پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹیسٹ

پہلا سیشن تو اختتام کو پہنچا۔
پاکستان نے جوڑ لئے 76 رنز جبکہ وکٹس والا خانہ ہنوز انڈہ دکھا رہا
مزید دو سیشن میں کم ازکم 62 اوورز کا کھیل متوقع جس میں محض293 رنز مزید درکار۔
اگر اس سیشن سے 1 -2 وکٹ کے اندر 30 اوورز میں 125 رنز نکا ل لئے جائیں تو آخری سیشن میں رسک لیا جا سکتا ہے۔
لیکن پہلے اس سیشن کو بھی احتیاط سے سی آف کر کے ڈرا کنفر م کرنا چاہئیے
 

محمد وارث

لائبریرین
پچیس اوورز میں 172 رنز جیت کے لیے درکار ہیں، سات وکٹیں ہاتھ میں ہیں۔ میرے خیال میں یہاں رسک لینا بنتا ہے، ایک صفر سے ہاریں یا دو صفر سے، سیریز تو ہار ہی جائیں گے لیکن اگر جیت گئے تو سیریز برابر ہو سکتی ہے۔ یعنی یہاں رسک لینے کی صورت میں اگر پاکستان ہار گیا تو کچھ نہیں ہوگا اور اگر جیت گئے تو یہ ایک زبردست کارنامہ ہوگا۔
 
آخری سیشن میں پاکستان نے اپنی 9 وکٹیں گنوا ئی ہیں ۔۔ 12 اوور کا کھیل باقی تھا جب سہیل اور رضوان کریز پہ موجود تھے اور 144 رنز چاہیے تھے ۔۔ 144 تو بن نہیں سکتے تھے ۔۔ صرف 12 اوور وکٹ پہ رُکنا تھا لیکن سہیل کی عظمت کو سلام ہے ۔ وہ پکا ارادہ کر کے آیا تھا کہ ہاریں گے یا جیتیں گے ۔ ڈرا نہیں کرنا ۔۔ بعد میں آنے والے بیٹسمین بھی یہی سوچ کے آ ئے تھے کہ " جو نیت امام دی اوہ ای سا ڈی " :( حد ہوتی ہے ویسے
 

وجی

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب رضوان صاحب کی عظمت کو بھی سلام دیں نا ، جو میرے خیال میں ڈھکن بھائیوں (کزنز)کی طرح ڈھکن ہی ثابت ہوا۔
کیوں اسٹرائیک جانےدی ؟ اوور کی پہلی بال پر رن لینے کی کیا ضرورت تھی؟؟ جب آپکے ساتھ ٹیل موجود ہو ۔
 
ڈاکٹر صاحب رضوان صاحب کی عظمت کو بھی سلام دیں نا ، جو میرے خیال میں ڈھکن بھائیوں (کزنز)کی طرح ڈھکن ہی ثابت ہوا۔
کیوں اسٹرائیک جانےدی ؟ اوور کی پہلی بال پر رن لینے کی کیا ضرورت تھی؟؟ جب آپکے ساتھ ٹیل موجود ہو ۔
کزن بابر اعظم ہے، رضوان نہیں۔
رضوان ، اکملز کا پیٹی بھائی (وکٹ کیپر) ہے۔
 
Top