پاکستان بمقابلہ سری لنکا : پہلا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
تین دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے،پاکستان 266 رنز 4 وکٹ کے نقصان پر بناچکا ہے۔اظہر علی 74 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔شان مسعود نے 59 سمی اسلم نے 51 اسد شفیق نے 39 جبکہ بابر اعظم نے 28 رنز بنائے تھے۔
 
ابن توقیر

محفلین
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 422 رنز بنائے تھے۔تیسری اننگز کا کھیل جاری ہے ،سری لنکا اس وقت 14 رنز پر بغیر کسی نقصان کے کھیل رہا ہے۔اس کی مجموعی برتری 11 رنز کی ہوچکی ہے۔
پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے 85 رنز بنائے جبکہ حارث سہیل نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان کے پاس میچ جیتے کا ایک عمدہ چانس نکل آیا ہے۔ آج نوے اوورز میں اگر پاکستان چالیس پچاس اوورز میں بھی باقی کی چھ وکٹیں حاصل کر لیتا ہے تو آخری چالیس پچاس اوورز میں ڈیڑھ سو، پونے دو سو کے قریب ٹارگٹ ہوگا۔ میچ دلچسپ ہو سکتا ہے۔ :)
 
پچ کی جو صورتحال نظر آ رہی ہے، ہیراتھ کی بھی رال ٹپک رہی ہو گی۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کئی ٹیسٹ میچز کا آخری دن ونڈے کی طرح ہو جاتا ہے۔
اب دیکھیئے اس بحر کی تہہ سے کیا اچھلتا ہے۔(یا صرف پانی ہی اچھلتا ہے۔ :) )
 
Top