پاکستان بمقابلہ سری لنکا: ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
پاکستان اپنی تاریخ کا تیسرا ڈے اینڈ نائیٹ میچ سری لنکا کے خلاف کھیل رہا ہے۔اس سے قبل دن کی روشنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔آج کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
پاکستان اپنی تاریخ کا دوسرا ڈے اینڈ نائیٹ میچ سری لنکا کے خلاف کھیل رہا ہے۔
آج کا میچ پاکستان کا تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے، اس سے پہلے پاکستان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
آج کا میچ پاکستان کا تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے، اس سے پہلے پاکستان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل چکا ہے۔
معذرت چاہتا ہوں غلطی ہوئی۔مجھے اظہر علی کی ٹرپل سینچری کے حوالے سے ڈے نائیٹ ٹیسٹ یاد آرہا تھا تو اسے اکلوتا جان کر آج کے میچ کو دوسرا سمجھ گیا۔
 

ابن توقیر

محفلین
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 482 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئی۔جس کے جواب میں اس وقت پاکستان 30 رنز پر، بغیر کسی نقصان کے ،کھیل رہا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
افریقہ اور بنگلہ دیش کے میچ میں افریقی اننگ میں چار بلے بازوں نے سنچری کی دوسری طرف پاکستان کے میچ میں یاسر شاہ نے 186 رن دیے کیا یہ دونوں ریکارڈ ہیں؟
 

ابن توقیر

محفلین
ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں آسٹریلیا اور پاکستان کی جانب سے 5،5 سینچیریز لگ چکی ہیں۔4 سینچریز کئی بار بنائی گئی ہیں۔جبکہ یاسر شاہ سے قبل کافی باولرز 184 پلس رنز دے چکے ہیں۔

افریقہ اور بنگلہ دیش کے میچ میں افریقی اننگ میں چار بلے بازوں نے سنچری کی دوسری طرف پاکستان کے میچ میں یاسر شاہ نے 186 رن دیے کیا یہ دونوں ریکارڈ ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
سیریز ایک صفر سے ہاریں یا دو صفر سے، ایک برابر ہی ہے۔ اس لیے پاکستانی ٹیم کو رسک لے کر اپنی اننگز میں تیز اسکور کرنے ہونگے تا کہ میچ میں وقت بچ سکے اور یہ سری لنکا کے اسکور کے قریب قریب پہنچ کر پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسری اننگز میں سری لنکا کو جلد آؤٹ کر کے اس بار ٹارگٹ حاصل کر لیں، اور بس یہی ایک راستہ ہے میچ کو ڈرا ہونے سے بچانے کا۔ یہ ٹیسٹ ہاریں یا ڈرا ہو، پاکستان امارات میں پہلی سیریز ہارنے کا "اعزاز" پانے جا رہا ہے، سو کچھ کرنا ہی ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین
کھانے کے وقفے تک پاکستان صرف 296 رنز کی دوری پر ہے سری لنکا کی مجموعی برتری سے۔اس کی پانچ وکٹیں "محفوظ" ہیں۔
 
Top