پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز2009

عثمان رضا

محفلین
پاکستان کے 223 رنز کے جواب می۔ں پہلے دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 47 رنز بنائے ہیں
پاکستان کی جانب سے عمران فرحت نے بیٹ کیری کا اعزاز حاصل کیا
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو شکر ہے کہ عمران کریز پر کھڑا رہا اور اسکور بھی حاصل کیئے، ورنہ تو ساری ٹیم 100 سے بھی کم اسکور پر آؤٹ ہوجاتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرے دن ابھی تک نیوزی لینڈ نے 346 اسکور بنائے ہیں اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان کے 223 رنز کے جواب می۔ں نیوزی لینڈ نے 471 رنز بنائے
پاکستان نے دوسری اننگ میں‌تیسرے دن کے اختتام تک 128 رنز بنائے بغیر کسی نقصان کے
اب بھی نیوزی لینڈ کو 120 رنز کی برتری حاصل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی یہ میچ تو برابری پر ختم ہو گیا۔ کچھ ہمارے بلے باز دوسری اننگ میں کھیل گئے اور کچھ بارش نے ساتھ دیا۔
 

فہیم

لائبریرین
باؤلنگ لائن اپ پاکستان کی آسڑیلیا کے مقابلے زیادہ بہتر ہے۔
اور مزید یہ کہ اب تو وقار یونس کو بھی آسڑیلیا کی سیریز سے
پاکستانی ٹیم کا باؤلنگ مشیر بنادیا گیا ہے۔

ویسے مزے کی بات یہ کہ پاکستان ٹیم کے کوچ انتخاب عالم بھی
سابقہ باؤلر تھے اور نائپ کوچ عاقب جاوید بھی باؤلر۔
شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی باؤلنگ تو خطرناک ہے۔
لیکن بیٹنگ لائن اپ میں تسلسل نہیں۔
 
Top