پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

ابن توقیر

محفلین
سرفراز اپنے باولرز کی وجہ سے مجموعی سکور پر کافی مطمئن نظر آئے حالانکہ انہیں اور مینجمنٹ کو سوچنا ہوگا کہ بیٹسمین بھی مزید رنز بناسکتے تھے جبکہ باولرز بھی حریف کو آل آوٹ کرنے میں ناکام رہے۔جیت کی صورت میں اپنی خامیوں سے آنکھوں چُرالینا کسی طور عقل مندی نہیں ہے۔
 
اور برازیل والے ریکارڈو کو کاکا کہتے ہیں-
Kaká - Wikipedia
کاکا بول کر میمن قوم میں عمررسیدہ آدمی کو مخاطب کیا جاتا ہے۔
پنجابی زبان میں نوزائیدہ بچے کو یا اپنے سے چھوٹی عمر والے کو کاکا بولا جاتا ہے۔
اور برازیل والے ریکارڈو کو کاکا کہتے ہیں-
 
احمد شہزاد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بارہ گیندوں پر صفر رنز بنائے اور پویلین کی راہ لی

سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر بطخ سکور کرنے میں احمد اور ناصر جمشید سب سے آگے دونوں نے اک دفعہ 12 اور اک دفعہ 11 گیندیں کھیل کر بنا کھاتا کھولے واپس لوٹ گئےجبکہ اسکے بعد سعید انور کا نام آتا انہوں نے 10 گیندیں کھیلیں لیکن اسکورر کو زحمت دینا گوارا نہیں کی-
 
تمام معزز شائقین محفلین کرکٹ
السلام علیکم۔
آپ سب کو دوسرے انٹرنیشنل ایک روزہ کرکٹ میچ جو پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے درمیان ہونا قرار پایا ہے ۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تو آپ سب آئے اور اپنے جذبات سے ہمارے دلوں کو منور فرمائے۔:D
 

ابن توقیر

محفلین
پاکستان نے اپنی باری کا آغاز کردیا ہے۔ایک وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے شہزادوں کو۔
کل ایک ورلڈ ریکارڈ میچ کھیلا گیابنگلہ دیش اور افریقہ کے درمیان۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 278 رنز بنائے۔278 رنز کے ہدف کو افریقہ کے اوپنر بلے بازوں نے پورا کرلیا۔ڈی کوک نے 168 رنز ناٹ آوٹ جبکہ ہاشم آملہ نے 110 رنز ناٹ آوٹ کی شاندار بلے بازی کی۔ٹائیگرز کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 110 رنز بنائے اور وہ آوٹ نہیں ہوئے۔
 
Top