گنوا بیٹھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ تو جیت نہیں سکیں گے۔ اب ان کو یہ کوشش کرنی چاہیے کہ کسی طرح برابری پر لے جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت دنیائے کرکٹ کے دو بڈھے (مصباح الحق اور یونس خان) کریز پر موجود ہیں اور میچ کا انحصار انہی پر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
15 اوور میں 40 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھے ہیں۔
ابھی 29 اوور باقی ہیں۔

لگتا ہے آج ہی فیصلہ ہو جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
122 کے مجموعی اسکور پر ساتویں وکٹ گر گئی۔
ابھی 6 اوور باقی ہیں آج کے دن کے۔
 
Top